Tag: عرس کی تقریبات

  • حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی  تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

    جامشورو : حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون میں برصغیر کے بزرگ ہستی حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

    قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگ کر عرس کی تقریبات کا آغٖاز کیا۔

    ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند مزار پر چادریں چڑھا کر دھمالیں لگا کر حاضری دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے دربار کے داخلی، خارجی اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہے گا اور تقریبات میں لاکھوں زائرین حاضری دیں گے۔

  • پاکپتن : حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکےعرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری

    پاکپتن : حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکےعرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری

    پاکپتن : حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے سات سو ستترویں عرس کی تقریبات پاکپتن میں اپنے عروج کو پہنچ گئیں، محافل سماع کے دوران ملک کے نامور قوال حدیہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچ گئیں۔

    دنیا بھر سے آئے لاکھوں زائرین تقریبات میں شرکت کر کے فیض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے امداد حسین کے مطابق اولاد گنج شکر پیر عبدالظاہر چشتی کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے قیام و طعام کا وسیع انتظام کیا ہے۔

    عرس کی تقریبات میں محافل سماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور قوال کلام پیش کررہے ہیں۔ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کر کے فروغ اسلام کےلیے بابا جی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آفتاب ولایت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی زندگی پر ایک نظر

    عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

  • حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    ملتان : حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقریبات کا آغاز مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین روزہ تقریبات کے آغاز پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزارمبارک  کو غسل دیا اور چادر چڑھائی ۔

    فاتحہ خوانی کے بعد شاہ محمود قریشی نے زائرین کو عرس میں خوش آمدید کہا، عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ فضا ء میں ہر طرف درود وسلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔،

    عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دربار پر آنے والے زائرین کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔

     درگاہ میں آنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔

  • فریدالدین شکرگنج رحمتہ اللہ کے772ویں عرس کی تقریبات جاری

    فریدالدین شکرگنج رحمتہ اللہ کے772ویں عرس کی تقریبات جاری

    پاک پتن: برصغیر پاک وہند کے صوفی بزرگ بابافریدالدین شکرگنج رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو بہترواں عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔

    سجادہ نشین دیوان مودودچشتی نےعرس کےرسومات کاآغازکیا اور تبرکات عقیدت مندوں میں تقسیم کی گئی۔ عرس میں اندرون و بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔۔سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے ملک و قوم کی سلامتی پاکستان کے تحفظ عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دُعا کی ۔ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کیلئے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں۔