Tag: عرفان سے بہتر ڈانس

  • پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرایا تو عرفان سے بہتر ڈانس کروںگا، عامر

    پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرایا تو عرفان سے بہتر ڈانس کروںگا، عامر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق رکن محمد عامر نے وعدہ کیا ہے کہ اگر گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دیتی ہے تو وہ عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کریں گے۔

    اسپورٹس شو میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والے سابق لیفٹ آرم پیسر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دی تو میں ایسا ہی ڈانس کروں گا جس طرح عرفان نے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر ڈانس کیا تھا۔

    میزبان نے لقمہ دیتے ہوئے فرمائش کی کہ آپ نے بھارتی کرکٹر سے اچھا ڈانس کرنا ہے جس پر محمد عامر نے کہا کہ میں اس سے اچھا ہی ڈانس کروں گا۔

    سابق بھاتی متنازع کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں پاکستان کی افغانستان سے ہار پر گراؤنڈ میں راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تھی اور انھوں نے عرفان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    اسپورٹس شو کے دوران شائق نے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق سے پوچھا تھا اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا تو کیا بھارت کو شکست دے پائے گا یا پھر سے 192 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوجائے گی؟

    عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ دعا کرنی چاہے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے، پاکستان نے افغانستان سے شکست کھائی تو بھارتی کرکٹرز ڈانس کررہے تھے۔ سمجھ نہیں آرہا کرکٹ ہورہی ہے یا پھر کوئی ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے۔

    سابق کرکٹرز کی گفتگو پر عماد وسیم نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو ایسے ہی شکست دے جیسے ہم نے بھارت سے ورلڈکپ میں شکست کھائی ہے۔