بالی ووڈ ڈرامہ فلم ہندی میڈیم میں آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے والے دیپک ڈوبریال نے بتایا کہ اس فلم میں کام کرنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔
بھارتی اداکار دیپک ڈوبریال نے ایک انٹرویو میں اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ کیسے ان کی زندگی بدل گئی۔
دیپک ڈوبریال نے بتایا کہ عرفان خان سے میری پہلی ملاقات دہلی میں ہوئی، ہمیں ہندی میڈیم فلم کا کلائمکس شوٹ کرنا تھا، میری کوئی تیاری نہیں تھی میں ہریشان تھا کہ اور سو نہیں سکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ سین کس طرح ہوگا لیکن جب عرفان خان سے ملاقات ہوئی میری پریشانی کم ہوگئی، کیوں کہ عرفان خان میرے ساتھ تھے، ہمارے سین پر پوری ٹیم ہنس رہی تھی جس کے بعد ریکارڈنگ بھی زبردست ہوگئی۔
عرفان خان کے بیٹے بابل کا والد کی برسی سے قبل اہم پیغام
دیپک نے کہا کہ جب شوٹنگ ختم ہوئی تو ہم ہوٹل پہنچ گئے، عرفان بھائی نے کہا ہم نے آج کے منظر سے بہت لطف اٹھایا، اور پھر کہا دیپک، چلو تیراکی کرتے ہیں، اور عرفان بھائی اور میں تیراکی کرنے گئے، ہم نے گھاس پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ہماری تفریحی سرگرمیاں ہر روز بدلتی رہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’عرفان خان نے اس فلم میں مجھے بہت سپورٹ کیا، وہ پروڈیوسر کو کہتے تھے اگر دیپک سین میں کچھ ایڈ کرتا ہے تو اسے مت روکو، وہ ایک پرفیکٹ کریکٹر میں ہے، اور فلم کو اس کریکٹر کی ضرورت ہے۔
دیپک نے بتایا کہ فلم ہندی میڈیم کے بعد عرفان خان نے چار فلمیں کیں، اور انہوں نے مجھے چاروں فلموں میں پارٹس آفر کیے لیکن کسی وجہ سے میں ان فلموں کا حصہ نہیں بن سکا، جس کے بعد ہماری دوسری ملاقات انگلش میڈیم میں ہوئی۔
دیپک ڈوبریال نے بتایا کہ مجھے اب بھی یاد ہے کہ وشال بھردواج کی فلم ’مقبول‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی تو اس فلم میں، میں ان کا دایاں ہاتھ تھا، اس فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک جذباتی دوستی تھی، عرفان بھائی سے جو سب سے اچھی چیز میں نے سیکھی وہ یہ تھی کہ وہ ہر حال میں مزاح لے کر آئے، اس لیے ان کی زندگی میں کبھی بُری صورت حال کبھی پیدا نہیں ہوئی، اور اب میرا زندگی کے بارے میں بھی یہی رویہ ہے۔ لیکن ان کا مزاح بہت اچھا تھا۔
واضح رہے کہ سکیت چوھدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ کی کہانی دہلی کے مشہور چاندنی چوک سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیٹی کو اچھے انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلوانے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نبھایا تھا جبکہ دیگر اداکاروں میں دیپک ڈوبریال، جسپال شرما اور وجے کمار ڈوگرا شامل تھے۔