Tag: عرفان کھوکھر

  • ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    لاہور: آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہوجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہیں اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ملاقات کی اور سردیوں میں ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس ضمن میں عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈسٹرک نوشہرو مورو جلسے کے بعد جتوئی ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انہوں نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم رکھنے، امپورٹ اور لوکل کی قیمت میں فرق ختم کر کے یکساں کرنے، عوام کو سستی گیس مسلسل فراہم کرنے اور سردیوں میں گیس وافر مقدار میں مہیا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں مذکورہ امور پر مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا ہے اور وہ جلد وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کر کے انہیں تحریری تجاویز دیں گے تاکہ موسم سرما میں ملک بھر کے عوام کو سستی قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل فوری حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔