Tag: عسکری ونگ

  • رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لندن عسکری ونگ کے کارندوں نے چھپایا تھا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے لانڈھی نمبر 3 کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں، جن میں 7 اور 8 ایم ایم رائفلز، 2 کلاشنکوف، نائن ایم ایم اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر میں چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں کا ہے جو شہر میں جرائم کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    پڑھیں: ’’ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ ‘‘

    قبل ازیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعید نے جامعہ کراچی میں طلبا اور ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور آخری دہشت گرد تک اسے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

  • سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں سیاسی جماعت کے 3 کارکنان سمیت 8 افراد گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، کالونی، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنان جب کے 3 کالعدم جماعت کے کارندوں اور 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بڑی تعداد گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ سیاسی جماعت کے کارکنان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ٹارگٹ کلنگ کے مینہ الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔

    پڑھیں :   رینجرز کو اختیارات دینے کی کبھی مخالفت نہیں کی، فاروق ستار

    یاد رہے ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی گئی تھی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج منعقد کردہ ریلی بارشوں کی پیش نظر مؤخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

  • کراچی : رینجرز نے سرجانی ٹاؤن سے زیر زمین چھپایا اسلحہ برآمد کر لیا

    کراچی : رینجرز نے سرجانی ٹاؤن سے زیر زمین چھپایا اسلحہ برآمد کر لیا

    کراچی : رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤں میں زیر زمین مدفن کیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

    رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان کے زیر زمین ٹینک کے اندر چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،اسلحہ مبینہ طور پر جرائم اور قتل و غارت گری کی وارداتوں میں استعمال ہوا تھا جسے رینجرز آپریشن کے شروع ہونے کے بعد زیر زمین ٹینک مین چھپا یا گیا تھا ۔

    رینجرزترجمان کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے گرفتار ایک خطرناک ملزم کی نشاندھی پر کارروائی کر کے زیرِ تعمیر گھر سے پانی کے ٹینک میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا،یہ کارروائی متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے گرفتار کارندے کی نشاندھی پر کی گئی، جہاں مکان کے واٹر ٹینک میں چھپایاگیا جدید اسلحہ برآمد کیا،برآمد کردہ اسلحہ میں 15 بائیس بور رائفلیں، دو بارہ بور رپیٹر ، تیس بور پستور، چوالیس بور رائفل سمیت آٹھ بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والااسلحہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجاتا رہا ہے جسے رینجرز آپریشن کے بعد چھپا دیا گیا تھا اور بہ وقت ضرورت نکال کر دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کرنا تھا۔

  • رینجرز چوکیوں پر حملہ کیس ،شواہد نہ ملنے پر ملزم بری

    رینجرز چوکیوں پر حملہ کیس ،شواہد نہ ملنے پر ملزم بری

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز چوکیوں پر حملہ کیس کی سماعت، ملزم اسد کو شواہد نہ ملنے پر باعزت بری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز چوکیوں کے الزام میں گرفتار ملزم اسد کو آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ اس کیس میں ملزم کی موجودگی کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ملزم حبیب پاگل، ریحان اور دیگر ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ملزم اسد کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرلیا گیا ہے، جج نے رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم اسد کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، کورنگی ناظم آباد میں رینجرزکی چوکیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملے کیے گیے تھے، ان حملوں کے بعد رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پڑھیں :    رینجرزچوکیوں پرحملوں میں ملوث ملزمان کا اعتراف جرم

     اس ضمن میں ایم کیو ایم عسکری ونگ کے تین اراکین سید احسن عرف ایس پی، عبد اللہ صدیق عرف پاگل،اسد اللہ صدیقی کو نارتھ ناظم آباد سے جبکہ ایم کیو ایم شاہ فیصل کے کارکن کامران عرف کامو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ملزمان نے مختلف چوکیوں پر حملوں کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا تھا کہ اس حوالے سے شہر میں 6 رکنی گروپ کام کررہا ہے، بعدازاں ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے شاہ فیصل سے کامران نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رینجرز کی شاہ فیصل میں کارروائی، کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

     انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا ، ملزم اسدکے ساتھی تاحال زیر تفتیش ہیں جبکہ شاہ فیصل سے گرفتار کامران نامی شخص 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے پاس موجود ہے۔
  • رینجرز کی شاہ فیصل میں کارروائی، کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رینجرز کی شاہ فیصل میں کارروائی، کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کریکر حملوں میں ملوث ملزم کامران عرف کامو کو شاہ فیصل سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار سید احمد حسین اور عبداللہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم کامران کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر ہونے والے حالیہ کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ کامران عرف کامو کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے اور ملزم شہر میں بدامنی پھیلانے کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

    قبل ازیں رینجرز نے چوکیوں پر حملوں میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے تین ارکان سید احسن عرف ایس پی، عبداللہ صدیقی عرف پاگل اور اسد اللہ صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رینجرزچوکیوں پرحملوں میں ملوث ملزمان کا اعتراف جرم

     رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ملزمان نے دورانِ تفتیش چوکیوں پر کریکر حملوں سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے اور 6 افراد پر مشتمل گروپ کی نشاندہی کی ہے جو شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہے، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر وارداتوں میں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے تینوں ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا ہوا ہے۔

  • سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا کمانڈر سعید بھرم گرفتار

    سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا کمانڈر سعید بھرم گرفتار

    کراچی: سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈرسعید بھرم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا گیا

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انٹرپول کی مدد سے دو روز قبل ابوظہبی میں کارروائی کے دوران سعید بھرم کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید بھرم کراچی میں چائنہ کٹنگ کا اہم ملزم ہے جس پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، قتل ، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا

    ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں روپوش تھا اور وہیں سے اپنا نیٹ ورک چلارہا تھا ،سعید بھرم کو جلد کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

  • کراچی میں ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں، عابد شیرعلی

    کراچی میں ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں، عابد شیرعلی

    اسلام آباد : بجلی کےوزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ ن کےعلاوہ تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں۔

    عابد شیر علی نے ن لیگ کراچی کو نہ صرف کہ عسکری ونگ سے مبرا قرار دیا بلکہ ساتھ ساتھ پیپلز پا رٹی ، ایم کیو ایم ،جما عت اسلا می ، پی ٹی آئی سمیت تمام جما عتوں کو چارج شیٹ بھی دے ڈا لی۔

    عابد شیر علی نے ن لیگ کراچی کے با رے میں یہ بیان دیا ہے، لیکن ن لیگ پنجاب کے با رے میں میڈیا کو ان کی رائے کا انتظار ہے۔

    کیا وہ لا ہور کے گلو بٹ، گجرانوالہ کے پو می بٹ اور پنجاب کے طول وعرض میں پھیلے اس طرح کے بے شما ر کرداروں، جنہیں ن لیگ کی سرپرستی حا صل ہے انکار کر سکیں گے ؟

    کیا پنجاب کے کا لجز میں مسلم لیگ اسٹو ڈنٹس ونگ کی غنڈہ گردی پر اپنی رائے دیں گے ؟ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جا ئے گی۔