Tag: عدلب

  • امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک

    امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکہ کی شام میں دو فضائی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 11ارکان ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہےکہ شام کےشہرادلب کےقریب امریکہ کی دوفضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے11 ارکان ہلاک ہوئےجن میں اسامہ بن لادن کا ایک سابق ساتھی بھی شامل ہے۔

    ابو ہانی المصری کے بارے میں کہا جاتا ہےاس نے1980 اور1990 کی دہائی میں افغانستان میں القاعدہ کےتربیتی کیمپس تعمیر کیے تھے۔

    پیٹاگون کےترجمان کیپٹن چیف ڈیوس کا کہنا ہےکہ تین فروری کو ہونے والی ایک کارروائی میں دس افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ چار فروری کو ہونے والی دوسری فضائی کارروائی میں ابوہانی المصری ہلاک ہواجس کےاسامہ بن لادن کےساتھ قریبی تعلقات تھے۔

    خیال رہےکہ 2011 میں امریکی فوج کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعد القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الزواہری کے ساتھ بھی ان کے روابط تھے۔

    واضح رہےکہ گذشتہ ہفتےامریکہ نے یمن میں القاعدہ کے خلاف پہلی کارروائی کی تھی جس میں ایک نیوی سیل اور بچوں سمیت 16 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

  • دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شمال مغربی شہر کے اسپتال پر فضائی حملے میں بچوں سمیت دس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق باغیوں کے زیر کنٹرول شام کے شہر عدلب سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر اسپتال پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے.

    خیال رہے کہ شام کی حکومت اور اس کے اتحادی روسی فوجی طیارے بھی شام کے مختلف شہروں میں بمباری کرتے رہے ہیں تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اسپتال پر بمباری کن طیاروں کی جانب سے کی گئی.

    یاد رہے کہ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے متعدد بار شام میں اسپتالوں پر فضائی حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ شامی اپوزیشن حلقوں کا کہنا ہے کہ شام اور روس کی افواج کی جانب سے اسپتالوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے.

    شامی امریکی میڈیکل سوسائٹی کے مطابق رواں سال جولائی کا مہینہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے بدترین ماہ رہا ہے جس میں متعدد اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا.

    واضح رہے کہ رواں سال صرف جولائی کے مہینے میں شام میں صحت کے مراکز پر تینتالیس بار حملے کیے گئے.دن میں ایک سے زائد بار بھی صحت کے مراکز کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا.