Tag: عشرہ رحمت اللعالمین

  • عمران خان کی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺجوش و خروش منانے کی ہدایت

    عمران خان کی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺجوش و خروش منانے کی ہدایت

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺجوش وخروش منانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کواہم ہدایت جاری کردی ہے۔

    عمران خان سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کی ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ہدایت کی رحمت اللعالمینﷺجوش وخروش منائی جائے۔

    سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے بتایا کہ لاہورمیں علماکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، منگل کو پشاور اور پھر اسلام آباد میں بھرپور طریقے سے ماہ منایا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا تھا۔

  • 10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز

    10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز

    اسلام آباد : معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ 10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کاآغاز کردیاہے، اسلام کا پیغام صحیح پہنچایا جائے تو غلط فہمیاں دورہوسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام کاحقیقی مقام،نبیﷺکی تعلیمات کو دنیا تک پہنچایا جائے، اسلاموفوبیامسئلہ بن چکاہے،وزیراعظم اس جانب توجہ دلاچکےہیں۔

    علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ دنیاکوبتائیں نبیﷺکی تعلیمات کیاہیں،اسلام کیاہے، اسلام کاپیغام صحیح پہنچایاجائےتوغلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں،وزیراعظم نے جو گفتگوکی اس میں درد بھی ہے اور علاج بھی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کل سے10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کاآغاز کردیاہے، تقریبات خواتین اور اقلیتوں کےحقوق سےمتعلق ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا تھا۔