Tag: عدنان سمیع خان

  • اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد، عدنان سمیع خان کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

    اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد، بھارت کے نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اذان خان نے والد اور ان کی تیسری اہلیہ رویا فریابی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    اداکار نے اسٹوری میں والد اور ان کی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ہیپی اینی ورسَری، آپ کو محبتوں اور برکتوں سے بھرے بہت سے ناقابلِ یقین سال ملیں، ان شاء اللّٰہ، بہت ساری محبتیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    واضح رہے کہ اداکار اذان سمیع خان عدنان سمیع اور پاکستانی سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، عدنان سمیع اور زیبا بختیار کی شادی 1993 میں ہوئی تھی تاہم 1997 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

    عدنان سمیع نے اس کے بعد دوسری شادی کی جو کہ وہ بھی کچھ عرصے چلنے کے بعد ختم ہوگئی بعد ازاں عدنان سمیع خان نے تیسری شادی رویا فریابی سے 2010 میں کی تھی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    ممبئی : بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع آج اپنا جنم دن منارہے ہیں، اس موقع پر گلوکار نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک بھارتی کے طور پر ہندوستان کی آزادی اور اپنا جنم دن ایک ساتھ مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار عدنان سمیع 15 اگست کو اپنی43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، پانچ سال کی عمر سے پیانو پر برق رفتاری سے انگلیاں چلانے والے عدنان سمیع خان پندرہ اگست انیس سو تہتر کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔

    2-adnan-sami-eid-party-1308

    لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے، عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز، اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔

    INDIA-ENTERTAINMENT-MUSIC

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے گزشتہ دنوں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کو دس سال کی عمر میں لندن میں آرڈی برمن کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران آشا بھوسلے نے عدنان کا ٹیلنٹ بھانپ کر انہیں موسیقی کو کیریئر بنانے کا مشورہ دیا۔

    adnan-fat-590

    عدنان سمیع اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے خصوصی ایوارڈ سمیت ایک درجن سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

    انیس سو اکیانوے میں باضابطہ طور پر گلوکاری اور موسیقاری، گیت نگاری شروع کرنے والے عدنان سمیع خان کے کئی کامیاب البمز منظر عام پر آ چکے ہیں۔

    440963-adnan-sami-in-bb

    ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔

    525df4911fbfd

  • بھارتی حکومت کا عدنان سمیع خان کو شہریت دینے پر غور

    بھارتی حکومت کا عدنان سمیع خان کو شہریت دینے پر غور

    نئی دہلی : اٹارنی جنرل کی اجازت کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کوشہریت دینے پر غور شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اٹارنی جنرل نےگلوکارعدنان سمیع خان کےحق میں رائےدےدی ہے۔

    اٹارنی جنرل کاکہناہےکہ انڈیاقوانین کے مطابق ان غیرملکی افراد کوشہریت دی جا سکتی ہے، جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت،عالمی امن،اورانسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو،۔

    جس کے بعد وزارت داخلہ نامورگلوکارکوشہریت دینےپرغورکررہی ہے۔ عدنان سمیع گزشتہ پندرہ سال سے بھارت میں مقیم ہیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ کی توثیق نہ ہونےکے بعد انھوں نےبھارتی شہریت کی درخواست دائر کی تھی۔