Tag: عدنان شاہ ٹیپو

  • ’ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھیں‘

    ’ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھیں‘

    اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف مشہور شخصیات کے بچے زیرِ تعلیم ہوں۔

    عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت اپنی چار بیٹیوں کے بارے میں بھی بات کی۔

    شو کی میزبان نے عدنان ٹیپو سے سوال کیا کہ آپ ایک اداکار ہیں تو کیا اس سے آپ کی بیٹیوں کو اسکول میں فائدہ ہوتا ہے کہ اُن کے والد اداکار ہیں؟

    اس سوال کے جواب میں عدنان ٹیپو نے کہا کہ فنکاروں کے بچوں کو اسکول میں جہاں فائدہ حاصل ہوتا ہے تو وہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے سب کی پرائیوسی ہی ختم ہوگئی ہے۔

    اداکار عدنان ٹیپو نے کہا کہ بیٹیوں کو اسکول میں اتنا تنگ کیا گیا کہ وہ مجھے گھر پر آکر کہتی بابا اب آپ نے منفی رول پلے نہیں کرنا ہے ورنہ اسکول میں ہمارا مذاق بنایا جائے گا۔

    عدنان ٹیپو کی بات کاٹتے ہوئے اُن کی اہلیہ نے کہا کہ ہماری بیٹیوں کو اسکول میں بہت زیادہ تنگ کیا جاتا ہے، میری تو حکومت سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنائیں جہاں صرف سلیبریٹیز کے بچے زیرِ تعلیم ہوں کیونکہ مجھے اور میری بیٹیوں کو بہت کچھ سہنا پڑتا ہے۔

    عدنان ٹیپو کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میری بیٹی کو کہا گیا تمھارے بابا کو کبھی اچھا رول نہیں ملتا ہم تو تم سے دوستی نہیں رکھیں گے، اس طرح دوسرے بچوں میں احساس کمتری ہوتی ہے۔

  • عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا

    عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا

    پاکستان کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر میسج بھیجنے والے کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا۔

    حال ہی میں پاکستان کے اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بطور مہمان ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

    اداکار سے اس شو کے دوران کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسج کرنے کے بارے میں ایک سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جب انسان کو شہرت ملتی ہے تو اسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے۔

    ’نوال سعید کو کرکٹرز کے میسجز سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا‘

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی میسج آتے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ اداکار ہوں اور مجھے بھی بہت سارے میسج آتے ہیں لیکن سب میسجز کا جواب دینا لازمی نہیں ہوتا۔

    عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور انسان کو کسی بھی طرح نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اس لیے سب کو ہی محتاط رہنا چاہیے اور اس طرح کی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

    ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید

    اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہے کرکٹر ہوں یا اداکار، لوگ اُنہیں صرف ان کی کارکردگی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور اسی لیے میسجز کرتے ہیں اس لیے صورتحال کو اسی نظریے سے دیکھیں ورنہ جو شہرت اللّٰہ نے دی ہے وہ چھن بھی سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے اداکارؤں کو میسج کرنے کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں گردش تھیں اور ان خبروں میں شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے تھے۔