Tag: عرفان صدیقی

  • عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی

    عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفدکی جیل میں بانی پی ٹی آئی سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے، عمران خان کو جس سے ملنا ہوتا ہے ان کی ملاقات ہوجاتی ہے۔

    نہروں کی تعمیر کے حوالے سے انھوں نے کہا چھے نہروں کی تعمیرکی مخالفت میں بیانات دینا پی پی کی سیاسی ضرورت ہے، نہروں کےمعاملےمیں ٹائم لائن کو دیکھیں۔

    ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آٹھ جولائی د2024 سے چودہ مارچ 2025 تک کیوں خاموش رہی؟ صدر کے دفتر سے دستخط ملنے پر ارسا نے منصوبے پر کام آگے بڑھایا۔

  • پی ٹی آئی والے نہیں آئے تو اپنی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے، عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی والے نہیں آئے تو اپنی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے، عرفان صدیقی

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے نہیں آئے تو اپنی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہیں آتے تو ظاہر ہے پھر یہ ان کا فیصلہ ہے، ہم غور کریں گے کہ اپنی کمیٹی کو تحلیل کر دیں۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے، ہم بھی پھر اپنی پارٹی لیڈرشپ کی طرف دیکھیں گے، کمیٹی کا قائم رہنا کسی مقصد کیلئےہے کمیٹی کے ساتھ 7جماعتیں ہیں، ہر کسی کی اپنی مصروفیات ہوتی ہیں، ان کو ہم قید کر کے نہیں رکھ سکتے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم غور کریں گے کہ اپنی کمیٹی کو تحلیل کر دیں، ایسے نہیں ہوتا انہوں نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے، ہم نے ان کے مطالبات پرتین میٹنگز کی ہیں، طویل میٹنگز کی ہیں ساتوں جماعتوں نے اس میں شرکت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے وکلا کو بلایا ہے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے، تیسری میٹنگ کے اعلامیہ میں یہ بات کہیں نہیں کہ چوتھی میٹنگ سے پہلے اعلان کیاجائے، ان کا مطالبہ ہے کہ چوتھی میٹنگ سے پہلے پہلے کمیشن بنا دیں، یہ کوئی مطالبہ نہیں ہوا نہ ہی ہمارے اعلامیہ میں لکھا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بننا ہے نہیں بننا ہے اس کا جواب ہم آج کی تاریخ کو دیں گے، باہر جاکر ان کے لیڈرز نے یہ بات کہی تھی کہ جب 7ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے۔

    رکن کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آئیں، کمیشن بنے نا بنے اس پرہم بات کریں گے، ہوسکتا ہے کمیشن آپ کو مل جائے ہو سکتا ہے کمیشن نہ بنے کوئی اور میکنزم طے کر لیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بیرسٹرگوہرپارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہیں، بیرسٹرگوہرنےکہاہےوہ نہیں آئیں گے، اسپیکرنے اجلاس بلایا ہے ملتوی نہیں کیا گیا۔

  • مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے، جب ایک طرف سے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں توہم کس سے بات کریں، کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ معاملہ یہ ہے جیل کا پھاٹک کھلتا ہے اور کوئی صاحب اچانک اعلان کردیتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں ہوتا ان کی کمیٹی کو بھی پتہ نہیں ہوتا، مذاکرات کے سارے عمل کی باگ دوڑ ایک شخص کےہاتھ ہے۔

    حکومتی کمیٹی کے نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کے آداب، سلیقے، افہام تفہیم اُنکے نصاب کا حصہ ہی نہیں رہا، پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، اگر مگر سے نکلیں جو طے ہوا تھا 28 کو بیٹھیں، توآئیں بیٹھیں، سنیں ہمیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ گوہر صاحب اس کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، گوہر صاحب کمیٹی سےکہیں جو وعدہ کیا اسکے مطابق جاکر اجلاس میں بیٹھیں، آئیں اور ہمارا جواب سنیں، یہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، ہم اُن کے اِس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں کوئی یقین نہیں کرتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔

  • حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست کردی، عرفان صدیقی نے کہا ابھی مت جائیں، کچھ روز ٹھہر جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، صرف 5دن مزید انتظار نہیں کرسکتے؟

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی خواہش پی ٹی آئی کی تھی، پی ٹی آئی قیادت سےکہوں گا بانی سے مختلف رائے اپنائیں۔

    حکومتی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس بے تابی سےآئے،اتنی جلدی چلےگئے، مطالبات پیش کرنےمیں 42دن لگے اور ہم سے کہتے ہیں7دن میں فیصلہ کریں۔

    ترجمان حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے درخواست کی ابھی مت جائیں، کچھ روزٹھہر جائیں۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے مذاکرات کوگناہ بےلذت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات والوں کو خود پتا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےاپنےلیڈرسے بھی مخلص نہیں، علی امین گنڈاپورنے خوداعتراف کیاکہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیزکا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔

  • حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے گی، عرفان صدیقی

    حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے گی، عرفان صدیقی

    اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کوتحریری جواب دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کمیٹی میٹنگ کے بعد گفتگو میں کہا اپوزیشن کے مطالبات پرتفصیلی طورپرقانونی رائے لی گئی، حکومتی کمیٹی کی مشاورت کل اورجمعہ کو بھی ہوگی۔

    حکومتی رکن کا کہنا تھا کہ 28جنوری کو عدالتی کمیشن کے مطالبے کا تحریری جواب اپوزیشن کو دے دیں گے، عدالتی کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، مشاورت جاری رہے گی ، بہت سے معاملات زیر غور آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : علی امین 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کرچکے، ذرائع

    یاد رہے حکومت پی ٹی آئی مزاکرات میں حکومتی کمیٹی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نو مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کر چکے ہیں ، انھوں نے کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعتراف کیا۔

    گنڈا پور نے تسلیم کیا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہو گئے تھے ،ان کا موقف تھا جتنا جرم ہوا سزا اتنی ہونی چاہئے اور گنڈا پور کہہ چکے اپنے کارکنوں سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔

  • مناسب نہیں کہ عرفان صدیقی مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، بیرسٹر گوہر

    مناسب نہیں کہ عرفان صدیقی مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، بیرسٹر گوہر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کر دیں۔‘‘

    انھوں نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں امن و امان کی صورت حال پر بات ہوئی، اس ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن شرط ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔‘‘

    عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ایک ہی وقت میں بیک ڈور ڈائیلاگ اور حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دو دو، تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات چیت براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر شروع ہو گئی ہے اور بڑی اطمینان بخش ہے تو ہمارے سامنے جن لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے ان کو بتائیں کہ یہ کوشش کرنا اب چھوڑ دیں۔

    انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے بغیر فارم 47 کی حکومت سے چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، چیئرمین نے کہا ’’بانی نے کہا ہے کہ 7 دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کی طرف سے کیا پیش رفت ہوتی ہے، جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھبراہٹ لاحق ہے کیوں کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، اس لیے بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کی بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

  • عرفان صدیقی کا  پی ٹی آئی کو مشورہ

    عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو مشورہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشندانوں میں جھانکنے کا فائدہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی ملاقات کی تفصیلات اور مکالموں کاعلم ہے، بیرسٹرعلی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کانام دیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہرنےکہابیک ڈور پراسیس بھی چلےگا اورفرنٹ ڈور بھی، علیمہ خانم صاحبہ ملاقات کوخوش آئند قرار دےرہی ہیں اور بانی پی ٹی آئی بھی ملاقات پراطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

    انھوں نے پی ٹی آئی کو مشوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، اب چھوٹے چھوٹےدروازوں،کھڑکیوں اور روشندانوں میں جھانکنے کا فائدہ نہیں۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگروہ دروازہ کھل گیا ہے جس کیلئےیہ سال سےکوشاں تھےتویہ کوشش چھوڑیں، ہمیں کچھ کہنے کے بجائے اپنی مذاکراتی ٹیم کو سمجھائیں۔

  • پی ٹی آئی کے مطالبات۔۔۔۔۔۔۔۔؟، حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے بڑی بات بتا دی

    پی ٹی آئی کے مطالبات۔۔۔۔۔۔۔۔؟، حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے بڑی بات بتا دی

    پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں پی ٹی آئی کے پیش کردہ مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے اہم بیان دیا ہے۔

    پاکستان میں سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات جاری ہیں اور ڈیڈ لاک کے بعد مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ روز ہوا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے گئے۔

    اس کے بعد پی ٹی آئی مطالبات مسترد یا منظور کیے جانے سے متعلق کئی خبریں سرگرم ہیں تاہم اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے اہم بیان دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی زبان سخت ہے، تاہم ان کے مطالبات کو مسترد نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی آئی کے مطالبات کے جائزے کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ 9 مئی کمیشن سے متعلق کسی اور سےمشاورت نہیں ہوئی۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے سیکیورٹی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔ اجلاس کے بعد بیرسٹر گوہر نے سیاسی امور پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں بتایا گیا کہ سیاسی بات سیاسی پلیٹ فارم پر کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے تاثر دیا کہ فرنٹ یا بیک ڈور پر بات ہو رہی ہے۔ وہ کس ڈور کی طرف جانا چاہتے ہیں، یہ واضح کریں۔ ہم صرف اس کمیٹی سے بات کریں گے، جو عمر ایوب کی قیادت میں قائم ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-submits-formal-demands-in-3rd-round-of-talks-with-govt/

  • پی ٹی آئی ہمارے دروازے پر آگئی ہے تو پھر ہم پر ہی بھروسہ کرے،  عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی ہمارے دروازے پر آگئی ہے تو پھر ہم پر ہی بھروسہ کرے، عرفان صدیقی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے دروازے پر آگئی ہے تو پھر ہم پر ہی بھروسہ کرے، پی ٹی آئی مطالبات پیش کرتی ہےتو ہمیں بھی وقت چاہیئے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا جس طرح ماحول چاہیے وہ نہیں مل رہا، ہماری طرف سے اور دوسری طرف سے بھی بیان بازی ہو رہی ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ممبران زیادہ ترخاموش ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنائی اور گفتگو کا آغازکیا، پی ٹی آئی کی ذمہ داری بھاری تھی مذاکرات کے عمل کو لے کرچلتے لیکن بانی پی ٹی آئی بیان دیتےہیں تو صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شروع میں طے کیا تھا باہر کی پیشرفت کا مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا ، ہمارے ذہن میں یہ نہیں تھاکہ بانی پی ٹی آئی بھی منفی گفتگو کرسکتےہیں، پارٹی رہنما گفتگو کرتے ہیں تو الگ بات ہوتی ہے، پارٹی سربراہ بات کریں تومختلف صورتحال ہوتی ہے۔

    عرفان صدیقی نے بتایا کہ 16جنوری کوتیسری نشست طےہوئی ہے، پی ٹی آئی مطالبات تحریری طورپرپیش کرتی ہےتوہمیں بھی وقت چاہیےہوگا، ایسےنہیں ہوسکتاکہ مطالبات پیش کرنے کے بعد کہا جائے اب کیا کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، 45دن ہوگئےابھی تک پی ٹی آئی نےدوڈیکلیئرڈمطالبات تحریری نہیں دیئے، مطالبات میں45دن لگ گئےتوہم سےایک دن میں کیسے جواب چاہتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے،اتحادی پارٹیوں کیساتھ گفتگوکرناہوتی ہے ، پی ٹی آئی کومعلوم ہے بانی کی رہائی ایگزیکٹیوآرڈر کے ذریعے نہیں ہوسکتی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ ہے تو ان کے ٹی او آرز کیا ہونگے؟ حکومتی کمیٹی کے مطالبات تو نہیں لیکن تجاویز آسکتی ہیں۔

    پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے اپنی ذات کیلئےبہت بات ہوگئی تھوڑی پاکستان کیلئےبھی بات کرلیں، ذاتی رہائی ایجنڈ اہے تو ملک کےمفادمیں بھی کچھ تجاویز دے سکتے ہیں، میثاق جمہوریت کوبہت عرصہ ہوگیا،پلوں کے نیچے سےبہت پانی بہہ گیا ہے، تجاویزمیں میثاق جمہوریت میں بہتری اورمیثاق معیشت پر گفتگو ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم اورمیاں نواز شریف نےآرمی چیف سے مذاکرات کے حوالے سے ضرور بات کی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے منظوری لینے کا لفظ بڑا ہے لیکن فائنل اتھارٹی تو وزیراعظم ہیں، مشاورت ضرور ہوئی ہوگی۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے انہوں نے رسپانس نہیں دیا تویہ لوگ ہمارے دروازے پرآگئےہیں،اب آگئے ہیں توہم پراعتماد کریں،ہمارے دروازے پرکھڑے ہوکرکسی اور روشن دان کی طرف نہ دیکھی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کمٹمنٹ کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائیں گےکرانی چاہیےتھی، اسپیکرقومی اسمبلی بھی بیرون ملک چلےگئےتھےاس وجہ سےبھی تاخیرہوئی، پی ٹی آئی ایسی ملاقات چاہتی تھی جس کی کوئی قید و حدود نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی گئی جہاں کوئی اہلکارموجودنہیں تھا اور جیل مینول کو بھی دیکھنا ہے،پی ٹی آئی دیگر قیدیوں سے بھی ملنا چاہتی تھی۔

    ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوتحریری مطالبات دینے کیلئے اگلی میٹنگ کاانتظارنہیں کرناچاہیے، مذاکرات کیلئےبیٹھناہی بڑی کامیابی اورپیشرفت ہے۔

    عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے ہی بے اختیار ہیں توپی ٹی آئی ہم سےمذاکرات کیوں کررہی ہے، پی ٹی آئی والےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے انہوں نے رسپانس نہیں دیا تویہ لوگ ہمارے دروازے پرآگئےہیں ، پی ٹی آئی ہمارےدروازےپرآگئی ہےتوپھرہم پرہی بھروسہ کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی جماعت سے واسطہ پڑا ہے جو کسی بھی چیز کو متنازع بنا سکتی ہے، اس جماعت نے تو آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازع بنا دیا تھا، جن ججز نے آنا ہے وہ آجائیں گے، ججز کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

  • سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہو سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی

    سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہو سکتے، سینیٹر عرفان صدیقی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہو سکتے، یہ فیصلہ کر لیں اب چوروں کیساتھ بیٹھیں گے یا اب ہم چور نہیں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ کہتے آئے ہیں ہم نے چوروں سےبات نہیں کرنی، پہلےپی ٹی آئی سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ کیا ہم اب بھی چورہیں یا نہیں۔

    ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کر لیں اب چوروں کیساتھ بیٹھیں گے یا اب ہم چور نہیں رہے یا انہوں نےنکتہ نظربدل لیاکہ حالات ناسازگارہوں توچوروں سے ہاتھ ملانےمیں حرج نہیں۔

    انھوں نے واضح کہا کہ شرائط سے بندھی اورسول نافرمانی کی تلوارلٹکی ہو تو بات نہیں ہوگی، سول نافرمانی کی باتیں چھوڑکرکہیں راستےبندہوچکے مذاکرات کریں پھر ہم تیارہیں اور اگر وہ ڈاکوؤں سے ہاتھ ملانےکیلیےتیارہیں توراستے کھُلے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ایک لاکھ قیدی پڑے ہوئے ہیں، کیا حکومت کے پاس اختیار ہے کہ قانون اور عدالتی عمل کو ایک طرف رکھ کر دروازے کھول دے۔