Tag: عراقی ہم منصب

  • وزیراعظم اور عراقی ہم منصب  کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کی خواہش کا اظہار

    وزیراعظم اور عراقی ہم منصب کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کی خواہش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب  نے رابطے میں تجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جسمیں عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کوگزشتہ ماہ بغدادکانفرنس کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں عراقی حکومت کی کامیابی کیلئےنیک تمناؤں کااظہار کیا۔

    وزیراعظم نے عراق میں جمہوریت اورجمہوری اداروں کی مزیدمضبوطی کےعزم کااعادہ بھی کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کاتجارت،سرمایہ کاری اورسیاحت میں تعاون کی خواہش کااظہار کیا۔

    رابطے میں دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے کہا افغانستان کاامن واستحکام علاقائی امن وسلامتی کیلئےضروری ہے۔

    اس دوران وزیر اعظم نےعراقی ہم منصب کوافغانستان کیلئےپاکستان کےکردارسےآگاہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن اورسلامتی کیلئے عالمی برادری کے مثبت کردار پر زور دیا اور کہا افغانستان کوانسانی اورمعاشی بحران سےبچانےکیلئےکرداراداکرناہوگا۔

    وزیراعظم نےفضائی اورزمینی راستوں افغان عوام کیلئےامدادسےآگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائےاعظم نے افغان معاشی بحران کو روکنے کیلئے فنڈز جاری کرنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب کوجلد پاکستان کے دورےکی دعوت بھی دی۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

    بغداد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں‌ عراقی وزیر خارجہ فوادحسین نے شاہ محمودقریشی کااستقبال کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کےمابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال  کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔

    وزیرخارجہ نےدورہ عراق کی دعوت پرعراقی ہم منصب کاشکریہ اداکیا اور ’وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نےجغرافیائی سیاسی ترجیحات کوجغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل دیا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےوسیع ہیں، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہےجہاں سرمایہ کاری کےبےشمار مواقع ہیں۔

    انھوں نے کہا مشترکہ وزارتی کمیشن کےنویں اجلاس کےجلدانعقاد کےمتمنی ہیں، ابتک 63 عراقی سفارتکار اور پاک فارن سروس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرچکے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پاکستان،افغانستان سمیت خطےمیں امن کاوشوں کاشراکت دارہے ، دونوں ممالک ایک دوسرےکےتجربات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کوسراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے چاہتےہیں، ہیومن رائٹس کونسل اجلاس میں منظور قرارداد کاخیرمقدم کرتےہیں، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کاحل ناگزیرہے اور جنوبی ایشیا کاامن و مسئلہ کشمیر کے حل سےجڑاہے۔

    دونوں وزرائےخارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنےکیلئےمشترکہ کاوشوں پرزور دیا ،شاہ محمود نے کہا کورونا کےدوران عراقی بھائیوں کیلئے طبی سامان پرمشتمل 3جہازبھجوائے، جس پر عراقی وزیر خارجہ نےامدادی سامان کی فراہمی پرپاکستان کاشکریہ ادا کیا۔