Tag: عسکری ٹاور حملہ کیس

  • لاہور:  انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل شروع

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل شروع

    لاہور : عسکری ٹاورحملہ کیس میں یاسمین راشدسمیت دیگرکیخلاف ٹرائل شروع ہوگیا، خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد نے استدعا کی کہ وکیل سےملاقات کرنی ہے عدالت بلوایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کس کی سماعت کی۔

    عمرسرفرازچیمہ ،یاسمین راشد،خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ویڈیولنک پر حاضری مکمل کی گئی۔

    خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد نے استدعا کی کہ وکیل سےملاقات کرنی ہےعدالت بلوایا جائے ، خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں وکیل سےمل کر اپنا وکالت نامہ دہنا چاہتی ہوں، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں آپ کو جیل سے عدالت بلا لیتے ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اب تک تمام ضمانت حاصل کرنے والےملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوئی ، سب ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی جائے گی، گلبرگ پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے/

  • پی ٹی آئی کارکن  صنم جاوید کو  بڑا ریلیف مل گیا

    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو عسکری ٹاور حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور صنم جاوید کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی اجازت مانگی۔

    عدالت نے صنم جاوید کی نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کر دی اور کہا لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او نے رپورٹ دی ملزمہ کیخلاف 2 کے علاوہ کوئی کیس نہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ سی سی پی او رپورٹ کی بنیاد پرملزمہ کی نئے مقدمہ میں گرفتاری غیر قانونی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا ، صنم جاوید کی جناح ہاؤس حملہ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کیسز میں ضمانت ہوچکی ہے۔

  • عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    لاہور: عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

    خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پولیس کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے۔

    جناح ہاوس حملہ کیس : خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

    واضح رہے کہ 22 جون کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی تھیں۔