Tag: عدالت

  • عدالت کا شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو فوری  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کاالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 12 مئی کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

     

  • عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

    عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

    لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کی جانب سے ان کے وکیل احمد پنسوتا پیش ہوئے تھے جس کے بعد عدالے نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کر کے انکوائریاں شروع کر دیں، کاروبار کے سلسلے میں دبئی جانا چاہتا ہوں، غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کر دیاگیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے  استدعا کی عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل  سے نکالنے کا حکم دے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

    سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دیا۔

  • عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 3 دن تک پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

    حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس لیے حلیم عادل شیخ روپوش ہیں، حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے مقدمات کا علم ہے ان میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

    جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے حلیم عادل شیخ کو ممکنہ گرفتاری سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

    عدالت نے کہا کہ تین دن تک حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر میں گرفتار نہ کیا جائے۔

  • عرب امارات: غیر ملکی خاتون کو ملازمہ کو بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم

    عرب امارات: غیر ملکی خاتون کو ملازمہ کو بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک غیر ملکی خاتون کو اپنی گھریلو ملازمہ کو 11 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق راس الخیمہ سول کورٹ نے خلیج کی ایک خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ایشیائی ملازمہ کو غلط طریقے سے برطرف کیے جانے پر اسے 11 ہزار 200 درہم ادا کرے۔

    سول کورٹ نے خلیجی خاتون کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے اسے یہ حکم بھی دیا کہ وہ برطرف کی جانے والی ملازمہ کو تنخواہ، الاؤنس اور پراویڈنٹ فنڈ بھی پیش کرے، اس کے علاوہ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    ایشیائی ملازمہ نے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ 1200 درہم ماہانہ کی تنخواہ پر ملازمت کر رہی تھی لیکن اس نے اس کے حقوق ادا نہیں کیے۔

    عدالت نے ملازمہ کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے خلیجی خاتون سے 13 ہزار 400 درہم سالانہ چھٹی کا الاؤنس دلوائے، اینڈ آف سروس ،سفر کا ٹکٹ، بیجا طریقے سے برطرفی الاؤنس اور عدالتی اخراجات دلوائے۔

    خلیجی خاتون نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے، خاتون کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ ملازمہ نے کیس فائل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ غیر قانونی ہے اسے معاملہ لیبر کورٹ میں لے جانا چاہیئے تھا۔

    سول کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمہ کے حق میں ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں معمولی تبدیلی کے ساتھ خاتون کو حکم دیا کہ وہ ملازمہ کو 11 ہزار درہم ادا کرے۔

  • ناحق کرنے والے اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے، ثنا فخر

    ناحق کرنے والے اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے، ثنا فخر

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SANA (@sana_fakhar)

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشنن میں لکھا کہ میں نے زندگی میں بس ایک بات سیکھی ہے کہ آپ پر مسلط لوگ اگر آپ کے ساتھ ناحق کریں گے تو چاہے وہ قانون کے کٹھہرے میں نہ آئیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے۔

    ’کچھ رشتوں کو زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے‘ ثنا فخر نے خاموشی توڑ دی

    اداکارہ ثنا فخر نے مزید لکھا کہ ’بے شک واللہ خیر الماکرین، اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کریں اور الکاسب حبیب اللہ پر کامل یقین رکھیں! ‘۔

    ثنا فخر کی اس پوسٹ کو لاکھوں ان تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کچھ صارف نے انہیں تسلی دینے اور میڈیا میں نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیا لی، خاتون عدالت پہنچ گئیں

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں شادی کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورے جانے کے بعد خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، عدالت نے دھوکے باز نوجوان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    اردو نیوز کے مطابق العین کی عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے لاکھوں درہم لوٹنے والے نوجوان کے خلاف فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    العین کی عدالت میں ایک خاتون نے مقدمہ دائر کر کے مطالبہ کیا کہ اسے شادی کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 48 ہزار 222 درہم وصول کرنے والے نوجوان سے رقم واپس دلائی جائے۔

    خاتون نے وعدہ خلافی اور دھوکا دہی سے ہونے والے مالی اور سماجی نقصان کی تلافی کے لیے مزید ایک لاکھ درہم کا بھی مطالبہ کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ نوجوان سے اس کی دوستی ہو گئی تھی اور اس نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم دھوکے باز نے رقم کی قلت کا بہانہ کر کے اس سے گھر کا فرنیچر خریدنے کے بہانے رقم طلب کی۔

    وہ تقریباً 6 سال سے اسے مسلسل رقم دیتی رہی۔

    خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے دوست نے اس کی گاڑی اچھی قیمت پر فروخت کروانے کا جھانسہ دے کر گاڑی لے لی تھی اور یہ تاثر دیا تھا کہ اس کی گاڑی 6 لاکھ 52 ہزار 962 درہم میں فروخت کروا دے گا۔

    خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے واٹس ایپ مکالمے کی ریکارڈنگ اور اپنے اکاؤنٹ سے اس کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

    عدالت نے حلفیہ بیان لینے کے بعد نوجوان کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے اسے حکم دیا کہ وہ 5 لاکھ 40 ہزار 260 درہم جو خاتون کا حق ہے اسے ادا کرے، علاوہ ازیں 40 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

    نوجوان نے اس کے خلاف اپیل دائر کر دی تھی تاہم اپیل کورٹ نے بھی پرائمری کورٹ کی سزا بحال رکھی۔

  • خاتون نے شاپنگ مال میں ملنے والا پرس لوٹا دیا، لیکن عدالت نے جرمانہ کیوں لگایا؟

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون نے ملنے والا پرس لوٹا دیا تاہم اس میں موجود رقم اور اشیا اپنے پاس رکھ لیں، خاتون پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں العین کی پرائمری کورٹ نے شاپنگ مال سے ملنے والے پرس کی رقم اور قیمتی اشیا واپس کرنے سے انکار کرنے والی خاتون پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔

    ایک خاتون نے العین پرائمری کورٹ سے رجوع کر کے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا پرس شاپنگ مال میں گر گیا تھا، ایک خاتون نے پرس واپس کردیا لیکن اس میں موجود تین ہزار درہم اور دیگر اشیا واپس کرنے پر تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے مالی نقصان بھی ہوا ہے اس کا معاوضہ دلایا جائے۔

    خاتون نے 47 ہزار درہم معاوضے کا دعویٰ کیا اور وکیل کی فیس اور عدالتی اخراجات بھی الگ سے طلب کیے۔

    عدالت نے شاپنگ مال کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈز کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ خاتون نے پرس اٹھایا اور اس میں موجود رقم نکال لی۔

    دعویٰ ثابت ہونے پر عدالت نے خاتون کو پرس کے ساتھ اس کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی خاتون کو 3 ہزار درہم واپس کیے جائیں جو اس نے پرس سے نکالے تھے، جبکہ 2 ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

  • کراچی کا وہ مقام جہاں ٹائپ رائٹر کے بغیر کام ادھورے ہیں

    کراچی کا وہ مقام جہاں ٹائپ رائٹر کے بغیر کام ادھورے ہیں

    جدید دور میں جہاں کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز ہر گھر اور ہر شخص کی ضرورت بن گئے ہیں، وہیں پاکستان میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں آج بھی پرانے ٹائپ رائٹر استعمال ہوتے ہیں۔

    کراچی کی سٹی کورٹ وہ جگہ ہے جہاں آج بھی زیادہ تر کام ٹائپ رائٹر کی مدد سے انجام دیے جاتے ہیں۔

    یہاں کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کچھ دستاویزات فوری طور پر درکار ہوتے ہیں جن کے لیے ٹائپ رائٹر درکار ہوتے ہیں۔

    سنہ 1868 میں ایجاد ہونے والی یہ مشین کراچی کی عدالتوں کا آج بھی ضروری حصہ ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو 24 سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ

    منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو 24 سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو 24 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، عدالت نے منی لانڈرنگ سے بنائی گئی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی شوکت کمال ڈار کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

    جرم ثابت ہونے پر ملزم اسامہ علی کو امیگریشن آرڈیننس کے تحت 24 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    ملزم پر درج ایک اور مقدمے میں 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی اور ساتھ ہی منی لانڈرنگ سے بنائی گئی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اسامہ علی کے خلاف سال 2020 اور 2021 میں مقدمات درج کیے گئے تھے، ملزم نے کینیڈا امیگریشن کا جھانسہ دے کر 4 کروڑ 81 لاکھ 6 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔

  • طالبان حکومت میں پہلی چودہ افغان شہریوں کو کوڑوں کی سزا

    طالبان حکومت میں پہلی چودہ افغان شہریوں کو کوڑوں کی سزا

    افغانستان کے صوبے لوگر میں تین خواتین اور گیارہ مردوں کو طالبان کی ایک عدالت کی جانب سے سزا ملنے کے بعد ہزاروں لوگوں کے سامنے کوڑے لگائے گئے ہیں۔

    افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے لوگر صوبے میں تین خواتین اور گیارہ مردوں کو طالبان کی ایک عدالت کی جانب سے سزا ملنے کے بعد صوبے کے صدر مقام پل عالم شہر کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کے سامنے کوڑے مارے گئے۔

    مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس سزا پر عملدرآمد کے دوران صحافیوں کو ویڈیوز اور تصاویر لینے کی اجازت نہیں تھی، لوگر میں طالبان حکومت کے صوبائی عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ ان افراد کی سزا کا تعین لوگر کی اپیل کورٹ نے کیا ہے۔

    صوبائی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ’ان لوگوں کو چوری، ناجائز تعلقات اور گھر سے بھاگنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘ان کی عمریں 21 سے 39 سال کے درمیان تھیں۔

    طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے بھی الگ الگ اخبارات میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں لغمان، تخار اور بامیان صوبوں میں 11 خواتین اور 12 مردوں کو سرعام  کوڑے مارے گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ ججوں کو حکم دیا کہ وہ اسلامی قانون کے ان پہلوؤں کو مکمل طور پر نافذ کریں۔

    اسلامی قانون میں سرعام پھانسی، سنگساری، کوڑے اور چوروں کے اعضا کاٹنا شامل ہیں نیز یہ پہلا موقع ہے کہ حکام نے عدالت کی طرف سے دی گئی اس طرح کی سزا کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ بنیادی سکیورٹی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں اقتصادی بحران کے گہرے ہونے کے ساتھ، مزید عدم تحفظ، غربت اور علیحدگی کے آثار ہیں