Tag: عرب لیگ سربراہی اجلاس

  • عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں کہ اکٹھے ہوجائیں، یواین سیکریٹری جنرل

    عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں کہ اکٹھے ہوجائیں، یواین سیکریٹری جنرل

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق یواین سیکریٹری جنرل کا عرب لیگ سربراہی اجلاس میں عرب اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عرب دنیا میں اتحاد خطے کی یکجہتی کو وسعت دے گا، عرب اتحاد سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ کو فروغ ملے گا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ غزہ میں خاندانوں کا صفایا کردیا گیا۔

    یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں بچے صدمے کا شکار ہیں، قحط بڑھتا جارہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    انھوں نے انتباہ دیا کہ رفاح پر حملہ ناقابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے تکلیف اور مصیبت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ ہمیں لوگوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تشدد اور عدم استحکام کو ختم کرنے کا واحد مستقل راستہ دو ریاستی حل ہے، اسرائیل اور فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ شانہ بشانہ زندگی گزاریں اور یروشلم دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو۔

  • عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: عرب لیگ کے آیندہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں قطر کے تنازعے کی عدم شمولیت کے باعث خلیجی بحران اور شدت اختیار کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب کا تنازعہ خلیجی تعاون کونسل کی سطح پر حل کیا جائے گا، عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں۔

    عرب لیگ کا اجلاس آیندہ اتوار 15 اپریل کو سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں اکیس ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے، شام بھی اس لیگ کا رکن ہے، لیکن خانہ جنگی کے باعث 2011 سے سربراہی اجلاس میں اس کی شرکت کو معطل رکھا گیا ہے۔

    قطر دہشت گردوں کی حمایت نہ کرے، تو پڑوسیوں سے تعلقات بہترہوسکتے ہیں: سابق امریکی سیکریٹری

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کا بحران عرب خطے کا اندرونی تنازع ہے اس لیے اسے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف قطر نے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

    واضح رہے کہ دس ماہ قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے قطر کا بحران شروع ہوا۔

    خیال رہے کہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد پر نہر کھدوانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کے بعد قطر ایک تنہا جزیرہ بن جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔