Tag: عراق

  • عراق میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

    عراق میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد کے مشرقی حصے میں واقع ایک مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بغداد پولیس حکام کے مطابق جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ملٹری کے ترجمان جنرل یحیحیٰ رسول نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    بغداد: مقبول ترین فٹ بالر رونالڈو کا دو نمبر میدان میں آ گیا، عراق کا نوجوان رونالڈو کا ہم شکل نکل آیا، لوگ حیران کن مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر آفاق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہم شکل عراق میں نکل آیا ہے جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اس کی شکل، اسٹائل، اور چلنا رونالڈو سے ملتے ہیں لیکن اس کا بینک بیلنس رونالڈو جیسا نہیں ہے۔

    عراقی شہری 25 سالہ عبد اللہ اور رونالڈو میں اتنی مشابہت ہے کہ اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  پاکستانی ویٹر گیمز آف تھرونز اسٹار ٹیرون لینسٹر کا ہم شکل نکلا

    دل چسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹار سے مشابہت نے عراقی نوجوان کو اسٹار بنا دیا ہے، عبد اللہ نامی نوجوان جب بھی گھر سے نکلتا ہے تو سیلفیوں کے لیے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔

    عبد اللہ نے بتایا کہ وہ پرتگالی اسٹار رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے، تاہم وہ کسی فٹ بال کلب میں نہیں کھیلتا بلکہ شعبہ تعمیرات میں کام کرتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    نوجوان بیوار عبد اللہ شمالی عراق کے علاقے اربل سے 110 کلومیٹر دور واقع شہر سُرن کا رہائشی ہے، تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ ہزاروں کلو میٹر دور اطالوی کلب کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کے ساتھ اس کی ملاقات ہوگی۔

  • پاکستان کا عراق میں کشتی حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس

    پاکستان کا عراق میں کشتی حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے عراق میں کشتی حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نوروز کے آغاز پر موصل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اورحکومت حادثے پرغمزدہ ہیں۔


    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم عراقی حکومت اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

    عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 71 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 71 افراد جاں‌ بحق

    بغداد: عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹنے سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 28 افراد لاپتا ہیں جن کو ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    کشتی میں سوار 200 کے قریب مسافر سیاحتی جزیرے کی طرف نو روز کا تہوار منانے جارہے تھے، ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    کشتی میں سوار 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

    مہاجرین بحیرہ روم عبورکرکے غیرقانونی طور پر یورپی ملک اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کی کوشش ناکام ہوگئی اور متعدد تارکین وطن مارے گئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

  • جنگ سے متاثر عراق میں‌ بچوں‌ کے لیے ’بس اسکول‘ کا قیام

    جنگ سے متاثر عراق میں‌ بچوں‌ کے لیے ’بس اسکول‘ کا قیام

    بغداد: عراق میں جنگ سے متاثر بچوں کا تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کے لیے بس کو اسکول بنادیا گیا، بے گھر بچے حصول تعلیم کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بچوں کا مستقبل تاریکی سے بچانے کے لیے بس میں اسکول بن گیا، غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے قائم بے گھر بچوں کے اس چلتے پھرتے اسکول عراقی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔

    اسکول بس میں پڑھنے والے بچوں کو آٹھ ماہ بعد سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جاسکتا ہے، جھونپڑیوں میں رہنے والے بچوں کے لیے تعلیمی سلسلے کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بس کا نام ’دی ہوپ بس‘ رکھا گیا ہے جبکہ بس کی سیٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ 20 اسکول ڈیسک رکھ دیا گیا ہے جس میں 50 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    اسکول بس میں پردے لگائے ہیں اور بچوں کے لیے کھلونے، ٹیلی ویژن سیٹس سمیت بلیک بورڈز لگائے گئے ہیں، اسکول میں زیادہ تر بچے اسٹریٹ چلڈرن ہے جنہوں سے اس سے قبل تعلیم حاصل نہیں کی ہے۔

    ایک طالبہ سارا باسم نے کہا کہ ’اس بس اسکول میں آنے سے قبل میں کبھی اسکول نہیں گئی، میں یہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔‘

    ایک اور طالب علم علی نے کہا کہ میری عمر سات سال ہے، میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اکٹھا کرکے گزر بسر کرتا تھا لیکن اب اس بس اسکول میں آکر تعلیم حاصل کررہا ہوں۔

    بس اسکول بنانے کا خیال فراس ال بیاتی کے ذہن میں‌ آیا جو وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ جسٹس این جی او سے وابستہ ہیں۔

    فلاحی تنظیم کی جانب سے بس اسکول کا پہلا اسٹاپ ’رشید کیمپ‘ کو بنایا گیا ہے، تنظیم کی جانب سے غریب اور پسماندہ لوگوں کے لیے شیلٹر ہومز بھی بنائے جائیں گے۔

  • داعشی خاتون کی قید میں کمسن بچی پیاس کی شدت سے ہلاک

    داعشی خاتون کی قید میں کمسن بچی پیاس کی شدت سے ہلاک

    برلن : جرمن پولیس نے جنگی جرائم میں ملوث ایک خاتون کو عدالت میں پیش کیا ہے جس پر کمسن بچی کو گرمی میں پیاس سے ہلاک ہونے کےلیے چھوڑنے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی عدالت میں عالمی دہشت گرد تنظٰم داعش کی ایک رکن کو پیش کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ ان نے پانچ سالہ بچی کو شدید گرمی میں پیاس کی شدت سے مرنے کےلیے چھوڑ دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 27 سالہ جنیفر ڈبلیو سنہ 2014 میں عراق گئی تھی جہاں اس نے داعش میں خود ساختہ طور پر شمولیت اختیار کی اور اخلاقی پولیس کا حصّہ بن گئی تھی۔

    استغاثہ کے مطابق جنیفر کا کام داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں گشت کرکے خواتین کا برتاؤ اور لباس چیک کرنا تھا کہ وہ داعش کے اصولوں کے تحت ہے یا نہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران ملزمہ کے پاس کلاشنکوف، ایک پستول اور دھماکا خیز جیکٹ موجود ہوتی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2015 میں خاتون کا شوہر داعش کے زیر قبضہ علاقے موصل میں ایک بچی کو غلام کے طور پر خرید کر لایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جب بچی بیمار ہوئی تو اس نے بستر گیلا کردیا جس پر ملزمہ کا شوہر طیش میں آگیا اور بچی کو سخت گرمی میں گھر کے باہر زنجیروں سے باندھ دیا جہاں وہ پیاس کی شدت سے مرگئی۔

    جرمنی کی عدالت میں ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے ظالمانہ اقدام میں اس کا ساتھ دیا اور بچی کو بچانے کی کوشش بھی نہیں کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنیفر ڈبلیو کو قتل اور ہتھیار رکھنے کے الزامات کا سامنا بھی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنیفر کو ترک پولیس نے انقرہ میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ جرمن سفارت خانے میں اپنے کاغذات کی تجدید کروانے گئی تھی۔

    ترک پولیس نے ملزمہ کو جرمن پولیس کے حوالے کردیا لیکن جرمن پولیس نے اسے ناکافی ثبوتوں کی بناء پر رہا کر دیا تھا تاہم جون میں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کیا جب وہ شام جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ملزمہ پر الزام ثابت ہوگئے تو اے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • عراق میں امریکی فوجیں تعینات رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    عراق میں امریکی فوجیں تعینات رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر اعلانئہ دورہ عراق کے موقع پر کہا کہ امریکی افواج میں تعینات رہیں گے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ کرسمس کے موقع پر عراق پہنچے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنی فوجیو سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا اپنی فوجیں عراق سے نہیں نکالے گا۔

    امریکی صدر نے عراق میں تعینات فوجیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ عراق میں فوجوں کی تعیناتی برقرار رکھنے کی بڑی وجہ مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں اور شام کی صورتحال ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کی اگر شام میں دوبارہ کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت  تو عراق کو اگلے مورچے کے طور پر استعمال کریں گے۔

    خیال رہے کہ خانہ جنگی کا شکار ملک عراق میں 5 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو داعش کے خلاف عراقی حکومت کی معاونت کررہے ہیں

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوجیوں کے انخلاء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا شام سے فوجیں بلانے کے فیصلے پر بہت سے لوگ خوش ہیں اور میرے فیصلے کی حمایت کررہے ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ابتداء میں ہی واضح کردیا تھا کہ امریکا کا مقصد شام میں داعش کو ختم کرنا ہے جو پورا ہوگیا۔

    امریکی صدر نے کہا تھا کہ سابق صدر اوبامہ کے دور میں امریکی افواج صرف تین ماہ کےلیے شام گئی تھی لیکن 8 سال گزار دئیے، اب خود کو اور غلطیوں کو صیحیح کرنے کا وقت ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی افواج کے انخلاء کے حکم نامے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے شام تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا، امریکی حکام کے مطابق افواج نے وہاں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں اس لیے افواج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

    یاد رہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق بیان پر جیمزمیٹس ناراض ہوئے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    امریکی مڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میٹس تعلقات میں حالیہ کچھ مہینوں میں کشیدگی آئی، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

  • عراقی بچے کے بہیمانہ قتل نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا، مجرم کو سزائے موت

    عراقی بچے کے بہیمانہ قتل نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا، مجرم کو سزائے موت

    بغداد: عراق کے دارالحکومت میں ایک تین سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور اس کے بہیمانہ قتل نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دار الحکومت بغداد میں فوجداری عدالت نے ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفّاک مجرم کو واقعے کے دو ماہ بعد پھانسی کی سزا سنائی۔

    [bs-quote quote=”تین سالہ بچے کو سر پر ایک آلہ مار کر قتل کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مجرم کا عدالت میں اقبالی بیان”][/bs-quote]

    عراقی پولیس نے قتل اور زیادتی کا ملزم 7 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا تھا۔

    عدالتی بیان کے مطابق بچے کو قتل کرنے والے مجرم  نے اپنے بہیمانہ جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

    مجرم نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین سالہ جعفر الدوری کو بغداد کے علاقے القاہرہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت لے گیا تھا، ننھے بچے کو درندگی کا نشانہ بنا کر ایک آلہ بچے کے سر پر مار کر اسے ہلاک کر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نوبیل امن انعام 2018: عراق کی نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس فاتح قرار


    عراقی پولیس کے مطابق مجرم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زیرِ تعمیر عمارت میں چھوڑی اور فرار ہو گیا۔

    عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ موصولہ شواہد مجرم کو قصور وار ثابت کرنے کے لیے کافی تھے، لہٰذا تعزیرات عراق کی شق 406 کے تحت مجرم کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ بچے کی درد ناک موت نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا تھا، لوگوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا۔

  • عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

    عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا‘ ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے عراق میں پھنسے زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں کے باعث بغداد ایئرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارت خانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹور آپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیرساجد بلال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے 120 پاکستانیوں کی حکومت سے امداد کی اپیل

    یاد رہے کہ دو روز قبل بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے 120 پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے حکومت سے امداد کی اپیل کی تھی، مذکورہ افراد کو ٹریول ایجنٹ نے وقت پرپاسپورٹ فراہم نہیں کیے تھے۔

  • وزیر خارجہ سے عراق کے سفیر کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے عراق کے سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنانے پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراق کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔

    دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے ویزہ معاملے پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے ویزے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے، ضروری کوائف کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر آویزاں کیا جائے۔

    وزیر خارجہ نے زائرین کی واپسی کے لیے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    دوسری طرف عراقی سفیر نے بھی وزیر خارجہ کو سفارتخانے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔