Tag: عرب لیگ

  • عرب لیگ شامی بحران کے موثر سیاسی حل پر متفق ہیں، اماراتی وزیر خارجہ

    عرب لیگ شامی بحران کے موثر سیاسی حل پر متفق ہیں، اماراتی وزیر خارجہ

    ابوظبی : اماراتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عرب لیگ کی دمشق کے ساتھ رابطوں کی بحالی ایرانی مداخلت کے لیے میدان نہیں چھوڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کا شکار ملک شام کی عرب لیگ میں واپسی کےلیے تمام عرب لیگ کے رکن ممالک کا اتفاق رائے کرنا ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک شام کے بحران سے نمٹنے کےلیے موثر سیاسی حل پر متفق ہیں۔

    اماراتی وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے شام میں سفارتی مشن کا دوبارہ آغاز دانشمندی سے کیا ہے، شام کی بدلتی صورتحال مستقبل میں عرب سے رابطوں کو ناگزیر کردے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک شامی شہریوں میں وحدت اور دمشق کی خود مختاری چاہتے ہیں۔

    انور قرقاش کا کہنا تھا کہ اماراتی سفارت خانے کی شام میں بحالی خانہ جنگی کے شکار ملک کو بحران سے نکالنے عرب ممالک کے کردار کو واضح کرتا ہے۔

    اماراتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عرب ممالک شام میں امن و امان کے دیرپا قیام اور جنگ کے خاتمے کےلیے شام میں رہ کر بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : دمشق میں 7 سال بعد یو اے ای کا سفارت خانہ آج سے دوبارہ کھولا جائے گا

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں 7 سال بعد متحدہ عرب امارات نے اپنا سفارت خانہ دوبارہ سے کھولا ہے۔

  • حلب کی صورتحال پرعرب لیگ کاہنگامی اجلاس طلب

    حلب کی صورتحال پرعرب لیگ کاہنگامی اجلاس طلب

    قاہرہ: شام کے شہر حلب کی صورتحال پر بحث کےلیےعرب لیگ نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کےروز مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کےجنرل سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں حلب میں انسانی بحران کی صورت حال پربحث کی گئی۔

    عرب لیگ کے اجلاس میں عرب لیگ کےمندوبین نےحلب پرعالمی برادری کی خاموشی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا۔سعودی عرب کےمندوب نےحلب میں انسانوں کی قتل عام کودنیاکےلیےشرمناک قراردیا۔

    خیال رہے کہ کویت کی درخواست پرعرب لیگ کے وزرائے خارجہ کاہنگامی اجلاس پیر کوبلانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

  • قاہرہ:عرب لیگ کا دوملکی تنازعے کے حل کےلیے اجلاس

    قاہرہ:عرب لیگ کا دوملکی تنازعے کے حل کےلیے اجلاس

    قاہرہ : مصر میں فلسطین اور اسرائیلی تنازعے کے پُرامن حل کے لیے عرب لیگ ایک بارپھر سرجوڑ کربیٹھ گئی،مسئلے کےحل کےلیے فرانسیسی تجویز بھی زیربحث لائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں قیام امن اور دو ملکی تنازعے کے پُرامن حل کیلئے قاہر ہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا.

    اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا.

    عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی کااجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن دوملکی تنازعے کے حل سے مشروط ہے.

    یاد رہے کہ امریکی قیادت میں اپریل 2014 میں ہونےو الے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں ممالک میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے.

    واضح رہے کہ کہ فلسطینی صدر محمد عباس نے اسرائیل کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں فرانس اور دیگر ممالک شامل ہوں.

  • یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    شرم الشیخ : خاد م الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے کہا ہےکہ یمن کو محفوظ اورمستحکم بنانے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے یمن آپریشن میں حصہ لینے والے اتحادیوں کا شکریہ ادا کر تےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو فوری طورپرجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے یمن کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ یمن کے صدرہادی کا کہنا تھا حوثی باغی اوران کے حمایتی مذاکرات نہیں چاہتے تھے۔

    باغیوں کے ہتھیارڈالنے تک فوجی آپریشن جاری رہنا چاہئیے۔ مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یمن میں فوجی کارروائی ناگزیرہے۔

    کویت کے امیرشیخ جابرالاحمد الصباح کا کہنا تھا یمن کی بگڑتی صورتحال ان کے ملک کے لئے خطرہ ہے۔

  • قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    قاہرہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اپریل میں ہونگے

    فلسطینی صدر محمود عباس نے قاہرہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل عرابی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی، جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات آئندہ برس اپریل میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلو کا جائزہ لیا گیا۔

    امریکہ کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے کئی دورکرچکے ہیں،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سے دو سال قبل نئی یہودی بستیوں کے معاملے پر مذاکرات التوا کے شکار ہوگئے تھے۔