Tag: عدنان صدیقی

  • عدنان صدیقی کی بانسری بجانے میں مہارت نے سب کو دنگ کردیا

    عدنان صدیقی کی بانسری بجانے میں مہارت نے سب کو دنگ کردیا

    پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی رہائش گا پر شوبز صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔

    صحافیوں کے ساتھ سیشن میں اداکار عدنان صدیقی نے بانسری کی دھن پر نہ صرف خوبصورت ملی نغمہ سنایا بلکہ مشہور گانوں کی دھن بھی بجائی، عدنان صدیقی کی طرف سے یوں مہارت کے ساتھ بانسری بجانے پر صحافیوں اور دیگر لوگوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی۔

    عدنان صدیقی نے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمہ ‘یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے’ کی زبردست دھن بجا کر لوگوں کا لہو گرمایا، وہاں موجود لوگوں نے اداکار کے دھن بجانے پر مل کر ملی نغمہ بھی گایا۔

    عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور زمانہ ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ جس میں انھوں نے ایک ولن کار کردار بڑی عمدگی سے نبھایا تھا، عدنان نے اس کے او ایس ٹی کی دھن بجا کر بھی داد سمیٹی۔

    عدنان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب وعدہ کرتے ہیں کہ ہم وہ پاکستان دیکھیں جس کا ہم نے خواب دیکھا تھا، کڑی سے کڑی بنتی جائے اور پاکستان ترقی کرتا جائے۔

    اس موقع پر معروف اداکار اعجاز اسلم بھی موجود تھے، جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔

    اعجاز اسلم نے کہا کہ ہم لوگ بہت بچپن میں بہت زبردست طریقے سے 14 اگست کو مناتے تھے، پورا محلہ جھنڈیوں سے سجایا جاتا تھا، اس روایت کو ہم نے آگے اپنے بچوں میں بھی جاری رکھا۔

    https://urdu.arynews.tv/adnani-slams-kriti-sanons-akhiyaan-de-kol-reshma-classic-song/

     

  • ’میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا‘

    ’میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا‘

    بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے بعد سے متعدد شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے متعدد اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ملک بھر میں بلاک کردیا ہے۔

    پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک جیسے ہی کوئی صارف رسائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے انسٹاگرام کی جانب سے ایک پیغام پڑھنے کو ملتا ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔

    پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام پر میسیج دیا جا رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر بلاک کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    بھارت میں جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیا گیا ہے، ان میں ماہرہ خان، فواد خان، علی ظفر، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سجل علی، بلال عباس خان اور صبا قمر جیسے اداکار شامل ہیں۔

    تاہم اب بھارت میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عدنان صدیقی کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ہے جس سے متعلق اداکار نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

    پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند

    اداکار کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔

    عدنان صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ میرا انسٹا تو ابھی نندن بن گیا باڈر کراس کرتے ہی پکڑا گیا، لیکن انڈیا یہ بھول گیا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کو جواز بنا کر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کردیے تھے

  • عدنان صدیقی کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عدنان صدیقی کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اداکار نے ملاقات کا احوال بذریعہ انسٹاگرام اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برطانوی بادشاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر پوسٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    عدنان صدیقی نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری گفتگو مختصر لیکن پر اثر تھی، پلک جھپکتے ہی مختلف دنیاؤں کی ملاقات، شاہ چارلس میں لوگوں کو آرام دہ اور پرسکون کرنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی‘۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہوں جس کی موجودگی اس لمحے کے گزر جانے کے بعد طویل وقت تک آپ کے خیالوں میں رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شاہ چارلس نے گلیڈی ایٹر ٹو کے پریمیئر سے ایک رات سے پہلے بکنگھم پیلس کے استقبالیہ میں برطانیہ کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا جشن منعقد کیا تھا۔

    شاہ چارلس نے بدھ کے روز لندن کے بکنگھم پیلس میں ڈائریکٹرز، اداکاروں، ٹی وی پریزینٹرز، اسٹنٹ پرفارمرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز کا خیر مقدم کیا اور ممکنہ طور پر عدنان صدیقی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

  • ریشماں کا گانا خراب کرنے پر عدنان صدیقی کی کریتی کے نئے ورژن پر شدید تنقید

    ریشماں کا گانا خراب کرنے پر عدنان صدیقی کی کریتی کے نئے ورژن پر شدید تنقید

    بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون پر فلمایا گیا گانا دیکھنے کے بعد پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اسے شدید تنقدید کا نشانہ بنایا ہے۔

    نیٹ فلکس پر کریتی سینون کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم دو پتی کا نیا گانا ’انکھیاں دے کول‘ ریلز ہوا ہے جس نے ایک تنازع کھڑا کردیا ہے، عدنان صدیقی نے اس پرانے گانے کے ریمیک کرنے کے عمل کو ’گھناؤنہ فریب‘ قرار دیا ہے۔

    اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انھوں نے گانے میں موجود کریتی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ’تقلید سے بندہ خوش ہوسکتا ہے لیکن اس وقت نہیں بالک بھی نہیں جب کسی افسانوی کلاسک گانے کا یہ حشر کیا جائے، برائے مہربانی ریشما جی اور انھوں نے اپنے پیچھے جو میراث چھوڑی ہے اس کا احترام کریں‘۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان کی موسیقی اس چیز کی مستحق ہے کہ اس کے ساتھ وقار کا برتاؤ کیا جائے اسے صرف ایک اور گھٹیا رپ آف تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

    اکھیان دے کول پاکستانی گلوکارہ ریشما کے مشہور لوک گیت کا ریمیک ہے جسے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی نئے گانے پر تنقید کی ہے۔

    عدنان کی پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا، ’یہ سب کہنے کے لیے آپ کا شکریہ، ریشماں جی کو عزت دینے کا کتنا فحش طریقہ ہے یہ‘۔

    اکھیان دے کول کے ریمیکس گانے کو شلپا راؤ نے گایا ہے اور تنشک باغچی نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کو کوثر منیر نے لکھا ہے۔

  • عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے: عنزیلہ عباسی

    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے انڈسٹری کے نامور فنکاروں سے متعلق اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔

    انزیلا عباسی نے اپنا بچپن شوبز انڈسٹری میں گزارا ہے اور وہ اس انڈسٹری کے تمام بڑے ستاروں کو جانتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ اپنے شوہر تعشفین انصاری کے ہمراہ ایاز سمو شو میں مہمان بینں، جہاں انہوں نے چند سپر اسٹارز کے لیے کچھ متبادل کیریئر تجویز کیا۔

    شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ عنزیلہ سے میزبان ایاز سومرو نے پوچھا کہ بتائیں کہ اگر یہ لوگ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ میزبان نے اس سیگمنٹ میں سب سے پہلے فہد مصطفیٰ کے بارے میں پوچھا۔

    اداکارہ عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ اگر فد مصطفیٰ اداکار نہ ہوتے تو اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے، مایوں سعید بہت سلجھے ہوئے سنجیدہ انسان ہیں وہ ماڈل ہوتے یا پھر عظیم سیاستدان ہوتے۔

    اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کے نام پر عنزیلہ عباسی نے پہلے کہا کہ میں عدنان صدیقی سے بہت پیار کرتی ہوں، اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو میرے والد ہو سکتے تھے۔

    اس جواب پر میزبان کے حیران ہونے اور جواب بدلنے کا کہنے پر اداکارہ عنزیلہ نے کہا کہ وہ بزنس ٹائیکون ہو سکتے تھے یا پھر ملک کے صدر، کوئی سیاستدان نہیں مگر صرف صدر۔

  • مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

    مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

    کراچی : ہماری زندگی میں کچھ لمحات یا واقعات ایسے گزرتے ہیں جو ہمیں ہمیشہ یاد رہتے ہیں، کچھ ایساہی عدنان صدیقی کے ساتھ ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اپنی زندگی کا اہم واقعہ ناظرین کو سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ہر ہفتہ وار چھٹی کے دن گھر میں بڑا دسترخوان سجایا جاتا تھا جہاں سب گھر والے ایک ساتھ موجود ہوتے تھے۔

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہمارے گھروں میں کھانے کے آداب پر بہت سختی کے ساتھ خصوصی توجہ دی جاتی تھی۔

    جب دسترخوان پر رکھی مرغی کے سالن کی ڈش کے اندر میں نے مرغی کی ٹانگ نکالنے کیلئے چمچ کو گھمایا تو ابا نے میرے ہاتھ پر چمچ مار کر پوچھا کہ اس میں کیا ڈھونڈ رہے ہو؟ یہ طریقہ ٹھیک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ڈش میں مرغی کے علاوہ اور کچھ نہیں لہٰذا جو بوٹی سامنے آئے اسے اٹھاؤ کیونکہ وہی تمہاری قسمت کی بوٹی ہے لیکن اسے چننا نہیں ہے۔

  • عدنان صدیقی کو ایک پروگرام میں مکھی نے تنگ کیا تو ۔۔۔۔۔۔ ؟

    عدنان صدیقی کو ایک پروگرام میں مکھی نے تنگ کیا تو ۔۔۔۔۔۔ ؟

    پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کو پروگرام میں مکھی نے تنگ کیا تو انہوں نے خواتین سے تشبیہہ دیدی۔

    اے آروائی ڈیجیٹل کے ’شان سحر‘ شو میں اداکارہ عدنان صدیقی نے شرکت کی، جہاں انہیں مکھی نے تنگ کیا تو انہوں نے ایک عجیب و غریب تبصرہ کیا جس پر میزبان ندا یاسر بھی پریشان ہوگئیں۔

    عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’ میں جو بات کرنے جارہا ہوں اس بات کے حوالے سے تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اس بات کا برا نہ مانیں ‘۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔

    اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

  • عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

    عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں کی بہت سی ذاتی نوعیت کی باتیں عوام کے سامنے نہیں آتیں البتہ کسی موقع پر کوئی نہ کوئی بات ظاہر ہوجاتی ہے۔

    ایک ایسا ہی یاد گار واقعہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ندا یاسر نے پروگرام کی مہمان نادیہ خان اور شائستہ لودھی کو سنایا۔

    پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں نادیہ خان اور شائستہ لودھی سے مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں کوئی رائے بیان کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اس موقع پر دونوں مہمانوں کو معروف اداکار عدنان صدیقی کی تصویر دکھائی تو دیکھتے ہیں شائستہ لودھی نے کہا کہ یہ ایک نمبر کا کنجوس انسان ہے لیکن شرارتی بھی بہت ہے۔

    میزبان ندا یاسر نے ایک واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ عدنان صدیقی اور صنم جنگ کسی مشترکہ دوست کی شادی میں جارہے تھے کہ صنم جنگ نے عدنان سے کہا کہ ذرا اے ٹی ایم مشین سے 15 ہزار روپے نکال کر لادو اور اپنا کارڈ اور پن کوڈ بتادیا۔

    عدنان نے اے ٹی ایم سے صنم کیلئے 15 ہزار روپے اور اپنے لیے بھی 15 ہزار روپے خاموشی سے نکال لیے۔ اور اگلے دن بعد صنم جنگ کو فون پر بتایا کہ میں نے یہ شرارت کی تھی تم کو پتہ ہی نہیں چلا۔

  • بھارت میں شوٹنگ کے دوران عدنان صدیقی سے بُرے برتاؤ کا انکشاف

    بھارت میں شوٹنگ کے دوران عدنان صدیقی سے بُرے برتاؤ کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں انجلینا جولی کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ان سے بُرا برتاؤ کیا گیا تھا۔

    ماضی میں ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے عدنان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں گزارے دنوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکار نے بتایا کہ پڑوسی ملک میں ہوٹل عملے کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔

    وہ ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارت گئے تھے، ہوٹل والوں شروع میں انھیں بہتر سہولت فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    کئی معروف ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے عدنان صدیقی کے مطابق انھیں شروع میں بھارت میں اچھا ہوٹل نہیں دیا گیا اور نہ ہی وہ مہمان اداکار کی فہرست میں موجود تھے۔

    پاکستانی اداکار نے بتایا کہ جب انھوں نے ان چیزوں کا مشاہدہ کیا تو ہوٹل حکام سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انھیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، دوسری صورت میں وہ اس ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے۔

    عدنان کی جانب سے احتجاج کے بعد ہوٹل والوں کے ہوش ٹھکانے آئے اور انھوں نے پاکستانی اداکار کو بھی دیگر فنکاروں کی طرح سہولیات فراہم کیں اور اسی ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں دیگر اداکار بھی موجود تھے۔

  • عدنان صدیقی نے ایسا کیا کہا کہ علی سکندر بے اختیار رو دیئے؟

    عدنان صدیقی نے ایسا کیا کہا کہ علی سکندر بے اختیار رو دیئے؟

    کراچی: معروف اداکار عدنان صدیقی کی بات سن کر علی سکندر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار رو پڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام تماشا سیزن 2 میں عدنان صدیقی (بادشاہ) کا اپنی تقریر کے دوران کہنا تھا کہ انسان کے ہاں جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو وہ اصل میں ماں باپ بنتے ہیں اور اولاد کو اپنے ماں باپ کی قدر جب ہوتی ہے جب وہ خود ماں باپ بن جاتے ہیں۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جب میں کہیں جاتا ہوں تو بیٹیاں مجھ سے پوچھتی ہیں کہ ابا آپ کب واپس آئیں گے؟۔ بیٹا یہ کہتا ہے کہ ابا کیا لا ئیں گے؟، عدنان صدیقی کی یہ بات سن علی سکندر اپنے جذبات پر قابو رکھ سکے اور بے اختیار رو دیئے۔

    اس دوران عدنان صدیقی نے علی سکندر کو گلے لگا کر دلاسہ دیا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ جو کام کررہے ہیں اپنے بچوں کے لئے کررہے ہیں۔ جن کی شادیاں نہیں ہوئیں انہیں اس کا علم نہیں ہوگا، لیکن جن کی شادیاں ہو گئی ہیں ان سے پوچھیں کہ ان کے لئے اولاد کیا ہوتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اولاد سے بڑا تحفہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نہیں ہوسکتا، عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری اولادوں اور ہم سب کو آباد رکھے۔