Tag: عزیز آباد

  • کراچی : جیب کاٹنے والے بچوں کے 3 رکنی گروہ کی ہاتھ کی صفائی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : جیب کاٹنے والے بچوں کے 3 رکنی گروہ کی ہاتھ کی صفائی، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : جیب کاٹنے والے بچوں کے تین رکنی گروہ بزرگ شہری کو بھی نابخشا اور سیکنڈزمیں شہری کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں جیب کاٹنے والے بچوں کا تین رکنی گروہ پبلک مقامات پر ہاتھ کی صفائی دکھانے لگا۔

    3 رکنی گروہ نے بزرگ شہری کوبھی نابخشا اور دکان پر موجود بزرگ شہری کو ایسے لوٹا کہ انہیں پتہ بھی نا چلا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں خریداری کے بہانے تینوں جیب کترے پہنچے اور منصوبہ بندی کےتحت بزرگ شہری کےقریب کھڑے ہوگئے ، جس کے بعد سب سےکم عمرملزم نے اپنے ہاتھ کی صفائی دکھائی اور سیکنڈزمیں شہری کی جیب سےموبائل فون نکالا۔

    واردات اتنی مہارت سے ہوئی بزرگ شہری کوپتہ بھی نہ چلا ، ویڈیو میں تینوں ملزمان کی شکلیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔

  • لٹیرے نے واردات کے دوران نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو

    لٹیرے نے واردات کے دوران نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو

    کراچی: شہر قائد مکمل طور پر لٹیروں کے رحم و کرم پر آ گیا، واردتیں کرتے ہوئے لٹیرے اب تھپڑ ما کر شہریوں کی مزید تذلیل بھی کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں واقع ایک پکوان سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں لٹیرے کو ایک نوجوان کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 لٹیرے پکوان سینٹر کے باہر پہنچے، ایک ڈاکو نے کاؤنٹر کے پاس کھڑے نوجوان کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا، جب کہ دوسرے نے بریانی کے انتظار میں بیٹھے ایک اور کسٹمر کو لوٹا۔

    جس نوجوان کو پہلے تھپڑ مارا گیا تھا، اس کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا، لٹیروں کی جانب سے پکوان سینٹر کے ملازمین کو لوٹنے کی کوشش نہیں کی گئی، واردات کے دوران ایک لٹیرا مسلسل اپنے ہاتھ میں پستول تھامے کھڑا رہا۔

    واردات کرنے والے دونوں لٹیرے شلوار قمیص میں ملبوس تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی۔

  • محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، خود کشی کا افسوس ناک واقعہ

    محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، خود کشی کا افسوس ناک واقعہ

    کراچی: محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، شہر قائد میں لڑکی کی موت کے افسوس ناک واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 26 فروری کو عباسی شہید اسپتال سے لڑکی کی لاوارث لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا، ماڈل تھانہ لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کی موت کے اندھے کیس کا معمہ حل کر لیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ معاملہ عشق میں لڑائی کے بعد خود کشی کا نکلا، عشق میں مبتلا مائرہ اور عدنان شادی کرنا چاہتے تھے، 26 فروری کو مائرہ اپنی دوست رمشہ کے ہم راہ کوہ نور گراؤنڈ عزیز آباد پہنچی، جہاں مائرہ اور عدنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر مائرہ نے زہریلی دوا پی لی۔

    پولیس کے مطابق عدنان مائرہ کو لے کر عباسی شہید اسپتال لے گیا، حمزہ اور حسیب نے بھی عدنان کی مدد کی، تاہم ڈاکٹروں کے جواب دینے پر مائرہ کو ٹرائمکس اسپتال جوہر آباد لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے مائرہ کو مردہ قرار دیا، جس پر تینوں لڑکے لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی لاش کو دوبارہ عباسی شہید منتقل کیا۔

    اسپتال کے باہر گاڑی سے اسٹریچر پر لاش اتاری جا رہی ہے، لڑکا فون پر بھی بات کرتا رہا

    ایس ایس پی نے بتایا کہ عدنان نے اسپتال میں اپنا موبائل فون اور پتا بھی غلط لکھوایا تھا، پولیس عدنان کے پتے پر پہنچی تو وہاں مسجد تھی، عدنان اپنے دوستوں کی سمیں استعمال کر رہا تھا، لڑکی کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا تو انھوں نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔

    دریں اثنا، عزیز آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مائرہ کی دوست رمشہ اور حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ عدنان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔

    ذرایع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے کا ماسٹر مائند ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا، ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    واقعے کے بعد عزیز آباد یادگار شہدا پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں، کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں، یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایا جائے کس کو بری لگ رہی تھی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا کہ یاد گار شہدا کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ہم شہدا کے وارث ہیں ان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

  • یاد گارِ شہداء عزیز آباد، ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان گرفتار

    یاد گارِ شہداء عزیز آباد، ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان گرفتار

    کراچی : عزیزآباد میں واقع شہدائے یادگار پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے شدید نعرے بازی کے بعد پولیس نے قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگانے والے 7 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی بغیر حاضری دیے پی آئی بی روانہ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کو آخری مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک ریلی کی صورت مزارِ قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے شہدائے یاد گار حاضری دینے پہنچنا تھا۔

    Five arrested as MQM London, Pakistan workers… by arynews

    ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے خواجہ اظہار الحسن شہدائے یادگار پہنچے لیکن وہاں پہلے سے موجود ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے قائد ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد خواجہ اظہار الحسن وہاں سے چلے گئے تا ہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم کیو ایم لندن کے 7 کارکنان کو گرفتار کر کے عزیز آباد پولیس تھانے منتقل کردیا۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے شہدائے یادگار پر حاضری دیے بغیر پی آئی بی میں واقع عارضی دفتر روانہ ہو گئے جہاں وسیم اختر اور دیگر رہنما میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

  • عزیزآباد کے ایک گھر سے 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد

    عزیزآباد کے ایک گھر سے 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد

    کراچی: رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد کر لیں ۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق عزیز آباد کے قریبی علاقے فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد کرلی گئیں۔


    Rangers recover 190 bullet proof jackets in F… by arynews

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق بُلٹ پروف جیکٹس فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک گھر کی دیوار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں جو کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیرِ استعمال تھیں ۔

    rangers-press-release

    ذرائع کے مطابق یہ بُلٹ پروف جیکٹس متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مجرمانہ سرگرمیوں کے دوران اپنی حفاظت کے لیے پہنا کرتے تھے،رینجرز کی جانب سے بُلٹ پروف جیکٹس کی برآمدگی کے بعد مزید چھاپہ مار کارروائیاں متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایم کیو ایم کے مرکز المعروف 90 کے قریب واقع ایک بند گھر سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا جسے ماہِ محرم کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا۔

  • عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    کراچی : شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کےآرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہےسندھ پولیس کےپاس جدیدسہولیات نہ ہونے کےباعث اسلحے کی جانچ پڑتال کےلیےفوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔


    Karachi Large consignment of arms captured by arynews

    مزید پڑھیں: عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدارمیں برآمد کیا تھا۔

  • زیاد تیاں نہ رکیں توبعد میں واویلا نہ کیا جائے،الطاف حسین

    زیاد تیاں نہ رکیں توبعد میں واویلا نہ کیا جائے،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض اوقات چھوٹی چنگاری ورلڈ وار کو جنم دے دیتی ہے، ہمارے سندھی کارکنان کا گھروں سے نکلنا دشوار کردیا گیا ہے، زیاد تیاں نہ روکی گئیں تو پھر بعد میں واویلا نہ مچایا جائے،عوام کا شدید رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار الطاف حسین نے خورشید میموریل ہال عزیز آباد میں  میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ظلم سہنے والے کے بھی دو ہاتھ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کارکن کے والد کے متحدہ میں ہونے کے باعث اُسے اسکول سے نکال دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سےآج تک ملک اسٹیٹس کو کا شکار ہے۔

    الطاف حسیین نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،اور حلقہ بندیاں بھی نئے سرے سے کی جائیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد غلاموں سے بھی بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،کیا ہم مہذب قوم کی طرح رہتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ اگر انتظامی یونٹس بنانے پر اعتراض ہے تو  سندھ ون اور سندھ ٹو بنا دیا جائے،اور حقوق کا تعین کردیا جائے ، کوئی بھی بلا جواز نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں کرتا،

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مقامی حکومتوں کا  نظام بہتر طریقے سے کام کررہا  ہے،مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ظالم کو ظلم کرنے سے روکیں۔ ،