Tag: عرب اتحادی فورسز

  • عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    ریاض: عرب اتحادی فورسز نے جازان ایئرپورٹ پر داغا گیا حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حوثی باغیوں کی جانب سے جازان کے ہوائی اڈے پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں کا ایک طیارہ جمعہ کی شب جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کی طرف اڑایا گیا تھا۔

    کرنل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون طیارہ حوثی دہشت گردوں کی جانب سے شہری آبادی اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حوثیوں کا سعودی ایئرپورٹ ابھا پر حملہ، ۹ افراد زخمی

    انہوں نے کہا کہ حوثی دہشت گرد اپنے جرائم کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں تاہم عرب اتحادی فوج اور سعودی دفاعی فورسز حوثیوں کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں نے ابھا ہوائی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 8 سعودی اور ایک غیرملکی شہری سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر یمن سے سعودی عرب پر حملے تیز کردیے ہیں، حوثی قبائل ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جانب سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

  • عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے

    عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے

    صنعاء : عرب اتحادی فورسز نے سعودی عرب بم برسانے کے لیے اڑائے گئے حوثیوں کے 2 ڈرون فضاءمیں ہی تبا ہ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کر کے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کےلئے اڑائے گئے دو ڈرون طیاروں مار گرائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تباہی سے بچا لیا گیا، عرب اتحادی فوج نے دونوں ڈرون یمن کی فضاءمیں ہی تباہ کر دیئے۔

    غیر ملکی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کےلئے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی رات دو مسلح ڈرون طیارے سعودی عرب کی طرف اڑائے، عرب اتحادی فوج نے ان طیاروں کی نشاندہی کے بعد انہیں صنعاءکے قریب یمن کی فضائی حدود کے اندر تباہ کر دیا۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔

  • عرب اتحاد نے سعودی عرب کے قریب حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے مار گرائے

    عرب اتحاد نے سعودی عرب کے قریب حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے مار گرائے

    مریاض: عرب اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے قریب حوثی باغیوں کے 2 ڈرون طیارے مار گرائے، آپریشن میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

    عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی محکمہ فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی طرف اڑائے گئے حوثیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کردئیے۔

    انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے آپریشن کے نتیجے میں جہازوں کے ٹکڑے آبادی پر آکر گرے جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، 6 افراد زخمی

    عرب اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ڈرون طیاروں، بارود سے لدی کشتیوں اور دیگر ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔

    کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی یہ تمام کارروائیاں گزشتہ برس دسمبر میں سوئیڈن کی میزبانی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب بھیجا گیا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔