Tag: عرب شہری

  • سونے کے زیورات دیکھ کر دوستوں کا ایمان ڈگمگا گیا، دوست کو ہی دھوکا دے دیا

    سونے کے زیورات دیکھ کر دوستوں کا ایمان ڈگمگا گیا، دوست کو ہی دھوکا دے دیا

    ابو ظہبی: بعض دوست آپ کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن مال و زر ایسی شے ہے جسے دیکھ کر دوستوں کا ایمان بھی ڈگمگا جاتا ہے، ایسا ہی کچھ عرب شہری کے ساتھ ہوا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات راس الخیمہ میں مقیم ایک عرب شہری کو اپنے دوستوں پر اندھا اعتماد مہنگا پڑ گیا، دوستوں نے اعتماد کا فائدہ اٹھا کر عرب شہری کو مالی نقصان پہنچا دیا۔

    عرب شہری نے اپنے دوستوں کو، جو اس کے ہم وطن بھی تھے 2 قیمتی موبائل، سونے کے زیورات اپنی فیملی کو پہنچانے کے لیے حوالے کیے۔ دونوں کا ٹکٹ بھی دیا تاہم دونوں دوست غائب ہوگئے اور سفر بھی نہیں کیا۔

    عرب شہری نے دوستوں کی دھوکا دہی کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے اشیا واپس دلانے کی درخواست کی ہے۔

    متاثرہ شہری کے دوستوں نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ان کے دوست نے کچھ اشیا فیملی تک پہنچانے کےلیے دی تھیں تاہم ان کا سفر کا پروگرام ملتوی ہوگیا، انہوں نے یہ اشیا دوسرے دو دوستوں کے حوالے کیں جو سفر کرنے والے تھے تاہم انہوں نے ہمیں دھوکا دیا۔

    عرب شہری نے عدالت میں 1 لاکھ 36 ہزار 838 درہم دلانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

    عدالت نے پیش کردہ دستاویز پر عرب شہری کے دوستوں کو 68 ہزار درہم اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا تاہم ثبوت نہ ہونے پر دیگر مطالبات مسترد کردیے۔

  • عرب شہری نے گرل فرینڈ‌ کو کیوں قتل کیا؟

    عرب شہری نے گرل فرینڈ‌ کو کیوں قتل کیا؟

    ابوظبی : عرب شہری نے ساتھی ملازم سے تعلقات رکھنے پر گرل فرینڈ کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مقیم 28 سالہ عرب جوان نے اپنی گرل فرینڈ کو بے وفائی کی خوفناک سزا اس وقت دی جب ساتھی ملازم کے ساتھ اس کے تعلقات عیاں ہوئے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزم کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرکے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    عرب ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گزشتہ تین برس سے ایک عرب لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن گزشتہ ایک سال سے گرل فرینڈ کا رویہ کچھ تبدیل سا تھا اور بہت کہانیاں بنارہی ہے۔

    ملزم نے بیان دیا کہ مقتولہ میرے ساتھی ملازم 43 سالہ عرب شہری کے ساتھ بھی تعلق رکھتی تھی، جس کے باعث میں نے ساتھی ملازم کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ملزم نے بتایا کہ میں ساتھی ملازم کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد گرل فرینڈ کی جانب گیا جو الراشدیہ میں مقیم تھی تاکہ قتل کرسکوں۔

    عجمان پولیس کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعومی کا کہنا تھا کہ قاتل و مقتول دونوں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے تھے۔

    لیفٹیننٹ کنرل احمد سعید نے بتایا کہ وہ عرب جوان پولیس آیا تو اس کے ہاتھ خون سے بھرے ہوئے تھے اور نوجوان نے پولیس اہلکار سے کہا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی ملازم کو قتل کردیا ہے۔

    ملزم کا بیان سننے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پارکنگ گراؤنڈ میں 43 سالہ عرب شہری زخمی حالت میں پڑا تھا جسے سر پر زخم آئے تھے، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے ساتھی ملازم عجمان کے علاقے الںخیل میں جبکہ گرل فرینڈ کو الراشدیہ میں واقع فلیٹ میں قتل کیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیس پبلک پراسیکیوٹر کو منتقل کردیا ہے۔

  • منشیات کا استعمال اور سابقہ اہلیہ کو جلانے کے الزام میں‌ عرب شہری پر فرد جرم عائد

    منشیات کا استعمال اور سابقہ اہلیہ کو جلانے کے الزام میں‌ عرب شہری پر فرد جرم عائد

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے منشیات استعمال کرنے اور سابق اہلیہ کو پیٹرول ڈال کر جلانے کے الزام میں عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں مقیم دو بچوں کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کا سابق شوہر اسے جان سے مارنے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’میرے سابق شوہر نے میرے بچوں کے سامنے مجھ پر پیٹرول ڈال کر مجھے نذر آتش کرنے کی کوشش کی، حملے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا‘۔

    ابوظبی پولیس نے خاتون کی شکایت پر عرب شہری کو گرفتار کرکے ابوظبی کی بنی یاس کورٹ میں پیش کردیا تھا جہاں عدالت نے ملزم پر منشیات کا استعمال کرنے، سابقہ اہلیہ کی جان خطرے میں ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان کچھ وقت پہلے علیحدگی ہوئی ہے جس کے بعد بچوں کو عدالت نے ماں کے حوالے کردیا تھا۔

    خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ملزم میرے گھر آیا اور عجیب انداز میں شور غل شروع کردیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانے لگا میرے مذمت کرنے پر گاڑی سے پیٹرول نکال کر لایا اور مجھے آگ لگانے لگا۔

    دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

    دوسری جانب ملزم نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد عدالت آئندہ ہفتے تک کیس کی سماعت معطل کردی۔

  • بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے اور دھماکے کے جرم میں جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے عرب شہری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نوجوان عرب کو الیکڑک شوک دینے والی گن کمسن بچے کے خلاف استعمال کرنے کے جرم میں 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عرب نوجوان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی اور اپنی سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر وائرل ہوگئی تھی۔

    عرب نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ ’میں صرف اپنے بھانجے کے ساتھ کھیل رہا تھا نہ حقیقت میں اسٹن گن( برقی بندوق ) سے ڈرا رہا تھا۔

    میرے موبائل میں ایک اسمارٹ ایپ ہے جس کے ذریعے میرے موبائل سے برقی گن جیسی آواز آتی ہے اور واقعے کے وقت تمام اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔

    نوجوان نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی گھر کے ایک فرد نے اہل خانہ کے واٹس ایپ گروپ میں اپلوڈ کرنے کےلیے بنائی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے ملزم کا بیان سننے کے بعد عدالت سے کیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے کہتے ہوئے کہ ’بچوں کے ساتھ ایسا مذاق کرنا خطرناک ہے‘ اور 5ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

  • راس الخیمہ، چیریٹی کی رقم میں‌ غبن، عرب شہری کو سزا

    راس الخیمہ، چیریٹی کی رقم میں‌ غبن، عرب شہری کو سزا

    راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے چندے کی رقم میں 1 لاکھ درہم کا غبن کرنے کےجرم  میں عرب شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چندے کے بُکس سے خطیر  رقم چوری کرنے والے ملازم کو گرفتار کرکے ریاست کی عدالت عالیہ میں پیش کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چندے کےڈبّے سے 1 لاکھ درہم کی بھاری رقم کا غبن کرنے والا ملازم چیریٹی سوسائٹی کا ملازم ہے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق راس الخیمہ کی مقامی چیریٹی ایسوسی ایشن نے پولیس کو اپنے ایک عرب ملازم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی ایسوسی ایشن کا ایک ملازم غبن میں ملوث ہے۔

    عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم نے سوسائٹی کے چیریٹی بُکس کو نقلی چابی کی مدد سے کھول کر رقم چوری کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے چیریٹی بُکس تک رسائی حاصل کی اور چندے کی رقم لے جانے والی گاڑی اور ایسوسی ایشن کے چیریٹی بیگز میں سوسائٹی سے چندے کے 1 لاکھ درہم لے کر فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ راس الخیمہ کی عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد ملزم کو چندے کی رقم میں غبن کرنے کے الزام میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔