Tag: عرفان صدیقی

  • پی ٹی آئی والوں کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا حق ہے، عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی والوں کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا حق ہے، عرفان صدیقی

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے مطالبات پیش کرنے کا حق ہے۔

    عرفان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے موقع پر پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال واپس لینا مثبت قدم تھا، الحمدللہ ایس سی او کا اجلاس کامیاب رہا۔

    (ن) لیگی سینیٹر نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جو ملکی وقار کے خلاف ہو۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر اور ملک ترقی کر رہا ہے جبکہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، سیاسی انتشار تمام بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے، پی ٹی آئی کا بڑا احسان ہے کہ احتجاج کی کال واپس لی، انہوں نے عوام پر بھی بڑا احسان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نجانے کل کس بات پر احتجاج کی دوبارہ کال دے دی ہے؟

    عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے کمرے کے محاصرے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا یہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، اس اقدام کی نہ ماضی میں حمایت کی جاسکتی تھی اور نہ حال میں۔

    قبل ازیں، عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجوزہ ڈرافٹ میں موجود نوے فیصد شقوں پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، ترمیم کل سینیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

    (ن) لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی یا بنچ اس پر بھی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اعلان خصوصی کمیٹی کرے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی جس دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، وہاں سے جواب نہیں آئے گا، عرفان صدیقی

    بانی پی ٹی آئی جس دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، وہاں سے جواب نہیں آئے گا، عرفان صدیقی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس دروازے پردستک دےرہےہیں ، وہاں سے جواب نہیں آئے گا، مذاکرات تو سیاستدانوں سے کرنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے احساس ہوکہ کوئی غلط کام کیا ہے، پھر معافی کالفظ آتا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نو مئی واقعات سے متعلق عجیب موقف اپناتےہیں، وہ کہتے ہیں میں نے احتجاج کاکہاتھا، اگرآپ کاآدمی باہرنہیں نکلاتوجو16لوگ جاں بحق ہوئےوہ کون تھے؟

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی غلط جگہ جارہے ہیں، وہ جس دروازےپردستک دےرہے ہیں وہاں سے کوئی جھانکنے کو تیار نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتےتھےیہ چورہیں،ڈاکوہیں ان سےبات نہیں کروں ، کچھ بھی کرلیں بانی پی ٹی آئی کوبات سیاستدانوں سے کرنا پڑے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران نوازشریف اورمیں ہیلی کاپٹرپرجارہےتھے، اُس وقت نوازشریف نےکہامجھے دھرنے کی جگہ تو دکھاؤ، ہم نےاس وقت دیکھاکہ دھرنےمیں تو100سےبھی کم لوگ موجودتھے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ معاملات ہمیشہ مذاکرات سے ہی آگے بڑھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کومذاکرات کی بیسیوں پیش کش کی ہیں ، ان کومحموداچکزئی اور کبھی کسی اور کا سہارانہیں لیناچاہیے، بانی پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی حکمت عملی ہوتی تو وہ کوئی راستہ تلاش کرتے، ابھی تو بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی ہی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جواب دیں کہ کس نےاپنےپیروکاروں کوڈھائی سو مقامات پرحملے کا کہا تھا؟

    بھوک ہڑتال کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پرہے،جب ان کاکیمپ دیکھاتو5لوگ بیٹھےہوئےتھے، راستہ بنانےکیلئےسوچ سمجھ اور شعور سے کام لیں۔

  • ہماری طرف سے اب مذاکرات کی پیشکش نہیں ہوگی،  عرفان صدیقی  کا دو ٹوک مؤقف

    ہماری طرف سے اب مذاکرات کی پیشکش نہیں ہوگی، عرفان صدیقی کا دو ٹوک مؤقف

    اسلام آباد : ن لیگی رہنما عرفان صدیقی نے دو ٹوک مؤقف میں کہا کہ ہماری طرف سےاب مذاکرات کی پیشکش نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیشکشوں،ناز نخروں کازمانہ گزر گیا، اب اُس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہوچکاہے.

    ن لیگی سینیٹر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ہماری طرف سےاب مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں ہوگی، پی ٹی آئی جب مذاکرات کے لیے آئے گی تو ہم دیکھیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر ۔ چوروں اور ڈاکوؤں۔ کے دروازوں پر بھی آجائے۔ جس طرح وہ آرمی چیف کے نام ڈال رہی ہے۔ ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کے بیانات کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ دسمبرمیں پی ٹی آئی حکومت بننے کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر خود بھی خواب دیکھ رہے ہیں کارکنوں کو بھی دکھا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا پھر 2025 شروع ہو جائے گا کچھ نہیں ہونے والا، حکومت ان شاءاللہ 5 سال پورے کرے گی۔

  • رانا ثنا اللہ نے اپنی ہی پارٹی کے عرفان صدیقی کے بیان کی نفی کر دی

    رانا ثنا اللہ نے اپنی ہی پارٹی کے عرفان صدیقی کے بیان کی نفی کر دی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنی ہی پارٹی کے عرفان صدیقی کے بیان کی نفی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب غلط کہہ رہے ہیں، پارٹی کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف کو ہی وزیر اعظم کے عہدے پر آنا ہے۔

    انھوں نے کہا 21 اکتوبر کو جلسے میں بھی یہی مؤقف اپنایا گیا تھا، بس سادہ اکثریت شرط تھی، ہمیں یقین تھا سادہ اکثریت ملے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

    رانا ثنا نے کہاپارٹی کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم رہنا چاہیے، اگر شفاف الیکشن نہیں تو کس بات کی جمہوریت، سیاسی مسئلے کا حل نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون کے وقت بھی نواز شریف نے حکومت نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، اتحادی حکومت میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ درست ہے، 8 فروری کو ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں کمی ہوئی، بیانیے کو عوام تک پہنچانے میں کمی سے منقسم مینڈیٹ آیا۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی ’قوت‘ نے میاں محمد نواز شریف کا وزیر اعظم بننے کا راستہ روکا ہے، بلکہ میاں صاحب الیکشن سے بہت پہلے یہ سوچ بنائے بیٹھے تھے کہ وہ چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بننا چاہتے، کہیں سے کوئی رکاوٹ نہیں تھی، میاں صاحب کا وزارت عظمیٰ نہ لینا خالصتاً ان کا اپنا سوچا سمجھا فیصلہ تھا۔

  • عدالت نے عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا

    عدالت نے عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کردیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جسٹس عامرفاروق نے پولیس رپورٹ کے بعد مقدمہ اخراج کی درخواست نمٹا دی۔

    عرفان صدیقی کے وکیل نے کہا کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ آپ کا حق ہے، آپ الگ سے درخواست کرسکتے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت اگر انتظامیہ کے ایکٹ کے حوالے سے اپنے فیصلے میں لکھ دے تو بہتر ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس ڈسچارج رپورٹ کے بعد عرفان صدیقی کی درخواست نمٹا دی۔

    سابق وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہا کہ عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ بے معنی ایکسرسائز ہے،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے مجھے مقدمے سے بری کر دیا۔

    عرفان صدیقی کے مطابق جج صاحب نے کہا آپ کی حق تلفی ہوئی ہے تو آئینی وقانونی حق استعمال کریں، وکلا سے مشاورت کی جا رہی ہے، 2 الگ الگ کیسز تیار کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران سماعت بہت سی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں، ایک کیس حق تلفی، دوسرا جعل سازی کا دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جعلی نوٹیفکیشن اور آرڈر کر کے میرے بنیادی حقوق سلب کیے گئے، مجھے جیل میں ڈال کر ہتھکڑی لگا کر آج کہہ دیا اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ مقدمے کو منطقی انجام تک جانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ 30 جولائی کو اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

  • لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملےکواچھالا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟ جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکارہوئے جن کی درستگی کے لیے وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نےسیاسی آکسیجن کے لیےعرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کو اچھالا۔

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس سیاہی نے اپوزیشن کا منہ کالا کیا اس پر یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، قیدی قیدی ہوتا ہے جیل میں‌ اے یا بی کلاس کا خاتمہ کریں‌ گے۔

  • عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد طلب

    عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد طلب

    اسلام آباد: عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا، اسپیکر اسد قیصر نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر آئی جی اسلام آباد کو کل رپورٹ سمیت پارلیمنٹ طلب کر لیا۔

    دریں اثنا، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو فون کر کے عرفان صدیقی کی گرفتاری اور ہتھکڑیاں لگانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی بزرگ استاد اور سینئر صحافی ہیں، ہمیں قلم کے تقدس کا اور آزادیٔ اظہار رائے کا احترام کرنا ہوگا، قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے ہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی سطح پر کسی سے نا انصافی برداشت نہیں کر سکتا، مہذب معاشروں میں استاد کا احترام لازم ہوتا ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ آج کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

  • سابق وزیراعظم کے معاون  خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ضمانت پر رہا

    راولپنڈی: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سابق معاون  خصوصی عرفان صدیقی کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، عدالت نے عرفان صدیقی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے، مقامی مجسٹریٹ نے رہائی  کے لیے روبکار جاری کردی۔

    [bs-quote quote=”عرفان صدیقی کو تیس ہزار ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نے ان کی ضمانت لی جس کے بعد اسپیشل مجسٹریٹ نے تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نواز شریف کے سابق معاون خصوصی کی ضمانت منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی عرفان صدیقی نے نہیں کی بلکہ ان کے بیٹے نے مکان کرایے پر دیا تھا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو گزشتہ جمعے کی رات اسلام آباد سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

  • عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو چودہ روزہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں اعلیٰ‌عہدوں پر فائز رہنے والے صحافی اور کالم نگار کو اڈیالہ جیل بھیجا گیا ہے.

    اسلام آباد کی عدالت نےعرفان صدیقی کی کرایہ داری ایکٹ کیس میں بریت کی استدعامسترد کردی، بعد ازاں انھیں کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتارکرلیا گیا.

    وکلا صفائی نےعرفان صدیقی کی ضمانت کے لئے درخواست بھی دائر کی، جس پر مجسٹریٹ نے پولیس سے پیرتک جواب طلب کرلیا۔ پیر 29 جولائی کو میاں‌ صاحب کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔

    ن لیگ کا ردعمل

    اس واقعے پر ن لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عرفان صدیقی کو نہیں، پورے پاکستان کے اساتذہ اور صحافیوں کو ہتھکڑی لگی ہے.

    انھوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کےبیٹےنےبیس جولائی کومکان کرائے پر دیا اور تین دن میں کرایہ نامہ رجسٹرنہ کرانے پرعرفان صدیقی کو گرفتارکرلیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا موقف

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں، ایسے واقعات کو حکومت سے جوڑنےکی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ عرفان صدیقی اوراہلخانہ سےکوئی زیادتی نہ ہو،آئی جی سے ایف آئی آر منگوائی ہے۔

  • مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہرصورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،عرفان صدیقی

    مشرف کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی اردو کو انٹرویو میں دو ٹوک موقف  اختیار کرتے ہوئے کہی ،انہون نے کہا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیں گے۔چند لوگوں کی خواہش سے قومی فیصلے نہیں بدلا کرتے،مشرف کوقانون کا سامنا کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے بی بی سی سے بات چیت میں مزید کہا کہ جنرل مشرف کے قریبی ساتھیوں کی خواہش ہے کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ مجموعی طور پر فوجی قیادت پرویز مشرف کے خلاف قانونی کارروائی کی مخالف نہیں ۔

    ان کا کہنا تھا پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی تجویز حکومت میں کسی بھی سطح پر زیر غور نہیں ہے۔ پرویز مشرف کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ حکومت ان کے خلاف مقدمے کو اپنے انجام تک پہنچائے گی۔