Tag: عزیزآباد

  • کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا

    کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا ، موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کندھے پر رومال، چہرے پر سفید داڑھی اور سر پر سفید ٹوپی، موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کے لیے نیا حلیہ بنالیا۔

    کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل لفٹرز نے پہلے ایک چکر لگایا پھر واپس آئے، ایک ملزم نے اتر کر گلی کا جائزہ لیا پھر ہدف کی جانب گیا۔

    ملزمان اپنی موٹر سائیکل میں چوری کے اوزار ساتھ لائے تھے، ملزمان نے پارکنگ میں کھڑی ایک موٹرسائیکل کھولنے کی کوشش کی تاہم کوشش پر ناکامی ہوئی تو دوسری موٹرسائیکل کی طرف گیا اندر کھڑی موٹرسائیکل پر چابی لگائی تو کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی، جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے نوجوان کو قتل کردیا

    کراچی، جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے نوجوان کو قتل کردیا

    کراچی: عزیزآباد میں پرانی رنجش کی بنا پر جھگڑے کے بعد شراب فروشوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عزیزآباد میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا، دونوں گروپ میں پہلے بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔

    مقتول کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شراب فروش کرتے ہیں اور ہر وقت مسلح رہتے ہیں۔ ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ آئے اور گولیاں چلادیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے چرچ کے آگے بچوں میں شورشرابہ کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی، ملزمان سے صلح صفائی بھی ہوچکی تھی، آج صبح دوبارہ چرچ کے باہر جھگڑا ہوا تھا۔

    میڈیا سے گفتگو میں اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دیتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

  • کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی: بوڑھےافراد بھی موٹرسائیکل چوری میں ملوث نکلے

    کراچی : عزیزآباد میں بوڑھے موٹرسائیکل لفٹروں کی جوڑی پولیس کیلئے درد سربن گئی، دس روز میں واٹرپمپ کے قریب سے کئی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ضعیف العمر افراد بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلے، عزیز آباد میں عمر رسیدہ دو رکنی موٹر سائیکل گروہ تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

    ملزمان کی عمریں ستر سال کے قریب ہیں جس کی وجہ سے ان پر کوئی شک بھی نہیں کرتا، گزشتہ دس دن کے دوران کئی افراد اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔


    مزید پڑھیں: کراچی سے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار


    آج ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو عمر رسیدہ ملزمان ایک سنسان گلی میں پہنچے۔


    مزید پڑھیں: کراچی، موٹرسائیکل چوری میں لنگڑا گروپ سرگرم


    ایک ملزم نے اترکر موٹرسائیکل کا تالا توڑاجس کے بعد یہ عمر رسیدہ چور چند لمحوں میں موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: کورنگی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زخمی ہونے والا زخمی اہلکار نے دورانِ علاج دم توڑدیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا، مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

    دوسری جانب فائرنگ کےواقعے میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 2 روڑ پر فائرنگ کے نیتجے میں داؤد اور شمشیر نامی دو شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث اہل علاقہ حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکے۔

    زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چھ خول ضبط کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لیب بھیج دیے ہیں۔

    قبل ازیں کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور کھوکھرا پار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز عزیزآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری نیئر دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

     

  • آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم  کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین

    آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ 21 ویں صدی میں جبکہ پوری دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعہ دنیا کے ایک سرے میں ہونے والے واقعہ کی خبرمنٹوں سیکنڈوں میں دنیا کے دوسرے سرے تک پھیل جاتی ہے ان حالات میں حقائق کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا اور آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی ایم کیوایم کے موٴقف کی تائید کررہے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں ایم کیوایم جیسی لبرل اور روشن خیال جماعت کو نشانہ بنایاجارہا ہے

    ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں اور ہم ان مظالم کے خلاف جمہوری انداز میں آواز بلند کررہے ہیں ،ہمارے پاس ایم کیوایم کے رہنماوٴں ، ذمہ داروں اورکارکنوں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک مظالم کے ثبوت وشواہد موجود ہیں، جب بھی غیرملکی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے گا تو یہ تمام ثبوت وشواہد پیش کیے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ الطاف حسین نے حق پرست عوام سے کہاکہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کےخلاف پرامن جدوجہد جاری رکھیں ۔

    الطاف حسین نے مشکل اور کھٹن حالات میں ہمت وجرات اورثابت قدمی کے مظاہرے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔