Tag: عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

  • عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کانسرٹ میں لوگ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کانسرٹ میں لوگ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے لندن میں ہونے والے کانسرٹ میں مداح گتھم گتھا ہوگئے۔

    پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی مین گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو دکھایا۔

    تاہم اس پروگرام کے دوران ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب کانسرٹ میں موجود افراد آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رپورٹ کے مطابق مداحوں کے ایک گروپ کے اسٹیج کے سامنے رقص کے دوران سیکیورٹی نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں زبانی جھڑپ شروع ہوئی اور معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ وہ آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ناخوشگوار صورتحال کو دیکھنے کے بعد گلوکار اپنا گانا روکنے پر بھی مجبور ہوگئے اور اسٹیج سے یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔

    واضح رہے کہ عطااللہ عیسیٰ خیلوی ایک مشہور پاکستانی گلوکار ہیں ،جنہوں نے سرائیکی، پنجابی اور اردو سمیت متعدد پاکستانی زبانوں میں گانا گایا ہے، خاص طور پر وہ اپنے شاندار سرائیکی ہٹ گانوں کے لیے مقبول ہیں۔

  • عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسپتال میں داخل

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسپتال میں داخل

    لاہور: فوک گلوکاری کی دنیا میں اپنی علیحدہ شناخت بنانے والے عطا اللہ عیسی خیلوی کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی گزشتہ روز اچانک طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں سرگودھا کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق فوک گلوکار کے پتے میں پتھری ہونے کے باعث انہیں شدید درد اٹھا تھا، عطا اللہ عیسی خیلوی کا آپریشن کر کے پتے کو نکالا جائے گا۔

    اہل خانہ نے مداحوں اور تمام پاکستانیوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

    یاد رہے کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے سرائیکی گانوں اور مخصوص انداز کی وجہ سے عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کی، گلوکار نے اب تک سب سے زیادہ میوزک البم ریلیز کیے جس کی وجہ سے 1994 میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ کیا گیا۔

    عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، آپ نے لوک گلوکاری کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی گانے گائے جن میں سے ایک قمیص تیری گالی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے آپ کو 1991 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایواڈ میں دیا جاچکا ہے۔

    گلوکار نے تحریک انصاف کے لیے بھی ’بنے گا نیا پاکستان‘ کے نام سے خصوصی گانا گایا، پی ٹی اآئی کا کوئی بھی جلسہ یا پارٹی میٹنگ ایسی نہیں ہوتی تھی جس میں اس ترانے کو نہ چلایا جائے۔

    عطا اللہ عیسی خیلوی کی علالت پر اُن کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔