Tag: عراق

  • عراق: لڑکے کی 200کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ڈرائیونگ، حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق

    عراق: لڑکے کی 200کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ڈرائیونگ، حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، 16 سالہ ڈرائیور نے 5 افراد کو کچلا۔

    عراق میں نوعمر ملزم نے نہایت خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کی جان لےلی، 16 سال کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 5 افراد کو کچل ڈالا، ملزم نے اپنے والد کی گاڑی چراکر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی۔

    گلف نیوز نے بتایا کہ ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیو کےلیے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی، واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے،

    ویڈیو میں تیز رفتار گاڑی کو فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد کو روندتے دیکھا جاسکتا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے واقعے پر قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کرادی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-umrah-pilgrims-dead-in-saudi-arabia-road-accident-26-july-2026/

  • عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

    عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

    عراق میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، سانس لینے میں دشواری کے سبب زائرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرافی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    وزارت کے مطابق تمام متاثرین کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان راستے پر واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن میں کلورین گیس کے اخراج کے سبب رونما ہوا۔

    واضح رہے کہ اس سال لاکھوں زائرین اربعین کے موقع پر امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔

    عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

    رپورٹ کے مطابق ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔

    عراق جانے والے زائرین (اربعین) کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

    بیان کے مطابق کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

  • ’عراق پاکستان کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا خواہاں‘ دونوں ملک بحری تعاون بڑھانے پر متفق

    ’عراق پاکستان کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا خواہاں‘ دونوں ملک بحری تعاون بڑھانے پر متفق

    اسلام آباد (6 اگست 2025) پاکستان اور عراق کے درمیان بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے عراق پاکستان کیلیے فیری سروس شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے عراقی سفارتی مشن کے سربراہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے بحری شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور نئی سمندری راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔

    عراقی سفارتی مشن کے سربراہ عبدالقادر سلیمان الہمیری نے کہا کہ بحری شعبہ مستقبل کے تعاون کا اہم ذریعہ ہے جب کہ عراق پاکستان کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا خواہاں ہے۔

    وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاک عراق فیری سروس تعلقات کا نیا باب ثابت ہوگی اور اس سے تجارت، لاجسٹکس اور مذہبی سفر کو بھی فروغ ملے گا۔

    جنید انوار نے کہا کہ یوم عاشور پر 88 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین نے عراق کا سفر کیا۔ فیری سروس سے مسافر اور کارگو روابط سے بلیو اکانوی کو بھی تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں عراقی تیل کی درآمد، پاکستانی گوشت اور چاول کی برآمد پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وفاقی وزیر کے مطابق ایران اور جی سی سی ممالک سے فیری روٹس پر کام جاری ہے۔

  • عراق جانے والے زائرین (اربعین) کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

    عراق جانے والے زائرین (اربعین) کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

    کراچی (27 جولائی 2025): پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف اشرف جانے والے والے اربعین کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے راستے عراق کے شہر نجف جانے والے اربعین کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اربعین کے لیے 8 سے 11 اگست تک پاکستان سے نجت خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

    پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ اربعین کے لیے نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 سے 23 اگست تک چلائی جائیں گی۔ قومی فضائی کمپنی نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق تمام پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی شیڈول کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے اربعین زائرین نے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ 20 صفر المظفر کو شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے ہر سال پاکستان سے لاکھوں زائرین جنہیں اربعین کہا جاتا ہے، یہ ایران کے راستے عراقی شہر نجف اشرف جاتے ہیں۔

    حکومت پاکستان نے رواں برس اربعین کے بذریعہ سڑک ایران کے راستے عراق جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں فضائی سفر کے ذریعہ زیارت کے لیے جانے کی اجازت دی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، یہ مشکل فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-iraq-pakistani-zaireen-mohsin-naqvi-27-july-2025/

  • ویڈیو: عراق میں پرانا غرق شدہ گاؤں نمودار ہوتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

    ویڈیو: عراق میں پرانا غرق شدہ گاؤں نمودار ہوتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

    موصل: عراق میں برسوں پرانا غرق شدہ گاؤں زومر پھر سے نمودار ہو گیا ہے، جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عراق میں خشک سالی نے تاریخ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، موصل ڈیم کی سطح کم ہونے پر دہائیوں پہلے ڈوبا گاؤں سطح پر آ گیا ہے۔

    ڈیم میں پانی نیچے اترنے پر گاؤں کے کھنڈرات اور گلیوں کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دریائے دجلہ و فرات آبی بحران سے دوچار ہیں۔

    ایک طرف حکام آبی ذخائر کم ہونے سے پریشان ہیں تو دوسری طرف سیاحت کے شعبے میں جان پڑ گئی ہے، سیاح کھنڈرات کا نظارہ کرنے دور دور سے پہنچ رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ 45 برس پہلے اس ڈیم کی تعمیر کے بعد زومر گاؤں زیر آب چلا گیا تھا۔


    لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی


    سطح پر پھر سے ابھرنے والے کھنڈرات میں سابقہ اسکولوں اور گھروں کے ڈھانچے بھی شامل ہیں جو 1980 کی دہائی میں ڈیم کی تعمیر کے دوران ڈوب گئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کے سکڑتے ہوئے ذخائر کا براہ راست تعلق خطے کو متاثر کرنے والے خشک سالی کے حالات سے ہے، جس سے عراق میں پانی کے بحران کی شدت کا پتا چلتا ہے، زومر واٹر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ پانی کی مسلسل گرتی سطح کی وجہ سے پانی کے کئی اہم منصوبے معطل کرنے پڑے۔

    پرانا گاؤں سطح آب پر نمودار ہونے کے بعد مکین ایک طرف اس زیر آب علاقے سے وابستہ اپنے بچپن کی یادیں تازہ کر رہے ہیں، اور دوسری طرف پانی کے غائب ہونے کے خدشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

  • عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 69 افراد ہلاک

    عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 69 افراد ہلاک

    بغداد : عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 69 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تاہم گیارہ افراد لاپتا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر الکوت میں ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں انہتر افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی اور گیارہ افراد لاپتا ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کی موت باتھ روم میں دم گھٹنے سے ہوئی، جب کہ ایک شخص نے کو بتایا کہ اس کے پانچ رشتہ دار لفٹ میں ہی دم توڑ گئے۔

    فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔، لیکن ایک زندہ بچ جانے والے نے شخص نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئر کنڈیشنر پھٹ گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں بچوں سمیت لوگوں کو چھت پر کھڑے مدد کے لیے پکارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور عمارت کا اگلا حصہ بری طرح جل گیا ہے۔

    صوبے کے گورنر محمد المیحی نے آتشزدگی میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے اعزاز میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا افسوسناک آتشزدگی نے 69 بے گناہ شہریوں کی جان لی ، ہلاک ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    محمد المیحی کا کہنا تھا کہ آگ ہائپر مارکیٹ اورایک ریستوران میں اس وقت لگی جب مال میں بہت سے خاندان رات کا کھانا کھا رہے تھے اور بہت سے لوگ خریداری میں مصروف تھے۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے عمارت کے اندر پھنسے 45 سے زائد افراد کو بچا لیا

  • عراق کے کردستان ریجن میں امریکی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

    عراق کے کردستان ریجن میں امریکی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

    بغداد: عراق میں امریکی اور نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرد صوبے دہوک میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام سرسانگ آئل فیلڈز کونشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2 ڈرونز کے ذریعے ضلع ذاخو میں واقع نارویجن آئل گروپ کے زیر انتظام چلنے والی پیش کبیر آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ اسی ضلع میں واقع ایک اور آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔

    خبرایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں آئل فیلڈز کی عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جب کہ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں شمالی عراق میں میتھین گیس کے واقعے میں 12 ترک فوجی شہید ہو گئے تھے۔

    ترک میڈیا کے مطابق عراق میں ایک غار میں سرچ آپریشن کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے 12 فوجی شہید ہوئے۔

    عراقی فضائی حدود کو محدود سطح تک کھول دیا گیا

    وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں آپریشن کے دوران غار میں گیس خارج ہوئی اور یہ کارروائی کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کا حصہ تھی۔

    ترکی کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے معائنہ کرنے اور شہید ہونے والے فوجیوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے علاقے کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • عراق میں ریت کا طوفان، ہوائی اڈے بند

    عراق میں ریت کا طوفان، ہوائی اڈے بند

    بغداد: عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کا طوفان آنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سانس میں تکلیف کے باعث ہزاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں 1,014 افراد، جب کہ المُثنّی صوبے میں 874 مریض لائے گئے ہیں۔

    ترجمان سیف البدَر کے مطابق اسپتالوں میں لائے گئے زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم کسی کے مرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    رپورٹس کے مطابق شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ نظریں بمشکل ایک کلومیٹر سے آگے دیکھ سکتی تھیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں ریت کے طوفان آنا معلوم کی بات ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلی اور صحراؤں کے پھیلاؤ کے باعث ان کی شدت اور تعداد مزید بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ نے عراق کو ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پانچویں سب سے زیادہ کمزور ملک قرار دیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ برس ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ریت کا طوفان آیا تھا جس سے متاثر ہونے والے سینکڑوں شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    زابل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ہسپتال کے عہدیداروں میں سے ایک محمد خلیلی نے اس موضوع پر معلومات فراہم کی تھیں۔

    محمد خلیلی کا کہنا تھا کہ سیستان کے علاقے میں شدید طوفان اور گردوغبار سے متاثر اور زخمی ہونے والے 620 افراد اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے 25 کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

    لیبیا میں صحرائی سرخ ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    ایرانی اہلکار نے بتایا تھا کہ ریتلے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • ڈاکٹر سارہ العبودی کے المناک قتل کی ویڈیو پر عراق میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

    ڈاکٹر سارہ العبودی کے المناک قتل کی ویڈیو پر عراق میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

    بغداد: عراق میں سارہ عمار العبودی نامی ایک خاتون ڈاکٹر کے المناک قتل کی ویڈیو پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    العربیہ کے مطابق عراق میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی خاتون ساتھی ڈاکٹر سارہ عمار العبودی کو سڑک پر گولی مار کر قتل کر دیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    سارہ العبودی بصرہ یونیورسٹی کی کالج آف ایجوکیشن میں ملازمت کر رہی تھیں، بصرہ کے گورنر اسعد العیدانی نے بدھ کو کہا کہ قاتل ڈاکٹر سارہ کے بچوں کا چچا ضرغام التمیمی ہے، اور جرم کے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مانیٹرنگ کیمرے میں ریکارڈ ہونے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل نے ابو الخصب کے دور دراز علاقے میں پستول سے کئی گولیاں مار کر ہلاک کیا، گولی مارنے سے قبل ملزم کو مقتولہ سے تکرار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ دونوں میں گرما گرم بحث ہوئی تھی۔

  • 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہونیکا انکشاف

    50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہونیکا انکشاف

    کراچی: 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے عراق میں غیرقانونی طور پر مقیم ہو نے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

    عراق میں اس وقت 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریت کے حامل لوگ غیرقانونی طور پر موجود ہیں، اسی تناظر میں پاکستانی سفارتخانے نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کارروائی کے لیے سفارش کی ہے، خط میں زائرین کو 2 پاسپورٹس پرعراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پاسپورٹ پر غیرقانونی مقیم پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث ہیں، عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کردیتی ہے۔

    راولپنڈی کے ایجنٹس ملازمت کے نام پر 5 سے 6 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، گروپ میں آنے والے زائرین کے پاسپورٹس مندوب یا امیگریشن کی تحویل میں رہتے ہیں۔

    خط میں مزید بتایا گیا کہ گروپ کے تمام ارکان کی واپسی کی صورت میں ہی پاسپورٹس واپس کیے جارہے ہیں، وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے سامنے جعلی پاسپورٹس اور ایجنٹس کا معاملہ رکھے۔