Tag: عدالت

  • ٹرمپ نے فراڈ کیس کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا

    ٹرمپ نے فراڈ کیس کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فراڈ کیس کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے لئے انتخابی مہم چھوڑ کر آنا پڑا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ جھوٹ بول رہی ہے۔

    اٹارنی جنرل نیویارک نے کہا کہ ٹرمپ کوحساب دینا ہوگا، قانون کی عملداری قائم ہو کر رہے گی۔

    واضح رہے کہ فراڈ کیس میں ٹرمپ مسلسل دوسرے روز سول کورٹ میں پیش ہوئے، آئندہ الیکشن کیلئے ٹرمپ ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں تاحال سرفہرست ہیں۔

    اس سے قبل امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر جج نے انہیں ڈانٹ پلادی تھی، جج کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر عدالتی عملے کیخلاف کسی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ”ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں کئی لوگوں اور اداروں کو برسوں سے دھوکہ دینے کے الزام کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں جاری مقدمے سے متعلق پوسٹ جاری نہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہیٹن میں سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوسرے دن بھی عدالت میں موجود تھے۔

    کیس کی سماعت کرنے والے جج آرتھر اینگورون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عدالتی عملے کے بارے میں ان کی پوسٹ پر ٹرمپ کو ڈانٹا اور ان کے بارے میں پوسٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹے قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی درخواست میں کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پربات کرنا چاہتا ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بات کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

  • ایمان مزاری کی ضمانت منظور

    ایمان مزاری کی ضمانت منظور

    اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

    پراسیکیوٹر راجا نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے ایمان مزاری کی  ضمانت کی مخالفت کی گئی۔

    پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت کو  ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ عدالت میں پڑھ کر سنایاگیا، اور کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی تقریرکی فرانزک کروانی ہے۔

    عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

  • ’عدالت پہلے فیصلہ کرتی تو۔۔۔‘ وزیراعظم کا ریویو ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل

    ’عدالت پہلے فیصلہ کرتی تو۔۔۔‘ وزیراعظم کا ریویو ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ریویو ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریویو ایکٹکا فیصلہ  اسمبلی کی تحلیل کے بعد آیا عدالت پہلے فیصلہ کرتی تو ہم ترمیم لے آتے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کا نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے نااہلی کے پانچ سال مکمل کرلیے ہیں، لیگی قائد واپس آئیں گے یہ فیصلہ رکاوٹ نہیں بنے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حیرانگی ہے صدر کو نگراں وزیراعظم کے تقرر کے عمل کا علم نہیں، تین دن پارلیمانی کمیٹی، دو دن کا وقت الیکشن کے پاس بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر صاحب آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے معلوم نہیں، صدر کو خط لکھنے سے پہلے کل کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

  • جشن آزادی پر باجے بجانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    جشن آزادی پر باجے بجانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے شہر میں جشن آزادی کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کو جشن آزادی کے موقع پر باجے بجانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

    عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ باجے فروخت کرنے اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے عدالے کو  آگاہ کیا جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے۔

  • پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

    پولیس کا چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: اڈیالہ جیل کے پولیس نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے تاہم اڈیالہ جیل کے حکام  نے چوہدری پرویزالٰہی کو آج عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اڈیالہ کے جیل حکام رپورٹ لیکر اسپیشل سینٹرل عدالت  پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جیل رولز کے مطابق نظر بندی میں حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

    منی لانڈرنگ کیس : چوہدری پرویزالہٰی کو عدالت نے پھر طلب کرلیا

    حکام نے کہا کہ عدالت طلبی کے حکم پر وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا تھا مگر اس پر جواب موصول نہیں ہوا اس لیے پرویز الہیٰ آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت نے نامکمل چالان میں پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے، اسپیشل سینٹرل عدالت کچھ دیر بعد منی لانڈرنگ کیس  پر سماعت کرےگی۔

  • مدعی مقدمہ اپنے بیان سے منحرف، راناثنااللہ انسداددہشت گردی کی عدالت سے بری

    مدعی مقدمہ اپنے بیان سے منحرف، راناثنااللہ انسداددہشت گردی کی عدالت سے بری

    لاہور: گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    راناثنااللہ کیخلاف گجرات میں چیف سیکرٹری، سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج تھا، عدالے نے نوٹس کے ذریعے راناثنااللہ کو طلب کیا تھا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت مدعی مقدمہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا جس پر  انسداددہشت گردی کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

    واضح رہےکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 25 اگست 2022 کو شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

    مقدمے میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • 68 سالہ بزرگ شہری 18 سال سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر

    68 سالہ بزرگ شہری 18 سال سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر

    کراچی: شہر قائد کا 68 سال کا بزرگ شہری 18 سال سے پلاٹ کے حصول کے لیے ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 68 سالہ بزرگ شہری عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ سن 2000ء میں پلاٹ خریدا تھا اور 2005 میں کے ڈی اے نے میرا  پلاٹ گرادیا۔

     شہری عبد الرحمان نے کہا کہ قبضہ ختم کرانے کا فیصلہ 2013 میں میرے حق میں آیا، عدالت کے حکم پر کے ڈی اے نے متبادل پلاٹ دیا مگر اس پر بھی قبضہ تھا، اب قبضہ ختم کرایا تو اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی باؤنڈری وال نہیں بنانے دے رہے۔

    شہری نے عدلات کو بتایا کہ 18 سال ہوچکے پلاٹ کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے، عدالت سے شہری سے پوچھا کہ کیا باؤنڈری وال کے لیے ایس بی سی اے کی اجازت درکار نہیں؟ آپ اس سوال پر تیاری کر کے عدالت کو جواب دیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 18 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

  • الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس، فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عدالے نے کہا کہ 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔

  • 16 سالہ گھریلو ملازمہ کا اغوا: مغویہ کو پیش نہ کرنے پر عدالتی حکم پر ایس ایچ او گرفتار

    16 سالہ گھریلو ملازمہ کا اغوا: مغویہ کو پیش نہ کرنے پر عدالتی حکم پر ایس ایچ او گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے اغوا پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اغوا شدہ لڑکی کو پیش نہ کرنے پر لودھراں تھانے کے ایس ایچ او کو عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے مبینہ اغوا کے معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

    عدالت نے ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ لودھراں کی سخت سرزنش کی۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو پنجاب کے شہر لودھراں میں جیو فینسنگ کے ذریعے برآمد کیا تھا، اغوا شدہ لڑکی کی برآمدگی کے بعد متعلقہ تھانے سے ضروری کارروائی کے لیے رجوع کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ لودھراں کے متعلقہ پولیس تھانے نے برآمد شدہ لڑکی کو لے جانے کی اجازت نہیں دی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے لودھراں سٹی پولیس کے ایس ایچ او سے کہا کہ جب اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر لڑکی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تو تم منہ اٹھا کر کیوں آگئے؟

    انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود لڑکی کو پیش نہ کرنا حکم عدولی ہے۔

    سیخ پا ہونے پر عدالت نے نائب کورٹ کو حکم دیا کہ ایس ایچ او لودھراں کو عدالت سے گرفتار کر لیں جس کے بعد عدالتی حکم پر نائب کورٹ نے ایس ایچ او لودھراں کو گرفتار کر لیا۔

    سرکاری وکیل نے آئندہ سماعت میں اغوا شدہ لڑکی کو پیش کرنے کا یقین دلایا جبکہ ایس ایچ او لودھراں نے عدالت سے معافی مانگی۔

    ایس ایچ او نے کہا کہ عدالتی حکم دیر سے ملنے کی وجہ سے تعمیل نہیں ہو سکی۔

    عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر پنجاب پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو پیش نہیں کیا تو ایس ایچ او سٹی لودھراں اور آئی جی پنجاب عدالت میں ہوں گے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے، ایک آڈر پاس کر دوں تو ساری زندگی عدالتوں سے انصاف مانگتے پھریں گے۔

    درخواست کی مزید سماعت 6 جون تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔