Tag: عدم اعتماد کی تحریک

  • وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک، کیا پیپلزپارٹی کو اپنے ہی ارکان پراعتماد نہیں؟

    وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک، کیا پیپلزپارٹی کو اپنے ہی ارکان پراعتماد نہیں؟

    کراچی : پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان پارلیمنٹرینز کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی قرار دیتے ہوئے غیر حاضر رکن اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ پر آرٹیکل 63 اے تحت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے نام اجلاس میں لازمی شریک ہونے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کی جانب سے ارسال کردہ خط پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا ہے۔

    جس میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ایوان میں حاضری یقینی بنانے اور ووٹنگ میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

    مراسلے کے متن میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جا چکی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے دن ایوان میں حاضری یقینی بنائیں اور ووٹنگ میں حصہ لیں۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پارٹی کی ہدایت کے برخلاف ووٹ کرنے یا ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر رکن کے خلاف آئین آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے اراکین ان کےساتھ نہیں ، پی پی کس منہ سے تریسٹھ اےکےتحت خط لکھ رہی ہے، عمران خان نے آئندہ پانچ سال بھی وزیراعظم رہنا ہے۔

  • اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

    اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔

    اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارےاراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہےہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی۔

  • مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ،  وزیراعلیٰ بلوچستان

    مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ مجھےعدم اعتمادکی تحریک کی پرواہ نہیں ہے ، میری جماعت اوراتحادیوں کی اکثریت نےعدم اعتمادکیاتوخودچلاجاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدم اعتمادکی تحریک سے متعلق پیغام میں کہا کہ مجھےعدم اعتمادکی تحریک کی پرواہ نہیں ہے، میری جماعت اوراتحادی میرےساتھ ہیں تواپوزیشن سےفرق نہیں پڑتا، میری جماعت اوراتحادیوں کی اکثریت نےعدم اعتمادکیاتوخودچلاجاؤں گا، پارٹی اوراتحادیوں کاساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کاسربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کےآفس میں جمع کرائی گئی تھی ، جس پر16اراکین اسمبلی کے دستخط موجود تھے۔

    اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ 4نکات پرتحریک عدم اعتمادجمع کرائی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے3سال میں جوکارکردگی دکھائی انہیں حکومت کاحق نہیں، آج جوحالات ہیں ہرشخص اس حکومت کا خاتمہ چاہتاہے۔

    اپوزیشن نے مزید کہا تھا کہ صوبےمیں بدامنی،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کابازارگرم ہے، مطلوبہ تعدادپوری ہے،7دن میں قراردادپراجلاس بلایاجائےگا، ابھی مطلوبہ تعدادسامنےنہیں لائیں گے، قراردادوالےدن سارےنمبرپورےہوجائیں گے۔