Tag: عدلیہ مخالف مہم

  • سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسیکڑوں سوشل میڈیا اکاونٹس کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    حساس اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے ، شناخت ہوجانے والے اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بیرون ملک سے چلنے والے اکاؤنٹس ہولڈر کےنام بھی ای سی ایل،اسٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تشکیل کردی جے آئی ٹی میں ایک نادراکےافسرکو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ایف آئی اےحکام کے ساتھ آج پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں عدلیہ مخالف مہم کے حوالےسےآگاہ کیا جائے گا۔

  • 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف نفرت انگیز مہم پر ایف آئی اے رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر عدلیہ مخالف 4 ٹرینڈز چلائے گئے، اور ان ٹرینڈز کے ذریعے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے دوران ججز پر غلط الزامات عائد کیے گئے۔

    ایف آئی اے نے مذکورہ 55 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے، اور عدلیہ مخالف مہم پر ٹوئٹر اور یوٹیوب کو مزید تفصیلات کے لیے بھی لکھ دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انھیں یوٹیوب اور ٹوئٹر سے عدلیہ مخالف مہم میں ملوث اکاؤنٹس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں توہین آمیز ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی موجود ہیں۔