Tag: عروبہ مرزا

  • عروبہ مرزا نے والدہ کی کس بات کو ہمیشہ یاد رکھا؟

    عروبہ مرزا نے والدہ کی کس بات کو ہمیشہ یاد رکھا؟

    زندگی کے کسی بھی معاملے میں میانہ روی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کو اختیار کرکے انسان اپنے رشتوں کو بہتر انداز میں بخوبی نبھا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور تماشہ سیزن ٹو کی فاتح  نے اپنے عزیز واقارب سے معاملات سے متعلق اہم باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    ایک سوال کے جواب میں عروبہ مرزا نے بتایا کہ میری والدہ نے ہمیشہ مجھے اس بات کی نصیحت کی کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے اور کسی سے دوستی کرنی ہو تو اس حد تک کرو کہ اگر دشمنی ہوجائے تو تم کو شرمندگی نہ ہو۔

    والدہ نے کہا کہ اسی طرح اگر کسی سے دشمنی ہو جائے تو وہ بھی اس قدر شدت کی نہ ہو کہ دوستی کرنا پڑجائے تو تم آنکھ اٹھا کر بات نہ کرسکو، کسی بھی معاملے میں انتہا پسندی بالکل نہیں ہونی چاہیے۔

    مزید پڑھیں : جب عروبہ مرزا کو ان کی والدہ نے تھپڑ مارا

    واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’انو، انیلا‘ کا کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا، جس کے دیگر فنکاروں میں سید جبران، سبحان اعوان، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، فیضان شیخ، پروین اکبر، ندا ممتاز بھی شامل تھے۔

  • عروبہ مرزا ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟

    عروبہ مرزا ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تماشہ سیزن ٹو کی فاتح عروبہ مرزا نے بچپن نے انڈسٹری میں قدم رکھنے کی کہانی سنادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی ناک ناک شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عروبہ مرزا نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق تھا لیکن میرے پاس ایکٹنگ کی کوئی ڈگری نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکار نے انڈسٹری میں پہلی بار کام حاصل کرنے سے متعلق کہا کہ’ ایک بار میں سفر میں تھی تو اس دوران ایک اداکارہ ملیں انہوں نے مجھ سے کہا تم بہت پیاری ہو، ایکٹنگ کرسکتی ہو؟ میری ان سے بات ہوئی نمبرز کا تبادلہ ہوا اور ہم دونوں منزل کی جانب چل سیے‘۔

    عروبہ مرزا نے کہا کہ پھر 10 دن کے بعد مجھے ایک کال آئی انہوں نے کہا ایک ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے اسلام آباد میں تم آسکتی ہو، پھر میں ایک گھنٹے کے بعد پہنچی، میں نے کبھی سوچا نہیں تھا میں اس شعبے میں کام کرسکوں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ لیکن مجھے بہت زیادہ شوق تھا جس کی وجہ سے 2 3 چھوٹے رولز میں کردار ادا کرنے کے بعد کے بعد مرکزی کرادار کی آفر ہوئی، شروع شروع میں بہت مشکل ہوئی لیکن شوق کے جذبے میں سب کرلیا۔

    واضح رہے کہ عروبہ مرزا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’انو، انیلا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں سید جبران، سبحان اعوان، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین،فیضان شیخ، پروین اکبر، ندا ممتاز ودیگر شامل ہیں۔

  • فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں اپنی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں کیونکہ یہ ان کی کارکردگی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بتایا کہ ان کے بال اتنے لمبے گھنے اور خوبصورت کیوں ہیں؟

    پروگرام میں میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں میں کون سا تیل اور کون سی جڑی بوٹی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ میں اپنے بالوں میں زیادہ تر سرسوں کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے علاوہ کوکونٹ آئل بھی لگاتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں کوکونٹ آئل زیادہ بہتر رہتا ہے کیونکہ اس سے بال بہت چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر زیتون کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے اندر میں تازہ ایلو ویرا شامل کرلیتی ہوں میں نے اپنے گھر میں ہی ایلو ویرا کو پودا لگایا ہوا ہے جہاں سے مجھے تازہ مل جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار بالوں کی بہتر نشونما کیلئے پیاز کا پانی بھی لگاتی ہوں جس کا مجھے بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر بھی استعمال کرتی ہوں۔