Tag: عربی

  • سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    سعودی عرب: قدیم عربی اور چینی سکوں کی نمائش

    ریاض: سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات، سکوں اور مخطوطات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے چین کی وزارت کے اشتراک سے شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات و سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔

    شاہ عبد العزیز عوامی کتب خانے میں سال 72 ہجری کے سکوں کے علاوہ نایاب و نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں جو اسلامی فن اور عرب کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرتے ہیں۔

    لائبریری میں شاہراہ ریشم کے حوالے سے ایک نادر اور نایاب دستاویز رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 13 میٹر کے قریب ہے۔

    مذکورہ دستاویز شاہراہ ریشم کے بارے میں اس دور کی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں اس عظیم شاہراہ کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ان نادر مخطوطات اورسکوں کی ایک نمائش چین کی پیکنک یونیورسٹی میں بھی شاہ عبد العزیز لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

  • عربی رسم الخط سے متعلق بڑی خبر

    عربی رسم الخط سے متعلق بڑی خبر

    ریاض: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عربی رسم الخط کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ یونیسکو نے عربی رسم الخط کو اپنے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، سعودی عرب نے پندرہ عرب ممالک کی شراکت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    سعودی وزیر ثقافت نے اس اعزاز پر سعودی قیادت کو مبارک باد دی، اور کہا عربی رسم الخط کا یونیسکو کے پاس ثقافتی ورثے کی فہرست میں اندراج وزارت ثقافت کی فکر اور حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔

    عربی رسم الخط کے یونیسکو کے پاس اندراج سے عرب ثقافتی ورثے کو فروغ ملے گا، اور مختلف ممالک میں عربی رسم الخط پروان چڑھے گا۔

    سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ عربی رسم الخط عرب تشخص کی علامت مانا جاتا ہے، اس کی بدولت تاریخ کے مختلف ادوار میں عربی ثقافت دنیا بھر میں منتقل کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا پیشہ ور خطاط عربی رسم الخط کو آگے بڑھا رہے ہیں، آرٹسٹ اور ڈیزائنر بھی سنگ تراشی، دیواری آرٹ اور فن پاروں میں عربی رسم الخط استعمال کر رہے ہیں، اسی طرح دستکار بھی عربی رسم الخط کے ذریعے اپنی مصنوعات کو مزین کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزارت ثقافت کے تحت سعودی عرب میں 2020 اور 2021 کے دوران عربی رسم الخط کا سال منایا گیا۔

  • عربی سے نابلد ہونے کے باوجود آپ ان الفاظ کا مطلب جان جائیں گے

    عربی سے نابلد ہونے کے باوجود آپ ان الفاظ کا مطلب جان جائیں گے

    لفظوں کو ان کے لغوی معنوں میں ڈھلتے دیکھنا ایک نہایت ہی دلچسپ مرحلہ ہوگا جو یقیناً لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

    مثال کے طور پر لفظ ’بلی‘ کو اگر آپ کے سامنے ایسی صورت میں پیش کیا جائے کہ پہلی نظر میں وہ آپ کو دیکھنے پر ایک بلی ہی معلوم ہو، تو یہ یقیناً ایک خوشگوار اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔

    ایک عربی فنکار محمد السید نے ایسا ہی کچھ دلچسپ فن تخلیق کیا۔

    اس نے مختلف عربی الفاظ کو ان کے لغوی معنوں کی تصویر میں اس طرح ڈھالا کہ عربی سے نابلد افراد اسے دیکھتے ہی اس لفظ کا مطلب جان جائیں۔

    اس نے ان تصاویر کے ساتھ ان کا تلفظ اور انگریزی مطلب بھی پیش کیا۔

    محمد نے اس طرح کے 40 الفاظ کو رنگوں اور تصاویر میں ڈھالا۔ ان میں سے کچھ ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

    6

    3

    2

    1

    5

    7

    10

    11

    13

    14

    4

    15

    12

    9

    8


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔