Tag: عروج فاطمہ

  • علی ظفر کے ساتھ لیلیٰ او لیلیٰ گانے والی عروج نے گلوکاری کیسے شروع کی؟

    علی ظفر کے ساتھ لیلیٰ او لیلیٰ گانے والی عروج نے گلوکاری کیسے شروع کی؟

    کراچی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی کم عمر گلوکارہ عروج فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی فیملی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے لہٰذا انہیں امید ہے کہ وہ اس شعبے میں بے حد نام پیدا کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں عروج فاطمہ نے شرکت کی اور اپنے سفر کے آغاز کے بارے میں بتایا۔

    عروج کا کہنا تھا کہ انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول میں پرفارم کیا تھا اور 12 سال کی عمر سے گانا شروع کردیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان انہیں بہت سپورٹ کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی گلوکاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    عروج کا کہنا تھا کہ وہ پڑھائی میں بھی بہت اچھی ہیں اور پوزیشن ہولڈر بھی رہی ہیں شاید اسی لیے انہیں گانے کی اجازت آسانی سے مل گئی۔

    علی ظفر سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایک مہم کے لیے 300 میں سے 15 بچے منتخب کیے اور وہ بھی ان میں ایک تھیں، بعد ازاں وہ کراچی آئیں اور اسی پروگرام کے توسط سے علی ظفر سے ملیں۔

    علی ظفر سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کے ساتھ گانا چاہتی ہیں جس پر علی ظفر نے فوراً ہامی بھرلی۔

    انہوں نے بتایا کہ علی ظفر نئے ٹیلنٹ کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

    اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں عروج نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی سپورٹ کے ساتھ مزید اس شعبے میں آگے جائیں گی اور گلوکاری جاری رکھیں گی۔

    خیال رہے کہ عروج نے علی ظفر کے ساتھ اپنا پہلا گانا لیلیٰ او لیلیٰ بلوچ زبان میں گایا تھا،جبکہ حال ہی میں علی ظفر کے ساتھ ان کا سندھی زبان میں بھی ایک گانا الے ریلیز ہوا ہے۔

  • گلوکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ کی خواہش پوری کردی

    گلوکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ کی خواہش پوری کردی

    کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش پوری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار و اداکار علی ظفر اور ان کی مداح نے بلوچی میں ساتھ گانا گیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، کوئٹہ کی بارہ سال عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کی تھی۔

    علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ینگ ٹیلنٹنڈ گلوکارہ کو متعارف کروایا ہے، بلوچی گانے ’لیلا او لیلا‘ کو صرف چند گھنٹوں میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔


    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آج عروج فاطمہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہئے۔

    واضح رہے کہ علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کے لیے عروج فاطمہ کو بے چینی سے انتظار تھا انہوں نے 9 اکتوبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے، جمعہ کے دن کے لیے تیار رہیں۔

    نوجوان گلوکارہ نے علی ظفر کی جانب سے سپورٹ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل علی ظفر نے ایک نوجوان گلوکار یشال شاہد کو متعارف کروایا تھا اور ان کے ساتھ ’سجنا‘ گانا گایا تھا جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔