Tag: عطا تارڑ

  • بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    بھارتی حکام پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، عطا تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ملٹری ترجمان کے ہمراہ بولنے کے قابل نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر عوام خوشیاں منارہے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے، بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بےبنیاد الزامات عائد کرتا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بھارتی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی، بھارت کو مؤثر جواب کے بعد پاکستان کو مزید عزت ملی ہے، بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، عطا تارڑ

    پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، عطا تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے جب پاکستانی قوم کو للکارا تو پاک فوج نے جواب دیا، بھارت نے پاکستان میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی اور اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں کیسے پہلگام واقعہ ہوا؟ پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، جس کا ہم نے جواب دیا، اب بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک قدم پیچھے ہٹے اور کشیدگی کو کم کرے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے ہم سے رابطے میں ہیں

  • پیپلزپارٹی کیساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، عطا تارڑ

    پیپلزپارٹی کیساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، عطا تارڑ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقئ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کا پانی کا حق نہیں لے سکتا، کینال انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، شرجیل میمن نے بھی کہا ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ شرجیل میمن کا بیان خوش آئند ہے، پیپلزپارٹی اتحادی ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں، اتحاد کا تقاضہ ہے کہ مسئلے پر مل بیٹھ کر بات کریں۔

    انھوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا قانون موجود ہے، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، کینال انتظامی مسئلہ ہے اور انتظامی طریقے سے ہی حل کرنا چاہیے، شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک کی طرح کام کیا ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی میں آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کا کردار ہے، پاکستان کے دشمن شرطیں لگا رہے تھے کہ کب ڈیفالٹ ہورہے ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آج پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر استحکام کی جانب آئے، پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن خود تقسیم ہوگئی، پی ٹی آئی نے انتشار اور تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سلسلہ جاری رہےگا، پی ٹی آئی سے اس وقت بات چیت ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بات چیت کا موقع دیا گیا لیکن اس نے راہ فرار اختیار کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سے بھارت اور پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی ہے۔

  • بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں، سانحہ اےپی ایس پشاور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کا امن وامان داؤ پر لگایا گیا ہے۔

  • اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

    اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ کرم میں لاشیں پڑی تھیں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے، کسی کو ہاؤس ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤس ایسے نہیں چلے گا، عمر ایوب کو اداروں کی کردار کشی پر شرم آنی چاہیے، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت آپس میں دست و گریباں ہے، عمر ایوب نے حکومت کو تاحال کسی لاپتا فرد کی تفصیلات فراہم ہیں کیں، وہ بتائیں کرم میں حالات کیوں خراب ہوئے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے لوگ سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرتے ہیں، منافقت کی سیاست نہیں چلے گی۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کےخلاف ہیں یہ خود مذاکرات کےخلاف ہیں یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں یہ جن کےپاس اختیارات سمجھتے ہیں پھر ان سے ہی بات کر لیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تو کہتے تھے کہ ہم سےبات نہیں کریں گے اب کیوں بات کر رہے ہیں یہ لوگ بتائیں نا کہ یہ مذاکرات کیلئے کیوں تیار ہو گئے ہیں ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے ایوان کو چلانا ان کی بھی ذمہ داری ہے یہ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں تو ہمیں مذاکرات بھی روک دینے چاہیے اگریہ ہمیں مذاکرات کےلیے بےاختیار سمجھتے ہیں تو ان سے مذاکرات ہر گز نہیں کرنے چاہیے۔

  • بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کرارا جواب

    بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کرارا جواب

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کے پی حکومت پر عائد الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ روز کوئی ایسی بات کرتے ہیں، جس سے ان کی نا اہلی عیاں ہو جاتی ہے۔ کل کے پی کی معیشت پر بات کر کے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔ وفاقی وزیر نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی کے قرضے وفاق کے مقابلےاونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔ ہمارے صوبے کا کُل قرضہ 725 ارب ہے جبکہ وفاقی حکومت تو ہر مہینے ہی اتنا قرض لے لیتی ہے۔

    ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دو سالہ اقتدار میں قرض 27 ہزار ارب روپے بڑھا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
    بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ دو نوکریاں کرتا ہے اور شہباز ومریم کی نا اہلیاں چھپاتا پھر رہا ہے۔ کے پی میں گزشتہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے ساتھ مالی بے ضابطگیاں بھی ہیں۔ صحت کیلیے مختص فنڈز کو وفاق پر چڑھائی کیلیےاستعمال کیا گیا۔

  • عطا تارڑ کے بیان پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

    عطا تارڑ کے بیان پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ عطا تارڑکی بے سر وپا گفتگو ان کےتمام تردعوؤں کو جھوٹا ثابت کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام تر حقائق کوبین الاقوامی میڈیا نے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیے اور یہ دیدہ دلیری سے بین الاقوامی میڈیا کو دھمکیاں دے کر اپنے لیے مزید گڑھے کھود رہے ہیں۔

    شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اداروں پر حملہ کرنا اور دھونس اور جبر کے ذریعے اپنی بات منوانا جائز حق سمجھتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کی ساری حقیقت سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واضح ہو جائے گی۔

    پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، عطا تارڑ 

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، فائنل کال کی طرح یہ بھی ناکام ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی کوئی کال پُرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا، اب ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کوئی کال دیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، غیر ملکی میڈیا کو دی جانے والی گمراہ کن بریفنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بریفنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔

  • پی ٹی آئی پاکستان اور فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے، عطا تارڑ

    پی ٹی آئی پاکستان اور فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے، عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان اور فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے، فیصلہ کن کارروائی کرکے مثال قائم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ مہم کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کی تفصیلات شیئر کی جارہی ہیں، نقصان پہنچانے کا ارادہ ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات اس کا نوٹس لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فوجی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل تو کردی، لیکن انہوں نے کبھی اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی بات نہیں کی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ فلسطین کے حق میں ہونے والی اے پی سی میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، گولڈاسمتھ کی فنڈنگ لینے کی یہ مجبوریاں ہیں، یہ ملکی مصنوعات کے پیچھے پڑے ہیں، جو سستی ہیں اور عوام استعمال کرتے ہیں، آئندہ بھی کریں گے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ فوج کے افسران اور جوان روز شہید ہو رہے ہیں، امن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، جو کوئی بھی فوج اور سلامتی کے اداروں کو کمزور کرتا ہے، وہ پاکستان کے مخالف ملکوں کے پروپیگنڈے کے ساتھ ہوتا ہے، ایک ہی جماعت فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ کوئی بیرونی قوتیں کوئی فائدہ اٹھاسکیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی بھی اسی سلسلے کی سازش تھی کہ فوج پر حملے کرو، انہیں اتنا کمزور ثابت کردیا جائے کہ دشمن کو بھی آسانی ہوسکے۔

  • عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے بعد بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے لیکن مراد سعید آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی سے متعلق عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پربھی نہیں ہے،عطا تارڑ جھوٹ نہ بولیں۔

    ترجمان کےپی حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔

  • ’کنٹینر پر وہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا تھا ٹک ٹاک بنا رہا تھا‘

    ’کنٹینر پر وہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا تھا ٹک ٹاک بنا رہا تھا‘

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس شخص کا کہہ رہی ہے وہ کنٹینر پر نماز نہیں پڑھ رہا تھا بلکہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر پرانی لاشیں اور تصویر شیئر کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  یہ سڑک پر جو جنازہ دیکھتے ہیں پی ٹی آئی کا جھنڈا ڈال دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں نماز پڑھنے والے کو کنٹینر سے پھینک کر ماردیا گیا اس کی ویڈیو آگئی ہے وہ زندہ ہے اور وہ نماز نہیں پڑھ رہا تھا بلکہ ٹک ٹاک بنارہا تھا۔

    وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا جھوٹے بیانیے سے معیشت ڈی ریل نہیں ہوگی، کوئی منطقی انجام سے نہیں بچے گا اور غلط اعداد و شمار  پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے مظاہرین کی اموات کا جھوٹا بیانیہ مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے کہاکہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل لے کر آئے، ہجوم افراتفری پھیلانے اور قتل کرنے پر تلا ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبر اور ضبط کا مظاہرہ کیا۔