Tag: عراقی فورسز

  • عراق میں اجتماعی قبر سے 500لوگوں کی باقیات برآمد

    عراق میں اجتماعی قبر سے 500لوگوں کی باقیات برآمد

    موصل : عراقی شہرموصل کےنزدیک سےایک اجتماعی سے500افراد کی باقیات ملے ہیں جنہیں دولت اسلامیہ نے ہلاک کیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے شہر موصل کے نزدیک بدوش جیل میں ایک اجتماعی قبر سے 500شہریوں کی باقیات ملے ہیں جنہیں قیدی بناکر داعش نے قتل کیاتھا۔

    خیال رہےکہ رواں ہفتے عراقی فورسز نے بدوش جیل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایاتھاجس کےبعد اس قبر کی کھدائی کی گئی۔

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق کچھ لوگ لاشوں کےدرمیان دب کر زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوئے۔

    داعش سے بچ جانے والےلوگوں کا کہناتھاکہ جب جون 2014 میں بدوش کی جیل پر قبضہ کر لیاگیا تو اس وقت 15 سو سے زیادہ قیدیوں کو ایک ٹرک میں ڈال کر وہاں سے دو کلومیٹر دور صحرا میں لا کر چھوڑ دیا گیا۔

    مزید پڑھیں:موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    اس سے قبل گزشتہ سال 8نومبرکو موصل میں آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جہیں سرقلم کرکے دفنایاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ 21نومبر2016کوعراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب حمام العلیل سے دواجتماعی قبروں سے 300افراد کی لاشیں برآمد کیں تھی۔

    واضح رہےکہ موصل کے شمال مغرب میں واقع اس جیل کو عراقی فوج اور اتحادی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بدھ کے روز آزاد کرایا۔

  • عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

    عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا

    بغداد: عراق کے شہر موصل میں حکومتی فورسز نے داعش کو پیچھےدھکیلتے ہوئے شہر کی یونیورسٹی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے شہر موصل میں داعش کےخلاف عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔عراق کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی افواج نےموصل میں داعش سے یونیورسٹی کاکنٹرول حاصل کرلیاہے۔

    p1

    عراقی حکام کا کہناہےکہ داعش کےجنگجو یونیورسٹی کو اپنے ٹھکانے کے طورپر استعمال کررہے تھے۔یونیورسٹی سے ہتھیار بنانے کےلیے کیمیائی اجزابھی ملے ہیں۔

    p2

    اس سے قبل حکومتی افواج شہر کےدرمیان سے گزرتے دریادجلہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں تاہم شہر کے مغربی حصے پراب بھی داعش دہشت گردقابض ہیں۔

    p3

    مزید پڑھیں:داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہناتھا کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں۔

    p4

    واضح رہےکہ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    p5

  • موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    موصل میں دو اجتماعی قبروں سے 300 لاشیں برآمد

    موصل :عراقی فورسز نےآپریشن کے دوران موصل کے قریب حمام العلیل سے دواجتماعی قبروں سے 300افراد کی لاشیں برآمد کرلیں ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کا کہناہےکہ سابق پولیس اہلکاروں کو3 ہفتے قبل عراق کے شہر موصل شہر کے نواحی قصبے حمام العلیل میں قتل کیا گیا۔

    عراقی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا اتحادی افواج کے ساتھ آپریشن جاری ہے لیکن خراب موسم کے باعث پیش قدمی روک دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    خیال رہےکہ اس سے قبل بھی 8نومبرکوداعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

    عراقی حکام کا کہناتھاکہ موصل سے تقریباََ 14کلومیٹر فاصلے پر داعش کے خلاف آپریشن کے دوران زرعی کالج میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

    مزید پڑھیں:داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

  • عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

    عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

    بغداد: عراقی سیکورٹی فورسز کی موصل میں داعش کے خلاف لڑائی میں داعش کے 30 دہشت گرد مارے گئےاور دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی سیکورٹی فورسز کی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شہر کے مشرقی علاقے میں دواضلاع پر کنٹرول سنبھال لیااور اس دوران عراقی فورسز سے جھڑپ کے دوران داعش کے 30جنگجو مارے گئے۔

    عراقی فورسز نے لڑائی کے دوران داعش کی 9 گاڑیاں اور 3 راکٹ لانچرز تباہ کردیے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں‌ استعمال ہوناتھا۔

    عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف آپریشن چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن ان تمام تر مشکلات کے باوجود عراقی فورسز کی مدد سےاب تک تقریباََ 50ہزار افراد شہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں:داعش نے 40 افراد کو قتل کرکے لاشیں کھمبوں سے لٹکا دیں، اقوام متحدہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کا کہناتھا کہ داعش نے 40 عام شہریوں کو غداری کے الزام میں قتل کرکے ان کی لاشوں کو کھمبوں سے لٹکا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    اس سے قبل عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کےجنگجواگرزندہ رہناچاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں ورنہ مرنے کے لیے تیار رہیں۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے

  • موصل آپریشن ،عراقی فورسزکا داعش کے خلاف گھیرا تنگ

    موصل آپریشن ،عراقی فورسزکا داعش کے خلاف گھیرا تنگ

    بغداد: عراقی فورسز نے داعش کے گڑھ موصل میں آپریشن کےدوران شہر کے مشرقی علاقے کے اہم قصبے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز نے موصل آپریشن میں شدید جھڑپوں کے بعد شہر کے اہم قصبے حمام العلیل کا کنٹرول سنبھال لیا جس کےبعد فورسز نے موصل کے موصل کے جنوبی علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی شروع کردی۔

    عراقی فورسز کی جانب سے حمام العیل کا کنٹرول حاصل کرنے پرعوام نے فورسز کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کیااور ایک بار پھر اس قصبے میں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

    عراقی فورسز کے افسر کرنل امجد محمد کا کہناتھا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں موصل کے نواحی علاقوں کی جانب پیش قدمی کی جائے گی تاکہ ان علاقوں پردوبارہ کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں:عراق کے دو شہروں میں دھماکے،21افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ دوروز قبل عراق کے دو شہروں میں ایمبولینس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکوں میں کم از کم 21 افرادجاں بحق ہو گئےتھے۔

    عراق میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے جب ملک میں سیکیورٹی فورسز اور اس کے اتحادی موصل میں آپریشن کر رہے ہیں جو عراق میں دولتِ اسلامیہ کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،عراقی وزیراعظم

    واضح رہے کہ دوروز قبل وزیر اعظم حیدر العبادی نےموصل شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران کہاتھاکہ داعش کے جنگجوزندگی چاہتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیں،ورنہ مرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    حکومتی فورسز کا موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

    موصل : عراق میں حکومتی اور کرد سکیورٹی فورسز نےشدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ شہر موصل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز اور کرد فورسز نے اتوار کو عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی جانب پیش قدمی شروع کی اور انہیں امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے.

    اطلاعات کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند فضائی حملوں کے بعد بارود سے بھری گاڑیوں سے کرد فورسز پر جوابی حملوں کی کوشش کر رہے ہیں.

    کرد فورسز کے ایک کمانڈر کے مطابق موصل میں ہونے والی کارروائی میں پانچ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں.

    موصل میں کارروائی ایک ایسے وقت شروع کی گئی ہے جب عراقی حکومت ملک کے جنوب میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے.

    عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائیں گے اور داعش کو شکست ہوگی.

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں حتمی آپریشن شروع ہونے سے وہاں دنیا کا سب سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے.

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دفاعی امور کی ماہر تنظیم آئی ایچ ایس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2016 کے پہلے چھ ماہ میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے عراق اور شام میں زیرِ قبضہ رقبے میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے.

    آئی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 سے لے کر اب تک دولتِ اسلامیہ کی نام نہاد خلافت کا رقبہ 90,800 مربع کلومیٹر سے کم ہوکر 68,300 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے.

    دفاعی امور کی ماہر تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دولتِ اسلامیہ کو اس امر کا اندازہ ہوگیا ہے کہ اس کی خلافت ناکامی کی جانب گامزن ہے جس کے باعث اندیشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں گروہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگا.

    یاد رہے کہ موصل سے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ عراق میں موصل دولتِ اسلامیہ کے زیر قبضہ آخری بڑا شہر ہے اور اس نے 2014 میں اس پر قبضہ کیا تھا.

  • عراقی فورسز کی کاروائی،فلوجہ کےقریبی علاقے داعش سے آزاد کروالیے

    عراقی فورسز کی کاروائی،فلوجہ کےقریبی علاقے داعش سے آزاد کروالیے

    بغداد: عراقی فورسز کی داعش کے دہشت گردوں کےخلاف پیش قدمی جاری ہے،تازہ کارروائی میں فلوجہ کےقریب مزید علاقے دہشت گردوں سے آزاد کروالیےگئے.

    تفصیلات کے مطابق داعش کےجنگجووں سے فلوجہ کاقبضہ چھڑانےکےلیےعراقی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے،داعش کے جنگجووں کے خلاف عراقی فورسز نے کاروائی کرکے فلوجہ کے قریبی علاقوں کو داعش سے آزاد کروالیا.

    عراقی فورسزنے علاقے پرقومی پرچم لہرادیاہے اورفورسزفلوجہ کی جانب پیش قدمی جاری رکھےہوئےہیں.

    آپریشن کے کمانڈر عبدالوہاب السعدی کاکہناہےکہ حکومتی افواج اتحادی ملیشیاکےہمراہ فلوجہ کوآئندہ چند دنوں میں واگزارکرانےکےلیے پُرعزم ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ دنوں عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کروالیا تھا،صقلاویہ پر دوہزار چودہ میں داعش کے جنگجووں نے قبضہ کیا تھا.

    *عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو داعش سے آزاد کروالیا

    عراقی فورسز نے سرکاری عمارت سے داعش کا پرچم ہٹا کر عراق کا قومی پرچم بھی لہرا دیاتھا،فورسز کوداعش کے خلاف جنگ میں ایران نواز ملیشیا کی مدد بھی حاصل ہے.

    واضح رہےکہ بائیس مئی کوعراقی وزیراعظم نےفلوجہ کوداعش سے آزاد کرانے کیلئےآپریشن کا اعلان کیاتھا۔

  • بغداد:فلوجہ کےقریبی علاقےسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا

    بغداد:فلوجہ کےقریبی علاقےسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا

    بغداد: عراقی شہر فلوجہ کو داعش کےدہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کےلیے کوششیں جاری ہیں،عراقی فوزسزکی جانب سے فلوجہ کے قریبی علاقوںسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے فلوجہ کےقریبی علاقے میں محصور شہریوں کونکالنےکےلیے آپریشن کیا،کارروائی کےبعد عراقی فورسز نے علاقے میں محصورشہریوں کو بحفاظت نکال لیا.

    عراقی فورسز کی جانب سے شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کرنےکاسلسلہ جاری ہے،فلوجہ اور قریبی علاقوں پر داعش کےقبضے کےبعد سےان علاقوں میں شہری زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں.

    فلوجہ کوداعش سےآزاد کرانےکےلیے آپریشن کےاعلان کےبعد سے شہرمیں محصورپچاس ہزار کے قریب شہریوں کی زندگی شدید خطرے میں ہے.

    دہشت گرد شہریوں کوداعش کی جانب سےلڑنے پر مجبور کررہے ہیں،اورانکارپرشہریوں کو جان کا خطرہ لاحق ہے.

    *بغداد:داعش کےخلاف گھیراتنگ،عراقی فوج فلوجہ میں داخل ہوگئی