Tag: عریشہ رضی

  • عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

    عریشہ رضی ایک نوجوان پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت حاصل کی اور بعد میں مین اسٹریم پاکستانی میڈیا میں ایک ممتاز اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔

    عریشہ رضی 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کے بعد سے شوبز سے وقفہ لے لیا ہے تاہم اداکارہ نے 12 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری دی تھی اور بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

    اب اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی خوشی کی خبر شیئر کی ہے عریشہ نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے جس نے ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔

    عریشہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عریشہ رضی خان گزشتہ سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھی، عبداللہ فرخ نامی شخص کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عریشہ رضی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

  • عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، تصاویر وائرل

    عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    عریشہ رضی ایک نوجوان پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت حاصل کی اور بعد میں مین اسٹریم پاکستانی میڈیا میں ایک ممتاز اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔

    عریشہ رضی 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کے بعد سے شوبز سے وقفہ لے لیا ہے تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری دی ہے اور بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے ساتھ ہی انہوں نے بے بی شاور کا دلکش فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں عریشہ کو اپنے شوہر کیساتھ کیک کاٹتے اور چھوٹے چھوٹے جوتے ہاتھ میں تھامے پوز دیتے دیکھا گیا۔

    دلکش بےبی شاور کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’ہم اس سب کا بے حد انتظار کر رہے ہیں! سب سے خوبصورت ’بیبی شاور’ منایا، جو محبت، ہنسی اور بے شمار خاص لمحوں سے بھرپور تھا۔ دل سے شکر گزار ہوں ہر اس شخص کا جس نے اس دن کو ناقابلِ فراموش بنایا!’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    دوسری جانب عریشہ کے جلد ولدیت قبول کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سے وابستہ نامور اداکارائیں نے بھی عریشہ رضی کو مبارک باد دی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عریشہ رضی خان گزشتہ سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھی، عبداللہ فرخ نامی شخص کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عریشہ رضی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

  • عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی نے شوہر کے ہمراہ اس بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عریشہ رضی نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی۔

    تصاویر میں عریشہ رضی کو اسکارف اور ان کے شوہر عبداللہ فرخ کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّهُـمَّ بارِكْ، ہم نے میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے اپنے خاندانوں کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے، الحمداللّٰہ، حقیقی خوشی محسوس ہو رہی ہے‘۔

    عریشہ رضی خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کی رواں سال کے آغاز میں اپنے شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔

  • شادی کی تصاویر پر تنقید، عریشہ رضی نے خاموشی توڑ دی

    شادی کی تصاویر پر تنقید، عریشہ رضی نے خاموشی توڑ دی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان نے شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی خان اور عبدالصمد ضیا کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی، قوالی نائٹ، مایوں سے ہوا جبکہ 10 فروری کو رخصتی ہوئی۔

    اداکارہ نے اپنی رخصتی پر لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔

    عریشہ رضی نے اپنی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اپنی شادی پر رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    انہوں نے ولیمے میں شوہر کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس پر بھی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    عریشہ رضی خان تنقید کرنے پرانسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں آج ایک بات جاننا چاہتی ہوں، تنقید اور نفرت بھرے کمنٹس کرنے سے لوگوں کو کیا ملتا ہے؟‘

    انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دلہن کا بڑا دن ہوتا ہے، اور اس دن کے لیے اس نے کئی سال سے پلاننگ کر رکھی تھی، تو آپ لوگ اس کا خاص دن برباد کیوں کررہے ہیں؟

    اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ کو انٹرنیٹ پر کوئی چیز نہیں پسند تو نظر انداز کردیں، نفرت پھیلانے کے بجائے انہیں آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں، اگر آپ کسی دوسرے پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اللہ کسی بھی دن آپ پر بھی وہی وقت لاسکتا ہے‘۔

    یاد رہے کہ عریشہ رضی خان کا نکاح سال 2022 میں عبدالصمد ضیا سے ہوا تھا۔

  • عریشہ رضی کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

    عریشہ رضی کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

    پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات دعوتِ ولیمہ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    13 فروری کی رات منعقدہ دعوتِ ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں عریشہ کو اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa_)

    ولیمے کی تقریب میں عریشہ نے ہلکی گلابی اور سلور فرشی میکسی زیب تن کی جس کے ساتھ حسین دوپٹہ سر پر سیٹ کیا، تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاوں نے بھی شرکت کی اور ولیمے کی تقریب کو اپنی موجودگی سے زینت بخشی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa_)

    وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عریشہ کو اپنے دلہا کے ہمراہ بے حد خوشی کے ساتھ انٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ویڈیو میں عریشہ رضی عبداللہ اور دیگر مہمانوں کے ساتھ رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

    عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha says (@ayesha__says)

    عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2024 سے ہوا جس میں ڈھولکی، دعائے خیر، مایوں، برائیڈل شاور، گیم نائٹ اور بارات کی تقریبات شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

  • عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عریشہ رضی عبداللہ کے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شیندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں کئی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جبکہ اداکارہ کی ڈانس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lollywoodlooks (@lollywoodlooks)

    اداکارہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدللہ فاروقی نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کے بعد اس سال کراچی میں ان کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha says (@ayesha__says)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیو میں اداکارہ عریشہ رضی کو گہرے لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

    اس سے قبل اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ عریشہ رضی کا ہاتھ تھامے ہوئے انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد جوڑے کی جانب سے مختلف ڈانس اسٹیپس کئے گئے۔

  • عریشہ رضی کا شوہر کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو وائرل

    عریشہ رضی کا شوہر کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    اداکارہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدللہ فاروقی نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کیا تھا، جبکہ جوڑے نے 2024 میں کراچی میں شادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔

    ڈھولکی کی تقریب ختم ہونے کے بعد برائیڈل شاور اور ‘دعائے خیر’ کے بعد مایوں کی تقریب منعقد کی گئی، اداکارہ نے اپنے مایوں میں مسٹرڈ فرنٹ اوپن فراک کے ساتھ شرارہ زیب تن کیا۔

    اداکارہ نے اپنے لُک کو مزید نکھارنے کے لئے معروف میک اپ آرٹسٹ و سابقہ نیور اینکر رابعہ انعم سیلون سے میک اپ کروایا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام عریشہ رضی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پنے دلہا عبداللہ کے ساتھ رومانوی لمحات عکس بند کرارہی ہیں۔

    عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب بارش کی نذر ہوگئی

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ عریشہ رضی کا ہاتھ تھامے ہوئے انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد جوڑے کی جانب سے مختلف ڈانس اسٹیپس کئے گئے۔