Tag: عروسی لباس

  • سجل علی کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

    سجل علی کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے ایک ساتھ 3 مختلف عروسی لباس میں تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    معروف اداکارہ کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں۔

    معروف اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکے تین برائیڈل لُکس کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

    اس سے قبل مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ گلابی پرنٹڈ قمیص کے ساتھ سفید شلوار پہنی نظر آئیں، ویڈیو میں وہ صوفے پر پیر اوپر کر کے بیٹھی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

  • عروسی لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ معروف ڈیزائنر نے بتا دیا

    عروسی لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ معروف ڈیزائنر نے بتا دیا

    اپنی شادی کے دن سب سے زیادہ خوبصورت اور منفرد نظر آنا ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے وہ بہت سارے جتن بھی کرتی ہے۔

    عام طور تو ہمارے معاشرے میں شادی کی تقریبات کی تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں لیکن روایتی طور پر ایک شادی کم از کم تین تقریبات پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں مایوں، بارات اور ولیمہ شامل ہے۔

    ان تقریبات کیلئے لباس کا انتخاب کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں، خواتین خصوصاً لڑکیاں اس حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فیشن ڈیزائنر عدنان پردیسی نے دلہن کے عروسی لباس سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی دلہنیں جن کا قد چھوٹا ہے ان کو چاہیے کہ اپنی قمیض کی لمبائی زیادہ رکھیں، ضروری نہیں کہ جو وہ پہننا چاہ رہی ہے اس پر اچھا بھی لگے بہت سی لڑکیاں ہمارے پاس اپنے آئیڈیاز لے کر آتی ہیں جو ان کی شخصیت کے مطابق نہیں ہوتے تو ہم انہیں سمجھاتے اور صحیح مشورہ دیتے ہیں۔

    عدنان پردیسی نے کہا کہ لال رنگ کی پہچان بھی سب کو نہیں ہوتی کچھ لوگ میرون کے شیڈز کو بھی لال کہہ دیتے ہیں اور لال ایسا رنگ ہے جو تقریباً سبھی پر جچتا ہے۔ تاہم، آج کل میں گرین اور پرپل کلر پر زیادہ کام کررہا ہوں۔

  • مصر میں سونے کا عروسی لباس تیار، لوگوں میں غم و غصہ

    مصر میں سونے کا عروسی لباس تیار، لوگوں میں غم و غصہ

    قاہرہ: مصر میں ایک عروسی لباس تیار کرنے والی کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے، اس کی تشہیر نے معاشی مشکلات کا شکار لوگوں میں غم و غصہ بھر دیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سونے اور ہیروں سے آراستہ عروسی لباس تیار کرنے والی اسپیشلسٹ کمپنی نے اپنے فیس بک صفحے پر منفرد قیمتی عروسی جوڑے کا اشتہار دے کر پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

    اشتہار میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے، اس کا وزن 9 کلو گرام ہے اور اس کی قیمت 15.7 ملین پاؤنڈز ہے، ہوم ڈیلیوری سروس فری ہے، سب سے پہلے آرڈر پر 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

    کمپنی نے صارفین کی توجہ عروسی جوڑے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ خالص سونے سے تیار کردہ اس لباس کی نمائش ایک میلے میں کی جائے گی۔

    مصری صارفین نے اس اشتہار پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام کمپنی کی اس حرکت کا نوٹس لیں، کمپنی نے عوام کے جذبات مشتعل کیے ہیں، ایسے عالم میں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں مصری پاؤنڈ کی قدر زمین کو چھو رہی ہے، ایسے میں خالص سونے کے عروسی لباس کی تشہیر کسی طور زیب نہیں دیتی۔

    بعض صارفین نے اس واقعے کو ہلکے انداز میں لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس پر برا ماننے والی کوئی بات نہیں کمپنی عروسی لباس کی شکل میں سونا فروخت کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی لوگ اپنی بچت محفوظ کرنا چاہتے ہیں، وہ خالص سونے کا عروسی لباس خرید کر اپنی رقم محفوظ کر سکتے ہیں، اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں۔

  • عائزہ خان کی سفید عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

    عائزہ خان کی سفید عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ عائزہ خان کی سفید عروسی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    تصاویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    عائزہ خان کچھ عرصے سے مختلف عروسی ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہیں جن کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    یاد رہے کہ عائزہ خان انسٹاگرام پر نہایت متحرک ہیں اور اکثر وہاں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا نمائش کے لیے پیش

    لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا نمائش کے لیے پیش

    لندن: لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 25 برسوں میں پہلی بار کینسٹن پیلس میں گزشتہ روز نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

    شادی کے دن پہنا ہوا جوڑا نہ صرف خود کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہ تھا بلکہ آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا پر بے حد جچتا تھا۔

    شادی کا یہ جوڑا لیڈی ڈیانا نے چالیس برس پہلے پہنا تھا، اور اسے اب ان کے پرانے کینسٹن پیلس والے گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اسے ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے نمائش کے لیے ادھار پر دیا ہے۔

    یہ جوڑا اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، نمائش کے آرگنائزرز رائل اسٹائل کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اب عروسی تاریخ کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک ہے۔

    یہ لباس ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ ہے، ڈیانا نے اسے 1981 میں شادی کی تقریب میں پہنا تھا، یہ گاؤن 25 فٹ (7.6m) طویل تھا اور اس کے استر پر زیبائش کے ہزاروں ستارے جڑے ہوئے تھے، یہ اتنا طویل تھا کہ اس نے سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ کی راہداری کو بھر دیا تھا۔

    یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی اور 1996 میں دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی، جب کہ اگلے برس 1997 میں سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں لیڈی ڈیانا اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

  • آسٹریلوی ماڈل نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا

    آسٹریلوی ماڈل نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ہوسٹ ایرن ہالینڈ نے پاکستانی عروسی لباس زیب تن کرلیا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    30 سالہ ماڈل، گلوکارہ اور 2013 میں مس ورلڈ رہنے والی ایرن ہالینڈ آج کل پی ایس ایل 5 میں ہوسٹنگ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

    ایرن نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ عروسی لباس پہنے ہوئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا یہ لباس مقامی ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا نے تیار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    Playing dress-ups at beautiful local designer @saniamaskatiya today.. Wedding dress @cuttsy_31 ?? 💁🏻‍♀️

    A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland) on

    انہوں نے اپنے منگیتر بین کٹنگ سے بھی دریافت کیا کہ کیا یہ عروسی لباس ٹھیک رہے گا؟ بین بھی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

    ایرن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس خصوصاً انسٹاگرام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے اس دورے سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    انہوں نے اسلام آباد میں فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا اور اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، وہ یہاں کے کھانوں سے بھی بے حد لطف اندوز ہورہی ہیں۔

  • وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ کھینچ لی

    وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ کھینچ لی

    انگلینڈ میں عروسی ملبوسات کی ایک دکان میں وہیل چیئر پر سجے عروسی لباس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    انگلینڈ کے قصبے پرٹی شیڈ میں ’دا وائٹ کلیکشن‘ نامی عروسی ملبوسات کے بوتیک نے اپنے ڈسپلے پر وہیل چیئر سجائی جس میں ڈمی نے عروسی لباس پہن رکھا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس اقدام کی نہایت حوصلہ افزائی کی گئی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ منظر دیکھنا بہت زیادہ خوشگوار تو نہیں تاہم یہ پہلی بار ہے جب کسی معذوری کو ڈسپلے پر پیش کیا گیا ہے۔

    ٹویٹر پر ایک معذور خاتون نے لکھا کہ وہ خود بھی وہیل چیئر کی محتاج ہیں اور ڈسپلے کو دیکھ کر انہیں یوں لگ رہا ہے کہ پہلی بار ان کی نمائندگی کی جارہی ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں جب بھی کبھی شادی کا موقع آیا تو وہ خریداری کے لیے ایسی ہی جگہ پر جانا چاہیں گی جہاں ان کی معذوری اور وہیل چیئر کو قبول کیا جائے۔

    بوتیک کی مالک کارا ایلن کا کہنا ہے کہ اس ڈسپلے پر انہیں مثبت اور منفی دونوں طرح کے تاثرات موصول ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کرنا ہر شخص کا حق ہے، چاہے آپ جیسے بھی دکھائی دیں لیکن یہ آپ کے لیے بہت اہم دن ہوتا ہے۔

    ایلن کا کہنا ہے کہ اس ڈسپلے کو پیش کرتے ہوئے انہیں موصول ہونے والی حوصلہ افزائی کی توقع نہیں تھی اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔