Tag: عدلیہ

  • عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی منحرف رہنما علائشہ گلالئی نے ایک تیر سے کیے تین شکار، نام لیے بغیر تین بڑی پارٹیوں کی قیادت پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق علائشہ گلالئی نے آج پارلیمنٹ کے باہر زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاست کے تین اہم کرداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ایک سیاسی لیڈر پاکستان کی سیاست میں بے حیائی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، دوسرے لیڈر عوام کو کہتے ہیں، پولیس اور فوج کی مت مانو، طالبان کی طرح ڈنڈے اور پتھر اٹھا کر ملکی املاک کو آگ لگادو۔ تیسری جانب عدلیہ اور فوج پر تنقید کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

    پی ٹی آئی کی منحرف رہنما سیاسی قیادت پر شدید برہم نظر آئیں، انھوں نے نام لیے بغیر اہم سیاسی شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے الگ ہونے کے بعد ”تحریک انصاف گلالئی“ کے نام سے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے انھوں نے پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطہ بھی کیے تھے، جس کی ویڈیو گذشتہ دونوں خاصی وائرل ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، مگر نواز شریف کو سازش نظر آرہی ہے: عمران خان

    عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہے، مگر نواز شریف کو سازش نظر آرہی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اے آر وائی کے پروگرام "پاور پلے” میں‌ انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کبھی اسٹیبلشمنٹ اورججز کے لاڈلے تھے، مگر اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہیں، نوازشریف کا خیال تھا کہ جے آئی ٹی میں بھی پیسہ چلالوں گا، سپریم کورٹ نے مدد نہیں کی، تو نوازشریف کو سازش نظر آنے لگی۔

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ شریف برادران ججز کوفون کرکےفیصلےکرواتےتھے، اب امپائر نیوٹرل ہوگئے، تونوازشریف نے اسے سازش کہہ دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکا طعنے دے رہا ہے، عمران خان

    عمران خان کہنا تھا کہ مریم صفدر پی ٹی آئی کی مین آف دی سیریز ہیں، مریم نواز کے بیانات نے پی ٹی آئی کو سب سےزیادہ فائدہ پہنچایا، ن لیگ کو ڈبونے میں سب سے زیادہ مریم نوازکا ہاتھ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں‌ نے کہا کہ جب جب انصاف نہیں ملے گا، ہم احتجاج کریں گے، شہباز شریف اوررانا ثنا ماڈل ٹاؤن قتل عام کے ذمے دار ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہر القادری جو فیصلہ کریں گے، ہم اسے سپورٹ کریں گے، یہ ضروری نہیں کہ میں وہاں جا کرآصف زرداری کا ہاتھ پکڑوں۔

    عمران خان کی ضمانت ایک راز ہے،جلدپردہ اٹھاؤں گا،نوازشریف

    ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرماورائے عدالت قتل کا کیس ہے، ہم شہبازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن سامنے لائیں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے ہرڈیل میں پیسہ بنایا جاتا ہے، پونے تین ارب کی کرپشن ملتان میٹرو میں پکڑی گئی۔

    عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میری جیسی تلاشی کسی ارکان اسمبلی کی نہیں لی گئی، میں سند یافتہ واحد صادق وامین رکن اسمبلی ہوں. پانامہ کےبعد سے10 مقدمات بھگتا چکا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے سے تلخیاں اور مسائل بڑھیں گی: سعد رفیق

    ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے سے تلخیاں اور مسائل بڑھیں گی: سعد رفیق

    لاہور: پاکستان عسکری جدوجہد سے نہیں، طویل سیاسی جدوجہد سے بنا، مگر پاکستانی تاریخ سے نہ تو سیاست دانوں نے کچھ سیکھا، نہ ہی اداروں نے۔ ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے سے مسائل اور تلخیاں بڑھیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سینئر رہنما سعد رفیق نے قائد اعظم کے یوم ولادت اور نواز شریف کی سال گرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین بار لوگوں نے ووٹ کے ذریعے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا، مگر تینوں بار عوام کے فیصلے کا مذاق اڑایا گیا۔ لیڈرکون ہوگا، اس کا فیصلہ سیاسی کارکنوں کو کرنے دیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان،طاہرالقادری سیاسی اسٹنٹ مین ہیں، سعد رفیق

    اس موقع پر انھوں نے عدلیہ پر کڑی نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کے قائل نہیں، بابوں کی عزت کرنی چاہیے، لیکن سیاسی جماعتوں کی بھی کوئی عزت ہے، اداروں کااحترام لازم ہے تو کیا پارلیمنٹ کا احترام لازم نہیں، عدالت کے فیصلے پر بات کرنا ہمارا حق ہے۔

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی، سیاست پر پہرے نہ لگائے جائیں، دھرنے ہمیں آگے نہیں جانے دیں گے۔ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، جس کا نقصان پاکستان کو ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز زیرعلاج ہیں، نوازشریف کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان کی اہلیہ کی علالت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عدلیہ مخالف بات چیت کسی نےنہیں کی۔

    سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دشمن پروپیگنڈا کر کے حالات بگاڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے رہیں گے لیکن سازشیں ناکام ہوں گی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اورجہانگیرترین سے متعلق کیس پربات نہیں کروں گا، ہمیں امید ہےعمران خان اورجہانگیرترین کیس میں انصاف ہوگا۔


    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لیے اسپیکرکوآگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ میں وہی شخص ہوں جس نے استعفے قبول نہیں کیے تھے اور پوری کوشش کی تھی کہ ان کے خلاف آنے والی قراردادوں کو مسترد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    کراچی :ایم کیوایم کے نومنتخب میئر وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے رہنمائی بھی مانگ لی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج کراچی کے منڈیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے،آج کی جیت پر اہل کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، مشکل حالات میں عوام نے ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں ، ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں، بہت سی تلخیاں ہیں مگر ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ہوں، ہم متحد ہونگے تو مسائل حل ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلی سندھ سے بہت امید یں وابستہ ہیں،وہ مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ اپنی سربراہی میں ہمیں اپنے ساتھ لیکر چلیں گے تو مسائل جلد حل ہونگے، کراچی میں بہت کام کرنا ہے،ہم رینجرز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، مجھے ڈی جی رینجر اور آئی جی سندھ کی رہنمائی چاہیئے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ملکر کام کریں گے تو مسائل حل ہونگے، میں نے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے، میں جماعت اسلامی اور اے این پی کے لوگوں کے پاس بھی جاوں گا۔

    نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا کہ میں سیاسی قیدی ہوں، مجھ پر قائم کئے گئے تمام مقدمات قابل ضمانت ہیں، اپنے خلاف مقدمات کو عدالت میں لے جاوں تو 5 منٹ میں تمام کیس ختم ہوجائیں گے ، تمام کیس جھوٹیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کی وجہ سے سانحہ 12 مئی ہوا ، مجھے بند کیا گیا لیکن پھر بھی عوام نے مجھے ووٹ دیا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کیا مجھے بند کرکے 12 مئی کا کیس حل ہوجائے گا؟مجھے پابند کر کے آپ کو کیا ملے گا؟ ہمت ہے تو 12 مئی کے کیس میں پروز مشرف پر آر ٹیکل 6 لگائیں۔

    وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست کروں گا کہ جیل میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، وسیم اختر

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کو اوطاق کی طرح چلارہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد میئرکراچی اور ڈپٹی میئر نے شہر کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو منتخب ہوئے سات ماہ کا عرصہ ہوچکا مگر تاحال اختیارات نہیں دیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار کو تین مرتبہ تبدیل کیا، اس کے علاوہ مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات پر بھی تاخیر کی گئی۔

    الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹرانسفر اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا، عدالت کے حکم امتناعی کے باجود میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے فریال تالپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ دنوں پی پی کی خاتون رہنماء کے دورہِ سوک سینٹر سے نہ صرف عوام کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُس روز کے بعد سے کے ایم سی کا کام ٹھپ ہوگیا ہے، بلدیاتی اداروں کے کسی بھی شعبے میں غیر متعلقہ شخصیات کی مداخلت پر عدالت سے رجوع کریں گے‘‘۔

    اس موقع پر نامزد مئیر وسیم اختر سمیت تمام  بلدیاتی نمائندوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے میئر، ڈپٹی میئر کے چناؤ اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ جاری کریں تاکہ شہر میں موجود مسائل کو جلد از جلد حل کر کے عوام کو ذہنی اذیت سے نجات دلواتے ہوئے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

  • قوم جاگتی ہےتواس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا، عمران خان

    قوم جاگتی ہےتواس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نے کہا کہ جب قوم جاگتی ہےتو اس پرکوئی ظلم نہیں کرسکتا،پاکستانیوں ظلم اور ناانصافی کےخلاف کبھی چپ نہ بیٹھنا۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان کا کہنا تھا کہموجودہ نظام میں طاقتور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے، نوکریوں کی قلت کے باعث لوگ بیرون ملک کا رخ کر رہے ہیں،روزگار فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے اور عوام کا حق ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران جائیں گے تو انشاءاللہ تحریک انصاف الیکشن جیت کر آئے گی، عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، لوگوں کے باہر نکلنے سے پاکستان بدل گیا۔جو دھرنے کےشرکاء نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا۔ آئندہ بھی وزیراعظم اگر ہرروز بجلی مہنگی کرے، ٹیکس لگائے تو گھروں سے باہر نکلنا۔

    آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کا نظام ختم ہونے والا ہے، نیا پاکستان بن کر رہے گا، جب قوم زندہ ہو جائے تو ان پر کوئی ظلم نہیں کر سکتا۔

  • نوازشریف کو فوری مستعفی ہوکردوبارہ انتخابات کرانےچاہئیں، عمران خان

    نوازشریف کو فوری مستعفی ہوکردوبارہ انتخابات کرانےچاہئیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا کے دوہزار تیرہ کے انتخابات دھاندلی شدہ تھے ۔

    آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہوگیا،انتخابات دھاندلی شدہ تھے،عمران خان نوازشریف کی تقریر کے بعد یواین ڈی سسٹم بند ہوگیا،اور انتخابی نتائج میں تبدیل ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں 35 پینکچر نہیں،بہت سارے پینکچر ہوئے تھے،ریٹرنگ افسران الیکشن کمیشن کو نہیں چوہدری افتخار کو جوابدہ تھ، چوہدری افتخار نے کہا تھا مجھے نگران وزیراعظم بنادو،میں انتخابات میں جیت وا دونگا ، آصف علی زرداری نے فون کرکے کہا انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، افتخار چوہدری نے چار حلقے نہیں کھولے کیونکہ دھاندلی میں خود ملوث تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم نے کا کہا اختیارات میرے پاس نہیں چیف جسٹس کے پاس ہیں ، افتخار چوہدری نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ، ان انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا اپنے عہدے پر برقرا رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا اور نہ ہی ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات ہو سکتی ہیں، ان کے استعفے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

  • جمہوریت بچانے کے لئے آج دو غازی اکھٹے ہوگئے، عمران خان

    جمہوریت بچانے کے لئے آج دو غازی اکھٹے ہوگئے، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام لگانے والے آج اکھٹے ہوگئے ہیں۔

    پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور کہنے والے جمہوریت کے غازی آج اکٹھے ہو گئے، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دے گا، ادھر ہی رہیں گے۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنے کنٹینرز لگانے ہیں لگا لو، آپ عوام کو نہیں روک سکتے، نواز شریف کی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مہینے کیلئے کرسی چھوڑ دیں اور انکوائری کمیٹی کو فیصلہ کرنے دیں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر کے بستر سے زیادہ اس کنٹینر پر اچھی نیند آرہی ہے، ایک وقت تھا جب آصف زرداری بھی سخت زبان استعمال کرتے تھے لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے تو نواز شریف اور زرداری اکٹھے ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے وہاں غریب کے بچے کو مفت تعلیم ملتی ہے، غریب آدمی عدالتوں کے دھکے نہیں کھاتا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں حکمران امیر اور عوام غریب ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسان کو سستی بجلی اور مفت پانی ملتا ہے اور جب کسان اوپر جاتا ہے تو ملکی پیداوار بڑھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں کہ میری قوم جاگ گئی ہے اور عوام کو شعور آگیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ کون جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہے اور کون جمہوریت کی آڑ میں پیسہ بنانے کے چکر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت بچانے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگانے والے ز رداری اور نواز شریف اکٹھے ہوئے ہیں تو پیپلز پارٹی کے کارکن دھرنے میں آ گئے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔

  • دھاندلی زدہ حکومت کبھی جمہوری نہیں ہوتی،عمران خان

    دھاندلی زدہ حکومت کبھی جمہوری نہیں ہوتی،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے اگر آج ہم دھاندلی زدہ الیکشن سے جیتے ہوئے حکمرانوں کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے تو ہماری آنے والی نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کریں گی۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی لئےبھی سڑکوں پر نکلے،عوام تاجروکلاء ودیگر طبقات نے مل کرعدلیہ کو آزاد کروایا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ وہ راستوں میں کنٹینر لگا کر آنے والے لوگوں کا راستہ روک سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے حکمران پولیس کو غلط استعمال کررہے ہیں،عوام کے سمندر کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ  کے کپتان کو ایسی ٹریننگ دی ہے کہ وہ آخری گیند تک کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی حکومت جمہوری نہیں ہوتی ملک میں جمہوریت ہے ہی نہیں تو ڈی ریل کیا ہوگی؟؟

    عمران خان نے کہا کہ اب مجھے بہت اچھی نیند آتی ہے اور میں کنٹینر میں بہت مزے سے سوتا ہوں، کیونکہ میرے دل میں کوئی خوف نہیں،حکمرانوں کے دل میں خوف ہے کیونکہ یہ دھاندلی میں ملوث ہیں۔