Tag: عطاالحق قاسمی

  • مریم  اورنگزیب جھوٹی خاتون ہیں، کسی سے مخلص  نہیں ، عطاالحق قاسمی

    مریم اورنگزیب جھوٹی خاتون ہیں، کسی سے مخلص نہیں ، عطاالحق قاسمی

    اسلام آباد : سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے اور کہا مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں ، انھوں نے مریم اورنگزیب نےمیرےخلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔

    [bs-quote quote=”پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کےپروموتک کاخرچہ میرے کھاتےمیں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سےمستعفی ہورہاہوں، کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نے گند اچھالا۔

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفےسےپہلےنوازشریف کولکھا،ٹولےنےرکاوٹیں ڈالیں، مریم  اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، چیئرمین بننےسے انکار کیا ،پرویزرشید کے کہنے پر حامی بھری، پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر  نوازشریف کوبچالیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطورچیئرمین میرےپاس کوئی انتظامی اختیارنہیں تھا، کچھ لوگ نوازشریف کو پھنسانا چاہتے تھے، فیصلےپراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جاؤں گا۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا

    عطاالحق قاسمی نے کہا 76 سال کےشخص کوکسی نےجیل میں ڈالناہےتوڈال دے، مر بھی گیا تو میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔

    یاد رہے نومبر میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا تھا،48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔

    واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔

  • سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی  قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔

    سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، 48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔

    عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عطا الحق قاسمی نے 8 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار360 روپے تنخواہ وصول کی، 15 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار301 روپے دیگر اخراجات میں استعمال کیے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے اخراجات میں ذاتی گاڑی مرسیڈیزای 200 پرخرچ کی رقم بھی شامل ہے جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار کمرے کے کرایے کی مد میں خرچ کیے گئے۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 19کروڑ78لاکھ 67 ہزار491 کا نصف عطاالحق قاسمی جبکہ 20،20 فیصد رقم پرویز رشید ،اسحاق ڈاراور10 فیصد فواد حسن فواد ادا کریں۔

    عدالت عظمیٰ نے تفصیلی فیصلے میں عطا الحق قاسمی کے دیے گئے احکامات، تنخواہ اور حاصل مالی فوائد کو غیر قانونی قرار دیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا کہ اگرایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے تو اس پرمستقل ایم ڈی تعینات کیا جائے۔

    ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ

    یاد رہے کہ رواں سال 26 فروری کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔