Tag: عطائی ڈاکٹر

  • عطائی ڈاکٹروں اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں آنکھ مچولی، 7 برسوں میں 4 ہزار کلینکس دو بار سیل

    عطائی ڈاکٹروں اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں آنکھ مچولی، 7 برسوں میں 4 ہزار کلینکس دو بار سیل

    کراچی: صوبہ سندھ میں عطائی ڈاکٹروں اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں آنکھ مچولی ہوتی رہی ہے، گزشتہ 7 برسوں میں 4 ہزار کلینکس دو بار سیل کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائی ڈاکٹروں کے 2018 سے نومبر 2024 تک 9 ہزار 294 کلینکس سیل کیے، ان سات برسوں میں 3 ہزار 989 کلینکس دوبارہ کھلے جن کو دوبارہ سیل کیا گیا۔

    ایس ایچ سی سی نے 2018 سے نومبر 2024 تک سندھ بھر میں 27 ہزار 96 دورے کیے، اور 2018 سے اب تک 13 ہزار 403 لائنسنس جاری کیے، سندھ بھر میں 2018 سے ابتک ایک ہزار 639 سرکاری ہیلتھ یونٹس، اور اسپتالوں کو لائنسنس جاری کیے گئے۔ صوبے بھر میں سات برسوں میں 11 ہزار 764 نجی کلینکس کے لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

    کمیشن کو 2018 سے اب تک 353 شکایات موصول ہوئیں، سات سالوں میں 244 شکایات کا ازالہ کیا گیا، اور 109 شکایات تاحال زیر التوا ہیں، صحت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سندھ بھر 2018 سے اب تک 5 ہزار 358 ٹریننگ پروگرام کروائے گئے۔

    سات برسوں میں 673 اسپتالوں، 2646 کلینکس، 127 میٹرنٹی ہوم، 803 طب، 1109 ہومیوپیتھی ٹریننگز کروائی گئیں، سندھ بھر 2018 سے اب تک چار ہزار 206 آئی پی سی ٹریننگز کروائی جا چکی ہیں۔

  • عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 15 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 15 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

    کندھ کوٹ: مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 15 سال کا لڑکا دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے 15 سال کا لڑکا اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

    اس حوالے سے ورثا کا کہنا ہے کہ بیمار بچے کو غوث پور میں خالد ملک کے کلینک لے گئے تھے، عطائی ڈاکٹر نے بچے کو ہائی ڈوز انجکشن لگا دیئے جس سے طبیعت مزید بگڑ گئی۔

    ورثا نے الزام لگایا کہ انجکشن لگنے کے باعث بچےکے جسم میں انفیکشن ہوا، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ انتظامیہ واقعےکی نوٹس لیں۔

  • سیالکوٹ: جرم چھپانے کیلئے عطائی ڈاکٹر نے ایک اور جرم کر ڈالا

    سیالکوٹ: جرم چھپانے کیلئے عطائی ڈاکٹر نے ایک اور جرم کر ڈالا

    سیالکوٹ: پنجاب کے علاقے معراج پورہ میں گھر میں صندوق سے خاتون کی لاش ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ کے معراج پورہ میں گھر میں صندوق سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون عطائی ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے جان سے گئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون طبیعت خراب ہونے پر عطائی سے دوائی لینے گئی، عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے خاتون دم توڑ گئی۔

    عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    پولیس کا بتانا ہے کہ جرم چھپانے کیلئے عطائی نے خاتون کی لاش صندوق میں بند کی، خاتون کے شوہر نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی، دوران کارروائی ملزم رحیم اللہ کو حراست میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ عطائی ڈاکٹر نہ صرف غلط علاج کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں بلکہ متعدد دیگر موذی امراض پھیلانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

  • عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    روجھان: عمرکوٹ سلیم آباد میں 9 سال کا بچہ عطائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق والد ملک ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عطائی ڈاکٹر زاہد نے تیز بخار کے باوجود انجکشن لگا یا جس سے بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی وفات کے بعد عطائی ڈاکٹر دکان کو تالے لگا کر رفو چکر ہوگیا۔

     دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کی غلط تشخیص سے پہلے بھی 3، 4 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    روجھان کے متاثرہ خاندان نے ڈی سی، سی ای او ہیلتھ راجن پور سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔