Tag: عزیز آباد بلاک 2

  • کراچی کا علاقہ عزیز آباد بلاک 2 آوارہ کتوں کا گڑھ بن گیا

    کراچی کا علاقہ عزیز آباد بلاک 2 آوارہ کتوں کا گڑھ بن گیا

    کراچی : عزیز آباد بلاک 2 میں گاڑی سے اتر کر گھر جانے والی لڑکی کو کتے نے کاٹ لیا، اس علاقے میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اب تک 52 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا علاقہ عزیز آباد بلاک 2 آوارہ کتوں کا گڑھ بن گیا ، ایک ہی مقام پر آوارہ کتے نے چوتھی بار حملہ کیا اور گاڑی سے اتر کر گھر جانے والی لڑکی کو کاٹ لیا۔

    واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 13سالہ لڑکی والدہ کے ساتھ کارسےاترکرجارہی تھی کہ آوارہ کتے نے اچانک لڑکی کا ڈوپٹہ دانتوں میں پکڑلیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 16 اداروں کو متعدددرخواستیں دے چکے ہیں ، عزیزآباد بلاک2 میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے اب تک 52 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

  • شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی

    شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی

    کراچی: شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی، ملزم نے کار کھول کر اسٹارٹ کی مگر چرا نا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں کارلفٹر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، ملزم نے کار کھول لی اسٹارٹ کرلی مگر چرا نا سکا۔

    شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی، تاہم ملزم کے ساتھ کیا ہوا؟ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے پہلے گلی میں آکر آس پاس کی صورتحال چیک کی ماسٹر کی سے کار کا دروازہ کھولا اور اندر بیٹھ گیا، چند سیکنڈ میں ہی کار اسٹارٹ کی اور گلی سے جانے لگا۔

    فوٹیج میں ملزم میں جیسے ہی کار آگے کی تو آگے کھڑی کار سے ٹکراگئی اور جب ملزم نے کار ریورس کی تو پیچھے سوزوکی سے ٹکرائی، کارلفٹر نے غور سے دیکھا تو کار میں اسٹیرنگ لاک لگا ہوا تھا، ملزم ناکام واردات اور دو ٹکریں مارنے کے بعد اترا اور بھاگ گیا۔

    صبح مالک نے اٹھ کر کار دیکھی تو دونوں طرف ڈینٹ لگے ہوئے تھے تاہم شہری کی ہوشیاری سے 17 لاکھ کی گاڑی چوری ہونے سے محفوظ رہی۔