Tag: عزیر بلوچ

  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو جیل بھیج دیا گیا

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو جیل بھیج دیا گیا

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کو چودہ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو چودہ روزمیں چالان جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکے بنیادی کردار سردارعزیربلوچ کو آج چودہ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عزیر بلوچ کو منہ پر سفید کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    سماعت کے بعد عدالت نے سردار عزیر بلوچ کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی وہ چودہ روز میں ملزم کے خلاف چلان پیش کریں تاکہ ہائی پروفائل کیس میں جاری عدالتی کاروائی کا عمل تیز تر ہوسکے.

    یاد رہے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف قتل،اقدام قتل،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سینکڑوں ایف آئی آر درج ہیں،دورانِ تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے یہ کاروائیاں سندھ حکومت کے چند سابق وزراء کے کہنے پر کیں تھیں جبکہ سہولت کار کے طور پر پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدرعبد القادر پٹیل کا نام لیا تھا۔

    واضع رہے قادر پٹیل تین سالہ طویل جلاوطنی ختم کرنے کے بعد حال ہی میں دبئی سے کراچی آئے ہیں انہوں نے خود کورینجرز کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔

  • عزیر بلوچ کے کیس کو فوجی عدالت میں چلانے کی شفارش

    عزیر بلوچ کے کیس کو فوجی عدالت میں چلانے کی شفارش

    کراچی: جے آئی ٹی نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل اور دہشتگردی کے مقدمات کو فوجی عدالت میں چلانے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلی جنس سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،اور کہا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کچھ عناصر فیصل پٹھان، ایاز زہری، شاہد رحمان اور وسیع اللہ لاکھو اب بھی ایران میں چھپے ہوئے ہیں۔

    جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے۔

    جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کے کیس کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے، عزیر بلوچ نے 197 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اپریل کو ملزم کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں رینجرز کے 90 روزہ ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا،جس کے بعد عدالت نےعزیر بلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

    اس سے قبل عزیر بلوچ کو جنوری میں رینجرز کی جانب سے کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم قانون نافد کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • عزیر بلوچ اور دیگر ساتھیوں کے ایک سے زائد شناختی کارڈ بنائے جانے کی تحقیقات جاری

    عزیر بلوچ اور دیگر ساتھیوں کے ایک سے زائد شناختی کارڈ بنائے جانے کی تحقیقات جاری

    کراچی: عزیر بلوچ اور دیگر گینگ وار کمانڈروں کے ایک سے زائد شناختی کارڈ بنائے جانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے دوران حراست انکشاف کیا ہے کہ نا صرف اس نے بلکہ گینگ وار کے متعدد کارندوں نے ایک سے زائد شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں عزیر بلوچ کے شناختی کارڈ کیلئے دستاویزات کی تصدیق کرنے والے افراد سے تفتیش بھی کی جائے گی۔

    تفتیشی حکام کے مطابق عزیر بلوچ اور دیگر گینگ وار کمانڈروں نے لیاری میں واقع نادرا دفتر سے ایک سے زائد شناختی کارڈ بنوائے،جعلی شناختی کارڈ پر گینگ وار کمانڈروں نے پاسپورٹ بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ کے پہلے شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10اکتوبر1973ہے ،عزیر بلوچ کے دوسرے شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش 10اکتوبر1977ہے۔

  • کراچی: لیاری میں گینگ وار کے متعدداڈے مسمار، نذر آتش

    کراچی: لیاری میں گینگ وار کے متعدداڈے مسمار، نذر آتش

    کراچی: لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے متعدداڈے گرا دئیے اور بہت سے جلادیئے۔

    کراچی کی روشنیاں لوٹانےکے لئےسیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں تیز مونتاج لیاری میں پولیس نے ایکشن کرتے ہوئےگینگ وارکے متعدداڈے مسمار اورنذرآتش کردئیے۔

    کارروائی بغدادی، چاکیواڑہ، میراں ناکہ، سنگولین، پھول پتی لین، شاہ بیگ لین اور علی محلہ میں کی گئی، پولیس کے مطابق گینگ وار کارندے اڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کو دوبارہ قدم جمانے نہیں دیا جائے گا۔

    لیاری میں جرائم پیشہ عناصرنے طویل عرصے سے عام لوگوں کو جینا دوبھرکیا ہوا ہے، ان عناصر کیخلاف وقتاًفوقتاًکارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

  • عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی مانتاہوں، ذوالفقار مرزا

    عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی مانتاہوں، ذوالفقار مرزا

    کراچی: ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی عزیر بلوچ کو اپنا بھائی مانتے ہیں، شکر ہے وہ بابا لاڈلا کی طرح مارا نہیں گیا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ عزیربلوچ کو آج بھی اپنابھائی مانتا ہوں،انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی میں نے نہیں بنائی، امن کمیٹی ہمیں ورثے میں ملی تھی۔

    دوسری جانب اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے لیاری میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لئے عزیربلوچ کو استعمال کرنے کی کوشش کی ۔

    ذوالفقارمرزا کا کہنا تھا کہ ملک کے بھاگ جانے والوں کو واپس لانے کا بھی انتظام ہوگا، انہوں نے شکر ادا کیا کہ بابا لاڈلہ کی طرح عذیر بلوچ کا انجام نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو شہید ایس پی چوہدری اسلم نے پہلی بار گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عزیر عدالت سے وہ ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔ 2009میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ رحمان ڈکیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ عبدالرحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد عزیر بلوچ کو رحمان ڈکیت کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور کالعدم امن کمیٹی کی سربراہی بھی عزیر کے حوالے کردی گئی تھی۔

    کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد اکتوبر 2013میں عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ حکومت سندھ نے عزیر بلوچ کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ عزیر بلوچ ، ارشدد پپو قتل کیس سمیت 100سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • لیاری گینگ وار کا سرغنہ، عزیر بلوچ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ، عزیر بلوچ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے کراچی میں داخل ہوتے ہوئےگرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ گزشتہ رات کراچی میں داخل ہورہا تھا کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے اسے گرفتارکیا۔

    Uzair Baloch

    ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت عزیرجان بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، عزیرجان بلوچ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں جیسے سنگیں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    Uzair Baloch

    بدنام گینگسٹر عزیر بلوچ کے مختلف عدالتوں سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔

  • عذیر بلوچ کو بھاگنے نہیں دیں گے، چودھری نثارعلی

    عذیر بلوچ کو بھاگنے نہیں دیں گے، چودھری نثارعلی

    راولپنڈی  : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ حکومت کی نظر میں ہے،اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معظم علی خان اور حماد صدیقی کے بارے میں اہم حقائق قوم کے سامنے جلد لائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے خلاف مزید ایف آئی آر کٹ سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ناراضگی دور ہوتے ہی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔

    راولپنڈی کے قریب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، تاہم ڈیڑھ کروڑ کی آبادی میں حالات بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔

    تقریب سےقبل غیر رسمی گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کا سربراہ عذیر بلوچ ان کی نظر میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ وہ عذیر بلوچ اور حماد صدیقی کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں اہم معاملات سامنے لائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں جن پر جلد پیش رفت ہوگی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جلعی ڈگریوں کے مسئلہ پر ایگزیکٹ سےمتعلق معلومات کیلئےبرطانیہ اور ایف بی آئی کو مدد کیلئےخط لکھا ہے، جلد متحدہ عرب امارات کوایگزیکٹ سےمتعلق خط لکھاجائےگا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ بول کےملازمین کو ہراساں کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی، انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹ سےمتعلق شواہد ملنےکےبعد مزید ایف آئی آرز کا اندراج ہوسکتاہے۔

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا، لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

    پاکستان سے جانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم پچھلے تین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے ۔

    یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سے آنیوالی ٹیم کیجانب سے تاخیری حربے اختیار کیا جانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا پے کہ وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلد بھیجیں تاکہ ملزم کو انکے حوالے کیا جاسکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کو کراچی کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلئے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

  • دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان

    دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان

    دبئی: دبئی :عزیر بلوچ کو آج ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، کاغذات نامکمل ہونے کے باعث ملزم کو آج پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائے گا۔

    دبئی سے عزیر بلوچ کو پاکستان لانا پاکستانی حکام کیلئے درد سر بن گیا، کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے اہم کردار کی پاکستان حوالگی ایک روز اور تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کاغذات مکمل نہیں، جس کے باعث ملزم کو آج پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائےگا۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق عزیر بلوچ کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، عزیر بلوچ کو دبئی جیل سے دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کر رکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔