Tag: عروہ حسین

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    پاکستانی اسٹار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے عید الفطر پر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑی ہیں، اس جوڑی نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور اس دوران وہ پوری طرح مضبوط رہے ہیں۔

    اب پاکستان کا یہ خوبصورت جوڑا ایک خوبصورت بچی جہاں آرا کے والدین ہیں اور ان کی چھوٹی بچی بھی اس عید الفطر کو اپنے اسٹار والدین کے ساتھ نئے انداز میں منا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں عروہ حسین اور اس کی بچی گلابی رنگ میں ٹوئنگ اور فرحان سعید کو بھی فرشی شلوار میں دیکھا گیا۔

    عروہ حسین نے اس فرشی شلوار کے ساتھ گول دامن کی چھوٹی قمیص پہنی جس کی پف سلیوس اس کو مکمل طور پر 70 اور 80 کی دہائی کے لباس کا لُک دے رہی تھی۔

    عروہ حسین کی اس سادہ مگر اسٹائل فرشی شلوار ڈریس پر صرف قمیص کے گلے پر سلور کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پورا سوٹ بالکل سادہ ہے لیکن پھر بھی عروہ اور انکی بیٹی پر خوب جچ رہا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ مینوں سب ملیا’ ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی اپنی علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی اپنی علیحدگی سے متعلق پہلی بار لب کشائی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستان کے سب سے پیارے مشہور جوڑے میں سے ایک ہیں، انہیں مداحوں کی طرف سے ہمیشہ بہت پیار اور نیک خواہشات ملی ہیں۔

    انہوں نے اپنے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن انہوں نے نہ صرف ایک دوسرے کے کیریئر میں ساتھ دیا ہے بلکہ ایک دوسرے کے خاندانوں کے ساتھ بھی کھڑے نظر آئیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

     اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر 2021 میں سامنے آئی تھیں اس دوران دونوں کے درمیان دو سال سے اختلافات اور علیحدگی کی خبریں آنے کے باوجود دونوں نے واضح طور پر کبھی ان خبروں کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی تھی لیکن اس کے کچھ وقت بعد دونوں نے صلح کرلی تھی۔

    حال ہی میں فرحان اور عروہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

    جوڑے نے انٹرویو میں کہا کہ علیحدگی ہماری زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا، اس دوران ہمارے دونوں طرف کے والدین نے اہم کردار ادا کیا، دوبارہ تعلق قائم کرنے میں سب سے اہم چیز ایک دوسرے کی عزت تھی۔

    فرحان سعید نے کہا کہ ہمارے درمیان مسائل ہونے کے باوجود ہم نے کبھی بھی ایک دوسرے پر پبلک میں آکر الزام نہیں لگایا اور ہمیشہ اپنے رشتہ اور خاندان کی عزت کی حفاظت کی۔

    گلوکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہم نے اس دوران ایک دوسرے کے خاندانوں کی عزت کی اور اپنے تعلق کی اہمیت کو سمجھا، یہی وجہ تھی کہ ہم دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آ سکے ہیں۔

    گلوکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی شریکِ حیات کے پیٹھ پیچھے اس کی بات کرنا مناسب نہیں ہوتا اس سے پرہیز کرنا چاہیے، جوڑے نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے شریکِ حیات کی عزت اور احترام سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار اپنی بیٹی جہاں آرا کا چہرہ دکھا دیا ہے۔

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جو کہ لندن میں ایوارڈز کی تقریب سے قبل کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    اس فوٹو شوٹ میں اداکار جوڑے نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کا چہرہ بھی دنیا کو دکھادیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں عروہ اور فرحان نے لکھا ’آج رات پھر سے ہم 3 ہیں‘۔

    پوسٹ میں عروہ حسین کو نیلے پشواش میں جبکہ فرحان سعید سفید تھری پیس سوٹ میں ملبوس دیکھا گیا، اداکار و گلوکار ننھی جہاں آرا کو گود میں اٹھائے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    واضح رہے کہ عروہ اور فرحان ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے منعقدہ شو میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم 2023 کی عیدالفطر پر جوڑے نے تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے ’جہاں آرا‘ رکھا تھا۔

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    گلوکار نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے دلچسپ سوال بھی پوچھ لیا، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’رواں سال مجھے کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘۔

    اداکارہ عروہ حسین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ پر‘، یعنی فرحان سعید کو رواں سال اپنہ اہلیہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور رواں سال 3 جنوری کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے جہاں آرا سعید رکھا تھا۔

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کی ننھی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے بیٹی ’جہاں آرا سعید‘ کے عقیقے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عروہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل اپنے ننھی پری کے لیے عقیقے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہماری بیٹی جہاں آرا اپنے عقیقے کی تقریب میں پہلی بار اپنے پورے خاندان سے ملی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس عقیقے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میری بیٹی نے میرے بچپن کے جوتے پہنے جوکہ میری والدہ نے کئی سالوں سے سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

    عروہ حسین نے ویڈیو میں بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تاہم ان کے پیروں کی ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی جہاں آراں والدہ کے جوتے پہنی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ فرحان سعید اور عروہ حسین دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور رواں سال 3 جنوری کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے جہاں آرا سعید رکھا تھا۔

  • عروہ حسین نے اپنی شادی کا میک اپ کن 3 چیزوں سے کیا؟

    عروہ حسین نے اپنی شادی کا میک اپ کن 3 چیزوں سے کیا؟

    معروف اداکارہ عروہ حسین نے ان 3 چیزوں کے بارے میں بتایا جن کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ کیا تھا۔

    معروف اداکاراؤں ماورا حسین اور عروہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، میزبان ندا یاسر نے دونوں بہنوں سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

    ندا یاسر نے ماورا سے عروہ کے میک اپ کے بارے میں پوچھا، ماورا نے بتایا کہ عروہ کا میک اپ 3 چیزوں کے بغیر نامکمل ہے، ایک ٹنٹ، سن بلاک اور نارنجی رنگ کا آئی شیڈو۔

    عروہ نے بتایا کہ انہیں میک اپ کرنے کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں لہٰذا وہ خود سے بہت کم میک اپ کرتی ہیں، انہوں نے اپنی شادی کا میک اپ بھی انہی 3 چیزوں کے ساتھ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ماورا میک اپ کرنے کی ماہر ہیں لہٰذا کسی خاص موقع پر وہ اکثر ان کی مدد بھی لیتی ہیں، لیکن عموماً وہ خود ہی اپنا ہلکا سا میک اپ کرتی ہیں۔

  • مشکل گھڑی میں وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں: عروہ حسین

    مشکل گھڑی میں وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں: عروہ حسین

    کراچی: معروف اداکارہ عروہ حسین مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کے دور اندیش فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اپنے ٹویٹ میں عروہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، مجھے یقین ہورہا ہے کہ ہماری قوم اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ مستحق افراد کے گھروں پر راشن پہنچانے کا بھی انتظام کیا ہے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی میراتھون نشریات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے پاکستان کا سب سے بڑا 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ احساس فیس بک پیج کل لانچ کر رہے ہیں، پاکستان میں جہاں بھی راشن کی ضرورت ہوگی اس کی نشاندہی کی جائے گی، فیس بک پیج کے ذریعے خیراتی اداروں اور سوشل ورکرز کو گائیڈ کیا جائے گا۔

  • شادی کی سالگرہ، عروہ حسین کی فرحان سعید کو سادہ الفاظ میں مبارک باد

    شادی کی سالگرہ، عروہ حسین کی فرحان سعید کو سادہ الفاظ میں مبارک باد

    لاہور: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی شادی کو تین سال مکمل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے رہے تھے جس کے بعد گلوکار نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔

    عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی اور خاوند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فرحان سعید کو بہت ہی سادہ اور روایتی انداز سے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Happy Anniversary FS 💍🖤 @farhan_saeed

    A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic) on

    دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر عروہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں اے آر وائی کے بینر تلے لاہور میں ہونے والے ’اے آر وائی فیسٹ‘ میں گلوکار فرحان سعید نے شاندار پرفارمنس دی تھی جس پر حاضرین جھوم اٹھے تھے۔

  • پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے برطانوی پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی محبت کو اپنی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب اور امریکی اداکارہ طویل عرصے کی محبت کے بعد ازدواجی بندھن میں بندھے اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔

    شاہی شادی کے چرچے دنیا بھر میں جاری رہے اور اس تقریب کو دنیا کی سب سے زیادہ بحث کی جانے والی تقریب کا اعزاز بھی حاصل ہوا کیونکہ دو روز تک سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کا موضوع  تقریباً ہرزدعام رہا۔

    اسی اثناء پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر شائع کر کے ان کی کہانی کو اپنی اور گلوکار فرحان کی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    مزید پڑھیں: بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    عروہ حسین کا کہنا تھا کہنا تھا کہ شاہی شادی نے میری اور فرحان کی ایک برس پرانی یادیں تازیں کردیں کیونکہ ہماری شادی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے ہماری محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا نکاح گزشتہ برس 16 دسمبر کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں انجام پایا تھا جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    رومانوی فلمیں دیکھنا اوران میں کام کرنا اچھا لگتا ہے، عروہ حسین

    کراچی : پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے رومانوی فلمیں دیکھنا اور ایسی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے،عید پر آنے والی دونوں فلموں سے مجھے بہت اچھی امیدیں ہیں، ان فلموں میں بہترین کاسٹ ہے ہم سب نے مل کر بہت محنت سے کام کیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور پنجاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھانے پینے کی اتنی زیاددہ شوقین نہیں ہوں میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا بہترین وزن وہی ہوتا ہے جس میں وہ آسانی اور خوشی محسوس کرے، اور ویسے بھی دوسروں کی باتوں پر اتنا دھیان بھی نہیں دینا چاہیے۔

    اپنی شادی کے حوالے سے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ موبائل کیمرا کے دور میں کسی کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے نہیں روکا جاسکتا، شادی کی ویڈیوز میں جو کچھ تھا وہ سب حقیقت تھا کیونکہ ہم نے اسے پبلک نہیں کرنا تھا بعد میں یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وہ سب کچھ دکھاوے کے لیے نہیں تھا وہ صرف میرے اپنے لیے تھا۔


    مزید پڑھیں: فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری


    انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں لڑکیوں کا نمائشی کردار بالکل پسند نہیں ہے، مجھے پچپن سے ہی رومینٹک فلمیں پسند ہیں۔

    عروہ نے بتایا کہ فرحان کے ساتھ میری دوستی پچھلے تین سال سے تھی لیکن جب اس نے مجھے پرپوز کیا تو یہ میرے لیے سرپرائز تھا اور میں تین سیکنڈ کے اندر ہی ہاں کردی۔


    مزید پڑھیں: آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز


    واضح رہے کہ عروہ حسین کی دو فلمیں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوں گی، جس میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ نامعلوم افراد ٹو اور دوسری فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، اس فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات ساتھی اداکاروں میں شامل ہیں۔