Tag: عطااللہ تارڑ

  • عطااللہ تارڑ معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور تعینات

    عطااللہ تارڑ معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور تعینات

    اسلام آباد : عطااللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور تعینات کردیا گیا ، عطا اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    اس سے قبل عطااللہ تارڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    یاد رہے 28 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، جو کہ وفاقی وزیر کے درجہ کے برابر ہے۔

    تارڑ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں اور حمزہ شہباز کی قلیل مدتی کابینہ میں وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔