Tag: عدنان صدیقی

  • عدنان صدیقی’آپ جیسا کوئی‘ کے بھارتی ریمیک پر بھڑک اٹھے

    عدنان صدیقی’آپ جیسا کوئی‘ کے بھارتی ریمیک پر بھڑک اٹھے

    عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو نئے انداز میں پیش کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو بالی ووڈ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے نئے انداز میں پیش کرنا بالکل پسند نہیں آیا۔

    عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں نازیہ حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جیسا کوئی نہیں ہے‘۔

    عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا اب دنیا میں اچانک زبردست اور کلاسک چیزوں کو برباد کرنے کا رجحان پیداہوگیا ہے؟

    اُنہوں نے لکھا کہ کسی چیز کو دوبارہ تخلیق کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے، نازیہ حسن کو اس وقت یہ سب دیکھ کر اپنی قبر میں تکلیف ہورہی ہوگی۔

    واضح رہے کہ نازیہ حسن کے گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کو 90ء کی دہائی کی فلم ’قربانی‘ میں 1980ء میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا تھا۔

    لیکن حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔

  • عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری بجا کر سب کو مسحور کردیا

    عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری بجا کر سب کو مسحور کردیا

    معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار پھر بانسری پر خوبصورت دھن بجا کر سب کو مسحور کردیا، اس بار انہوں نے معروف بالی ووڈ گانے کا انتخاب کیا۔

    عدنان صدیقی بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بانسری بجانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی بانسری بجاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    اب عدنان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم براہمسترا کے معروف گانے ’کیسریا‘ کی دھن بجا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

    عدنان نے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہوئے دن کے بعد اعصاب کو پرسکون کرنے کے لیے۔

    اداکار کی اس ویڈیو پر انڈسٹری کے بے شمار فنکاروں اور عام افراد نے تبصرے کیے اور اسے پسند کیا۔

  • پی آئی اے کپتان کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا

    پی آئی اے کپتان کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا

    کراچی: ساؤتھ زون گزری پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں پی آئی اے کپتان کے گھر پر ڈکیتی کا کیس حل کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ساؤتھ زون گزری پولیس قومی ایئر لائن کے کپتان عدنان صدیقی کے گھر پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو انیس دن بعد گرفتار کرنے میں کام یاب ہو گئی۔

    اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان نے 20 ستمبر کو پی آئی اے کیپٹن کےگھر پر واردات کی تھی۔

    رہائی کے بعد منشیات فروش دہشت گرد بن گیا، پھر گرفتار

    پولیس نے کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے دوران واردات لوٹاگیا 75 لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    اے ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کے ساتھ ساتھ 35 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیاں اور دیگر زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں، موبائل فون اور سونے کی انگوٹھیاں بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محرم علی، کریم بخش اور عارف شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے بیس ستمبر کو پی آئی اے کپتان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا جس میں قیمتی زیورات بھی شامل تھے۔

  • اداکارعدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارعدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس البم کا میرے ساتھ ہونا گویا بچپن کا میری زندگی میں لوٹ آنے کے مترادف ہے، اس البم کو دیکھتے ہوئے بہت سی پرانی یادیں ملی ہیں جن میں سے ایک میں اپنے والد کی کہانی آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین تقسیم ہند کے بعد یوپی سے پاکستان ہجرت کرکے پہنچے، والد ہمیشہ بھارت کی اور اپنے بچپن کی باتیں کیا کرتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے کہ آپ کو یہاں آئے عرصہ بیت گیا لیکن آپ پھر بھی بھارت کی باتیں کرتے ہیں۔

    View this post on Instagram

    Having this album again with me is like visiting my childhood lane again! Found so many old pictures and cherished them. Let me share one of the stories of my dad with you all. Papa used to talk a lot about India, as my parents migrated from India UP to Pakistan. I would often tell him; “Aap apni zindagi ka zyaada hissa Pakistan main bita chukey hain, toh aap India ko kyun itna yaad kartey hain? His reply was; “Jis jagah pe aap ka bachpan guzra hota hai woh jagah nahi bhulai jaati, aur mera bachpan India main guzra hai.” And he added on, that people from Pakistan who have now migrated to India, I’m sure would also remember parts of Pakistan they spent their childhood in and would talk about it to their children the way I do with you all. It made sense to me when I started reminiscing about my childhood while crossing the old house we lived in- Defence phase 1, Sunset Boulevard, Karachi. All the memories flush back in my mind- Ammi planting palm trees, me counting the red government buses (17-A) go by from the terrace, the lilac colour walls of the room I shared with my sisters, the round staircase, the grills on the terrace and garden area, papaya tree in the backyard in front of the kitchen, playing hide and seek with my siblings in the garden… and so many more fond memories. Here’s some nostalgia from the old house. 1- baby me in Lahore, Zaman Park. 2- I was very fond of dressing up as a cowboy as a kid, so my father got this outfit for me from London which I’m wearing in picture. 3- Also seen standing with my younger sister Ayesha, who’s now a mother of 3 amazing kids. The pictures have been taken by my eldest sister. 4- Posing with my cousins, where I resemble Zayd sahib lot. 5- Eid outfit- clearly remember I didn’t like what I was made to wear. 6- Oh, and apparently I got a certificate at school too. 🤪 Convent of Jesus and Mary School. . . . . #adnansiddiqui #actor #childhood #memories #pakistan #lahore #karachi #nostalgia #oldhouse #siblings #school #eid #outfit #live #life #pictures #instaphotos #cousins #london #buses #lilac #palmtrees #papaya #hidenseek #India #up #photography #father #son #conversation

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس شکوے کے جواب میں ان کے والد کا جواب انتہائی پراثر ہوتا تھا جو آج تک نہیں بھلا سکا۔

    اداکار نے بتایا کہ والد کہا کرتے تھے کہ پاکستان سے جو لوگ بھارت گئے ہیں وہ بھی پاکستان کو یاد کرتے ہوں گے، جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا ہوگا اور وہ بھی اپنے بچپن کے قصے اپنے بچوں کو سناتے ہوں گے۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی بات کی اب سمجھ آئی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنے بچپن کی باتیں اور جگہ کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا۔

  • عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، دونوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے واپس آنے والے معروف پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ان دونوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج رات موصول ہوگئی ہے۔

    عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے کوویڈ 19 کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہے، خدا کا شکر ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے باجود ہم مزید 10 روز آئسولیشن میں رہیں گے اور اس کے بعد اپنے گھر جائیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے کی جانے والی دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سے کلیئر ہوجانے کے باجود ہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں گے۔

    خیال رہے کہ دونوں اداکار چند روز قبل امریکا سے واپس آئے تھے جس کے بعد گھر جانے کے بجائے دونوں نے خود کو قرنطینیہ کر لیا تھا۔

    ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے کرونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہ ہونے کے باوجود احتیاطاً ٹیسٹ بھی کروا لیا تھا جس کی رپورٹ آج منفی آگئی۔

  • ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    کراچی : اداکار عدنان صدیقی نے ڈراماسیریل”میرے پاس تم ہو” میں تھپڑ مارنے والا سین پر ہمایوں سعید سے کہا صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کےڈائیلاگز کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی اداکاری نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سے جہاں لوگ جذباتی طور پر جڑ گئے ہیں وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار بھی ہر ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“کی 13 ویں قسط میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے والا سین بہت زیادہ وائرل ہوا اور لوگوں نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بہترین اداکاری کرنے پر ایک بار پھر خوب داد دی۔

    ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں عدنان صدیقی نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ”صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    بعد ازاں عدنان صدیقی مزاحیہ انداز میں ہمایوں سے شکوہ کرتے نظر آئے کہ ”دنیا کے سامنے ذلیل وخوار کرکے مجھے آپ میری اداکاری کی تعریف کررہے ہیں؟

    یاد رہے ہمایوں سعید نے لوگوں کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس سین کا کریڈٹ عدنان صدیقی کو دیتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ سین اتنا کامیاب ہوا۔

  • سری دیوی کی آخری فلم کا حصہ بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے: عدنان صدیقی

    سری دیوی کی آخری فلم کا حصہ بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے: عدنان صدیقی

    دبئی:‌معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے انتقال کا صدمہ فقط میرا نہیں، پاک و ہند کا مشترکہ غم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی میں اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان میں یکساں مقبول تھیں۔ ان کی آخری فلم میں ان کے ساتھ کام کرنا بڑا اعزاز ہے۔

    عدنان صدیقی نے آنجہانی سری دیوی سے ان کے انتقال سے چار روز قبل دبئی میں ہونے والی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے انھوں نے بونی کپور کو فون کیا، جنھوں نے بتایا کہ سری دیوی ان کی منتظر ہیں اور ملنا چاہتی ہیں۔

    انھوں نے سری دیوی کی انکساری اور بڑے پن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلم ’موم‘ کی شوٹنگ سے قبل بونی کپور کے ساتھ سری دیوی سے ملنے گئے، تو وہ اپنی نشست سے کھڑی ہوگئیں اور بہت خلوص سے پیش آئیں۔ حالاں کہ وہ ان کی فقط تیسری فلم تھی، جب کہ سری دیوی تین سو فلمیں کر چکی تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بونی کپور کے پورے خاندان نے ان کی میزبانی کا فریضہ نبھایا اور تمام سہولیات فراہم کیں۔

    عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ سری دیوی کی موت کی خبر موصول ہونے کے بعد انھوں نے بونی کپور سے رابطہ کیا اور ہوٹل میں ان سے ملاقات کی، جو بے حد غم زدہ اور غیریقینی کیفیت میں تھے۔


    سری دیوی کی موت ٹب میں‌ ڈوبنے سے ہوئی، واقعہ حادثہ تھا: خلیجی اخبار کا دعویٰ


    معروف پاکستانی اداکارنے کہا کہ فنکاروں اور فنون لطیفہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ سیاسی مسائل فن سے دور رہنے چاہییں۔  پاکستانیوں میں اس معاملے میں برداشت زیادہ ہے، وہ دعا گو ہیں کہ ہندوستانی بھی کھلے دل سے پاکستانی فن کاروں کو قبول کریں۔

    یاد رہے کہ 24 فروری کو سری دیوی دبئی میں اپنے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ابتدا میں ان کی موت کو ہارٹ اٹیک کا نتیجہ قرار دیا گیا، مگر ٹیسٹ کے بعد تعین ہوا کہ ان کی موت ٹب مین ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ میں ان کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدنان صدیقی اور سجل علی کو بھارتی ویزا جاری

    عدنان صدیقی اور سجل علی کو بھارتی ویزا جاری

    کراچی: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کا ویزا ملنے کے بعد لوگوں کی کالز کا تانتا بند گیا جس کے باعث ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہندوستان کا ویزا نہیں بلکہ جنت کا ٹکٹ مل گیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار کا کہنا ہے کہ شوبز کا تعلق سیاست سے نہیں ہونا چاہیے تاہم افسوس کی بات ہے کہ دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث فلم انڈسٹری لپیٹ میں آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلمز میں کئی بار کام کرنے کی پیش کش کی گئی تاہم فلم ’’موم‘‘ کی آفر صرف سری دیوی کی وجہ سے قبول کی، بھارت کا ویزا ملنے کے بعد لوگوں کی کالز کا تانتا بند گیا جس سے محسوس ہوا کہ شاید جنت کا ٹکٹ مل گیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ عدنان صدیقی کی بھارتی ویزہ ملنے کی تردید ‘‘

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’موم‘‘ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم اس میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا کردار بھی پاکستانی اداکاروں کے ہمراہ اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھائیں گے۔

    فلم کے ہدایت کار ہیں جبکہ بونی کپور اور سری دیوی بھی فلم کی شوٹنگ اور ڈائریکشن میں مدد فراہم کریں گے۔ پاکستانی اداکاروں کو بھارت کی جانب سے ویزا فراہم کردیا گیا اور دونوں فنکار آئندہ ماہ شوٹنگ کے لیے بھارت جائیں گے۔

  • عدنان صدیقی کی بھارتی ویزا ملنے کی تردید

    عدنان صدیقی کی بھارتی ویزا ملنے کی تردید

    چند دن قبل تک خبریں گرم تھیں کہ پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کو بھارت کا ویزا جاری ہوگیا ہے اور وہ بہت جلد اپنی بھارتی فلم ’مام‘ کی بقیہ شوٹنگ کے لیے بھارت روانہ ہوجائیں گے لیکن عدنان صدیقی نے ان خبروں کی تردید کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ویزا ملنے کی خبریں بھارتی میڈیا کی پھیلائی ہوئی ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اور انہیں تاحال بھارتی ویزا جاری نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ فلم ’مام‘ ایک معاشرتی موضوع پر مبنی فلم ہے جس میں عدنان صدیقی بھارتی اداکارہ سری دیوی کے شوہر جبکہ سجل علی ان کی سوتیلی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلے تو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پابندی لگائی کس نے ہے۔ ’یہ دونوں جانب کی کسی حکومت نے نہیں لگائی بلکہ یہ بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی لگائی ہوئی پابندی ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاست کا حصہ ہے۔ فی الحال دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور خراب حالات میں ایسے ہی فیصلے کیے جاتے ہیں۔

    عدنان صدیقی کو کیا اس سے قبل بھی بالی ووڈ سے کوئی پیشکش موصول ہوئی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سے بے شمار آفرز موصول ہوئی تھیں لیکن وہ ان کے دل کو نہ بھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلم ’مام‘ کی پیشکش کو قبول کرنے کی وجہ اس کا اسکرپٹ، اس میں شامل سینئر اور منجھے ہوئے بھارتی اداکار، فلم کی نئی ہدایت کارہ اور اے آر رحٰمن کی موسیقی ہے۔ ’اور خود سری دیوی کی موجودگی اور ان کے مقابل ان کے شوہر کا کردار ادا کرنا ایک بڑی وجہ تھی‘۔

    پاکستان میں اپنی مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے شمار پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ وہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں سنہ 1948 کا دور دکھایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ عدنان صدیقی سنہ 2007 میں ہالی ووڈ کی فلم ’آ مائٹی ہارٹ‘ میں بھی ایک کردار ادا کر چکے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ انجلینا جولی نے ادا کیا تھا۔