Tag: عرب فضائیہ

  • سعودی عرب میں داغا گیا حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں تباہ

    سعودی عرب میں داغا گیا حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں تباہ

    ریاض: سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے نجران میں داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

    حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یمن کے آزاد کرائے جانے والے صوبوں اور سعودی اراضی پر بیلسٹک میزائلوں کے حملوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حوثیوں کو زمینی طور پر شکست کا سامنا اور تمام محاذوں پر اس کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یمنی سرحد سے سعودی عرب کے شہر جازان میں واقع آرمکو آئل کمپنی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم جواب میں سعودی فورسز نے بیلسٹک میزائل کو یمنی بارڈر پر ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشہ ماہ بھی یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا، میزائل سعودی شہر جازان کی طرف داغا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو راستے میں تباہ کر دیا تھا۔

    حوثی باغیوں کا سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے اتحادی فورسز کی جانب سے 2015 سے اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 107 بلیسٹک میزائلوں اور ایک اسکڈ میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنایا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

    یمن میں عرب اتحادی فضائیہ کی بمباری،14افرادہلاک

    صنعا: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج نے یمن میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فضائی حملے میں عرب اتحادی فضائیہ نےیمن میں ایک تیل بردار ٹرک کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔

    یارمن اسپتال کے میڈیکل رضاکاروں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 10 لاشیں لائی گئیں جن میں ایک فوجی کی تھی۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 زخمیوں کو علاج کےلیےاسپتال منتقل کیا گیا تھاجس میں بیشتر کی حالت تشویشناک تھی بعد ازاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑیوں کا قافلہ حوثی جنگجوؤں اور دیگر عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ باردو کی فراہمی کےلیےجارہا تھا۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری،60 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں 60افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں 18 ماہ سے یمن میں باغیوب کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔