Tag: عرشی شاپنگ مال

  • عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق ہونے والے 5ویں شخص کی شناخت ہوگئی

    عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق ہونے والے 5ویں شخص کی شناخت ہوگئی

    کراچی: عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے پانچویں شخص کی شناخت ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی، طارق لاہور کا رہائشی اور مارکیٹ میں کام کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عرشی سینٹر کی انتظامیہ نے لاش وصول کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے آج سپرد خاک کردیا جائےگا۔

    کراچی، عائشہ منزل کے قریب دکانوں اور فلیٹس میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد جاں‌ بحق

    واضح رہے کہ عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتش زدگی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1 شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا تھا۔

  • ’میرا بھائی عرشی شاپنگ مال میں پھنسا ہوا تھا کسی نے مدد نہیں کی‘

    ’میرا بھائی عرشی شاپنگ مال میں پھنسا ہوا تھا کسی نے مدد نہیں کی‘

    کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں جاں بحق افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

     گزشتہ روز کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال پر فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی تھی۔

     آگ نے رہائشی فلیٹوں اور  130 دکانوں  پر مشتمل 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے کر شدید  نقصان پہنچایا،  واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جیولری اور کپڑے کی دکان میں لگنے والی آگ سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 میں سے 4 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن میں 35 سالہ غلام رضا، 38 سالہ نعمان بیگ، 20 سالہ نوجوان مصطفیٰ اور 30 سالہ ریاض شامل ہے، پانچویں شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

    آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے محمد ریاض کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ میرا بھائی عرشی شاپنگ مال میں پھنسا ہوا تھا کسی نے مدد نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ رات تک بھائی کو عمارت سے نکالنے کیلیے اندر جانے کا کہتے رہے لیکن ہمیں جانے نہیں دیا گیا، میرا دوسرا بھائی اور ایک رشتے دار ریاض کی لاش کو باہر لے کر آئے۔

    محمد ریاض کی بہن نے بتایا کہ ’بھائی کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں، ریاض درزی کا کام کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کو رہائش کے لیے محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نقشہ 1990 میں پاس ہوا تھا۔

    ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں ایمرجنسی راستہ نہیں ہے، ہنگامی صورتحال کے لیے ہائیڈ رنٹ سسٹم یا فائر فائٹنگ کے آلات نہیں تھے۔

    ایس بی سی اے حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے بیم اور کالم میں کریک کے نشانات نہیں ملے ہیں، عمارت میں معمولی مرمت رنگ و روغن کے بعد رہائش اختیار کی جاسکتی ہے۔

  • کراچی، عرشی شاپنگ مال رہائش کے لیے محفوظ قرار

    کراچی، عرشی شاپنگ مال رہائش کے لیے محفوظ قرار

    کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عرشی شاپنگ مال کو رہائش کے لیے محفوظ قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال کی دکانوں اور رہائشی فلیٹس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

    فائر بریگیڈ حکام نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔

    تاہم اب ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نقشہ 1990 میں پاس ہوا تھا۔

    ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں ایمرجنسی راستہ نہیں ہے، ہنگامی صورتحال کے لیے ہائیڈ رنٹ سسٹم یا فائر فائٹنگ کے آلات نہیں تھے۔

    ایس بی سی اے حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے بیم اور کالم میں کریک کے نشانات نہیں ملے ہیں، عمارت میں معمولی مرمت رنگ و روغن کے بعد رہائش اختیار کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ  روز عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال پر فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی تھی۔

     آگ نے  رہائشی فلیٹوں اور  130 دکانوں  پر مشتمل 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے کر شدید  نقصان پہنچایا،  واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جیولری اور کپڑے کی دکان میں لگنے والی آگ سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 میں سے 4 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن میں 35 سالہ غلام رضا، 38 سالہ نعمان بیگ، 20 سالہ نوجوان مصطفیٰ اور 30 سالہ ریاض شامل ہے، پانچویں شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

  • ہر عمارت کی جانچ کرنی چاہیے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، گورنر سندھ

    ہر عمارت کی جانچ کرنی چاہیے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، گورنر سندھ

    گورنرسندھ کا عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے بعد کہنا ہے کہ ہراس عمارت کی جانچ کی جائے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ایک اور واقعہ ہوگیا ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اداروں کیساتھ بلڈنگ انتظامیہ بھی ایسے معاملات کو نہیں دیکھتے۔ اس قسم کے واقعات ہونے ہی نہیں چاہئیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ عمارت میں گودام بنا دیے گئے ہیں جو انتہائی غلط اقدام ہے۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں اور صورتحال کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو کام جس کا ہے وہ اسے چھوڑ کر دوسرے کام کر رہا ہوتا ہے۔ میئرکراچی کو بھی فون کرکے واقعے کی تحقیقات کراؤں گا۔

    گورنر نے سوال کیا کہ آج تک کراچی میں جتنی آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں کون اس کا ذمہ دارقرارپایا ہے؟ کوئی معطل نہیں ہوتا کسی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا،

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوگا اور لوگ بھول جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا ہے۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے۔

  • عائشہ منزل آتشزدگی، میئر کا شاپنگ مالز، رہائشی عمارتوں کے فائرآڈٹ کا فیصلہ

    عائشہ منزل آتشزدگی، میئر کا شاپنگ مالز، رہائشی عمارتوں کے فائرآڈٹ کا فیصلہ

    میئرکراچی نے کہا ہے کہ فائرآڈٹ کے اقدامات شروع کردیے، کراچی کے تمام شاپنگ مالز اور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے عائشہ منزل پر آگ لگنے کے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود عمارتوں کا جائزہ لیا جائیگا کہ ان میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات موجود ہیں کہ نہیں۔

    میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فائرآڈٹ سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام شاپنگ مالزاور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

    انھوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ حکام موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت پہلی کوشش انسانی جانوں کو بچانا ہے.

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں بتانا مشکل ہے۔ جب تک ریکارڈ نہیں دیکھوں گا نہیں بتا سکتا کہ فائربریگیڈ ٹیم کب پہنچی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

    پولیس، ریسکیو ادارے رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ فائربریگیڈحکام کادعویٰ ہے کہ 7 فائر ٹینڈرز، 1 اسنارکل اور 1 باؤزر موقع پر موجود ہیں.