Tag: عرب ملک

  • کس عرب ملک کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم لازمی قرار؟

    کس عرب ملک کے اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم لازمی قرار؟

    موجودہ دور میں ہر طرف مصنوعی ذہانت کا چرچا ہے اور اب ایک عرب ملک نے اپنے اسکولز میں اے آئی کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے۔

    ٹیکنالوجی کی ترقی دنیا کو اب مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اے آئی کی جانب لے آئی ہے اور دنیا کے کئی ممالک اب مختلف شعبوں میں اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک عرب ملک نے اپنے سرکاری اسکولوں میں اے آئی کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    یہ اعلان یو اے ای کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا اور بتایا کہ اگلے تعلیمی سال سے ہر سرکاری اسکول میں مصنوعی ذہانت کو ایک مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ نرسری سے بارھویں کلاس تک مصنوعی ذہانت کو بطور مضمون شامل کرنے کے لیے حتمی نصاب کی منظوری دے دی ہے۔

    شیخ محمدبن راشد آل مكتوم کے مطابق طلبہ کو نا صرف مصنوعی ذہانت کے تکنیکی پہلو سکھائے جائیں گے بلکہ اس کے اخلاقی پہلو، خطرات، ڈیٹا، الگورتھمز اور روزمرہ زندگی میں اس کے کردار سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

    یو اے ای کے اسکولز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم لازمی قرار

    انہوں نے کہا کہ اے آئی سے جڑے خطرات اور معاشرے پر اثرات سے آگہی ضروری ہے، یہ اقدام ہماری آئندہ نسلوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔

    اپنی پوسٹ میں یو اے ای کے وزیراعظم نے وزارت تعلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت زندگی کے تمام پہلوؤں کو بدل رہی ہے، ہمیں اپنی نئی نسلوں کو ایسی مہارتیں دینی ہوں گی جو اس تبدیلی کی رفتار سے ہم آہنگ ہوں۔

  • کس عرب ملک کے پاس 162 ٹن سونا ہے؟

    کس عرب ملک کے پاس 162 ٹن سونا ہے؟

    دنیا کے ملکوں میں امیر بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے کیا آپ جانتے ہیں عرب ممالک میں سے کس ملک کے پاس سب سے زیادہ سونا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق عرب ممالک میں عراق وہ ملک ہے جس کے پاس خطے کے دیگر تمام ممالک سے زیادہ سونا موجود ہے اور اس کے ذخائر 162 ملین ٹن تک پہنچ چکے ہیں جب کہ وہ سونے کے ذخائر کے حجم کے لحاظ سے چوتھا ملک ہے۔

    عراق کے مرکزی بینک کے گورنر علی العلاق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عراق کا مرکزی بینک سونے اور کرنسیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

    بینک کے مطابق عراق کے سونے کے ذخائر میں 2023 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں 45.1 فیصد اضافہ ہوا، جو سونے کی مقدار اور قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 12.29 ٹریلین دینار سے بڑھ کر 17.83 ٹریلین دینار ہو گیا۔