Tag: عطاء اللہ تارڑ

  • بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ہیں، وزیراطلاعات

    بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ہیں، وزیراطلاعات

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ہیں۔

    پیسے دیکر لوگوں کو لایاگیا ہے، افغان شہری پتھراؤ اور شیلنگ کررہے ہیں، جوتماشہ انہوں نے لگایا ہوا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست چاہتے ہیں جس کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے عوام دوست اقدامات سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت ترقی کررہی ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرلیاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 32فیصد سے کم ہوکر 6.9فیصد پرآگئی ہے جبکہ برآمدات میں نمایاں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی اورپٹرول سمیت دو اہم اشیا گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سستی ہیں۔ بیلا روس اور پاکستان کے درمیان معاہدے ہوئے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے انتشار کا ردعمل آئیگا، جو راستہ انہوں نے اختیارکیا ہے اس کا جواب ملے گا، انہوں نے رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو شہید کیا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدرکا دورہ خراب نہیں کرنے دیا جائیگا، جب بھی کسی ملک کا سربراہ دورہ کرتا ہے انہیں دھرنا دینا یاد آجاتا ہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا، 9 مئی کے مقاصدکویہ لوگ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، پولیس اور رینجرز کے شہدا کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟

    یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ہیں، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، کرائے کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا ہے۔ ریاست فسادیوں اور انتشاریوں کا کوئی مقصد پورانہیں ہونے دیگی۔

    پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ، فساد کی جڑ خفیہ ہاتھ ہے، وزیر داخلہ

    پیسے دیکر احتجاج کیلئے لائے گئے لوگوں کو ڈھال بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ ملک کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ہم کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • ایف آئی اے نے لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو طلب کرلیا

    ایف آئی اے نے لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو طلب کرلیا

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کو (ایف آئی اے) نے 27 دسمبر کو صبح 11 بجے طلب کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کو لاہورآفس میں طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے عطاء اللہ تارڑ کو سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے کی تحقیقات میں طلب کیا ہے اور انہیں سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل آج مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نیب لاہور آفس میں پیش ہوئے جہاں نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم نے تقریباََ ڈھائی گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔ نیب نے جاوید کو سوالنامہ دیا اور آئندہ پیشی پر جوابات طلب کر لیے۔

    نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو آج گرفتار کیا تھا۔ لیگی رہنما کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    ترجمان نیب نے احسن اقبال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔