Tag: عرس

  • لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کا نو سو سترواں عرس لاہور میں شروع ہو گیا۔ عرس تین دن جاری رہے گا۔ شہر کا موسم شدید سرد،مگرعقیدت مندوں نے ماحول گرما رکھا ہے۔

    لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز وزریرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھاکر کیا۔ جس کے بعد دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا گیا۔ عرس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    عرس مبارک کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مذہبی اوقاف عطا محمد مانیکا سمیت مختلف مذہبی رہنما اور علمائے کرام سمیت عمائدین شہر موجود تھے۔ عرس میں اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہو رہے ہیں۔ جس کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔

    عرس کے دوران قومی محفل قرات۔ قومی محافل نعت اور سماع ہال داتا دربار کمپلیکس میں محافل ہوں گی۔ لاہور کا موسم سرد ہے لیکن عقیدت مندوں کے جذبوں کی حرارت نے داتا دربار کا ماحول گرما رکھا ہے۔ لوگ چادریں اٹھائے مزارپرپہنچ رہے ہیں۔ دعائیں اور منتیں مانگ رہے ہیں۔

     

  • شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس مبارک بھٹ شاہ میں جاری

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس مبارک بھٹ شاہ میں جاری

    بھٹ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہے، دنیا بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تقریبات کا آغازاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور شرمیلا فاروقی نے کیا۔

    سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دوسوسترواں عرس کی تقریبات جاری ہے، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا گیا،عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزار کے احاطے میں شاہ کے فقیر اْن کا کلام لوگوں کوسنا رہے ہیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر کاانتظام بھی کیا گیا ہے، عرس کے موقع پر زرعی نمائش، ادبی کانفرنس اورسندھ کی روایتی کْشتی ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے۔

    عرس کے تیسرے اور آخری روز موسیقی کا پروگرام اور ایوارڈز کی تقریب ہوگی عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں۔

  • یوم شاہ عبدالطیف بھٹائی، سندھ میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    یوم شاہ عبدالطیف بھٹائی، سندھ میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔عرس کے موقع پر کل صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبے بھر میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
     

    سندھ کے مشہور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سوستّرویں سالانہ عرس کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔زائرین بھٹ شاہ پہنچ کر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور دعائیں مانگ رہے ۔

    عرس میں روز زرعی اور ثقافتی نمائش، گھڑ سواری اور ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوتے ہیں جبکہ ادبی کانفرنس منعقد کی جائے گی ،عرس کے تیسرے اور آخری روز موسیقی کا پروگرام اور ایوارڈز کی تقریب ہوگی عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے مطابق چودہ صفر کو سندھ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں بسلسلہ یوم حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی تعطیل ہو گی۔