Tag: عرب ٹی وی

  • میاں بیوی تنازعہ، سعودی عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا

    میاں بیوی تنازعہ، سعودی عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا

    جدہ :سعودی عرب کے شہر جدہ کی فیملی کورٹ نے شہری کو اپنی بیوی کو 10 سال تک نان نفقہ دینے کا حکم صادر کر دیا ہے،سعودی شہری نے اپنی بیوی کو کئی سال قبل گھر سے نکال دیا تھا اور اس کا نان نفقہ دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق خاتون نے اپنے نان نفقہ کے حصول کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ اس نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر نے نہ صرف اسے گھر سے نکال دیا تھا بلکہ اس کا نان نفقہ دینےسے بھی انکار کر دیا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر کی موجودگی میں بھی یہی موقف اپنایا۔ عدالت میں سماعت کے دوران شوہر کی طرف سے بیوی کے دعوے پر کوئی عذر پیش نہیں کیا گیا۔

    آخری سماعت میں شوہرکی عدم موجودگی میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے 10 سال تک بیوی کو نان نفقہ دینے کا حکم دیا۔خاتون نے عدالت میں ایک بیان حلفی جمع کرایا تھا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر نے اسے کئی سال قبل گھر سے نکال دیا تھا اور وہ اس کا نان نفقہ دینے سے بھی انکار کرتا رہا ہے۔ عدالت نے آنے والے 10 سال تک شوہر کو بیوی کو نان نقفہ دینے کا حکم دیا ہے۔

    خاتون ایک سال تک شوہر کے ساتھ رہی۔ دونوں میا ں بیوی کے درمیان ناچاقی کے بعد شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سال تک شوہر کے خلاف دعویٰ دائر نہیں کیا۔ اس عرصے میں خاتون کا والد بیمار رہا اور وہ شوہر کے ساتھ مصالحت کے لیے بھی پر امید رہی تھی تاہم اب اس کی امید دم توڑ چکی ہے لہذا اس نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

  • قاہرہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

    قاہرہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

    قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی 67 سال کی عمر میں کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے، ان پر قطر کے لیے جاسوسی کا الزام تھا، سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں تھے۔

    عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے تھے، محمد مرسی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

    مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔

    واضح رہے کہ 2013 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد محمد مرسی کو فوج نے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: مصر، توہین عدالت، سابق صدر محمد مرسی کو 3 سال قید کی سزا

    وہ 2012 کی صدارتی مہم کے دوران مبینہ طور پر جھوٹی دستاویزات جمع کروانے پر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    گزشتہ سال فوجی عدالت نے معزول صدر کے بیٹے اسامہ کو دس سال قید اور فوٹو جرنلسٹ محمد ابو زید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    یاد رہے کہ 2013 میں محمد مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

  • عرب ٹی وی کا ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

    عرب ٹی وی کا ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

    دبئی: کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے، عرب ٹی وی نے ٹاپ کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

    عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2012 تک فکسنگ کے کئی معاملات ہوئے، بکی انیل منور 2010 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کرپشن میں ملوث ہے، آئی سی سی انیل منور کو 8 سال سے مانیٹر کررہی ہے۔

    الجزیرہ کی تحقیقاتی ٹیم بھارتی بکی انیل منور کو بھی منظر عام پر لاچکی ہے، برطانیہ کے کچھ کھلاڑیوں نے 7 میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پانچ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی۔

    [bs-quote quote=”بکی انیل منور کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کی تصاویر کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عرب ٹی وی”][/bs-quote]

    عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی 3 میچز میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، بھارت، انگلینڈ کے لارڈز میں ہونے والے میچ میں فکسنگ ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں فکسنگ ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں بھی فکسنگ ہوئی۔

    عرب ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دستاویزی ثبوت بھارتی بکی انیل منور کے حوالے سے شامل کیے گئے ہیں، انیل منور کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور عمر اکمل کے ساتھ تصاویر بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی انیل منور کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کی تصاویر کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں ہے۔