Tag: عطا تارڑ

  • عطا تارڑ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

    عطا تارڑ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ گرفتاری سے بچنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    عطا تارڑ نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    یاد رہے 13 اگست کو پنجاب پولیس نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ کے رہائشگاہ پر چھاپا مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں،

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے منصب سنبھالنے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عطا تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک پٹیشن دائر کی ہے کہ عدالت ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔

    درخواست میں چیف سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، لیکن کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

    عطا تارڑ نے درخواست میں کہا جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جا رہا ہے، جب کہ آسٹروٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، اس لیے جلسہ روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔


    واضح رہے کہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور اب اسے لگانے والی کمپنی ہی ہٹا رہی ہے۔

  • وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفیٰ لہرا دیا

    وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفیٰ لہرا دیا

    لاہور: وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفی لہرا دیا، انھوں نے پیسے دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ استعفیٰ تو اپریل میں دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رکن چوہدری مسعود کا استعفی لہرا دیا، تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چوہدری مسعود کا استعفیٰ تاحال پارٹی چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول نہیں ہوا ہے، اس لیے استعفے سے متعلق سوال اٹھ گئے ہیں۔

    عطا تارڑ نے استعفیٰ لہرا کر مسعود مجید سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی ہے، اے آر وائی نیوز چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت بھی سامنے لے آیا ہے، ترکی میں ارکان کو ٹھہرانے کے لیے ہوٹل بُک کیے گئے ہیں، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مسعود مجید نامی ایم پی اے کو پیسے دے کر ترکی پہنچایا گیا۔

    ادھر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا پی ٹی آئی ارکان کو پیسے نہیں دیے، مسعود مجید نے اپریل میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا، پی ٹی آئی والوں کو اپنے ہی رکن اسمبلی کا پتا نہیں، کسی کو پیسے دینا ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے آگئے

    واضح رہے کہ مسعود مجید نے 3 اپریل بروز اتوار کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفے پر مبنی خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں کچھ حلقوں کی جانب سے ان کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ایسے حالات میں پرفارم نہیں کر سکتا، PP-257 کا نمائندہ ہوتے ہوئے میرا شعور مجھے اصولوں کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے لے آیا ہے، چوہدری مسعود صبح 3 بج کر 27 منٹ پر لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوئے، ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق چوہدری مسعود ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے سیون ون فائیو سے روانہ ہوئے۔

    ’اللہ گواہ ہے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو آفر نہیں کی‘

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ فون کر کے ہمارے ایم اپی ایز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایم پی ایز کو کہہ رہے ہیں آپ بس بیرون ملک چلے جائیں۔

  • ‘عطا تارڑ کو باہر نکالنے پر ن لیگی ایم پی ایز کی اکثریت نے  اسپیکر کو سراہا’

    ‘عطا تارڑ کو باہر نکالنے پر ن لیگی ایم پی ایز کی اکثریت نے اسپیکر کو سراہا’

    لاہور : صوبائی وزیر عطاٗ تارڑ کو پنجاب اسمبلی کےایوان سے باہر نکالنے کےمعاملے پر نون لیگی ایم پی ایز کی اکثریت نے حیران کن طور پر اسپیکر کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی کےایوان سے باہر نکالنے پر نون لیگی ایم پی ایز کی اکثریت نے چودہری پرویزالہی کو سراہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے دوران لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر ڈائس پر جاکر چوہدری پرویزالہی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اسپیکر صاحب آپ ٹھیک کر رہےہیں، انہیں باہر ہی جانا چاہیے۔

    اس قبل بھی کئی مرتبہ نون لیگ کے چند ایم این ایز اور سینیٹرز نے بھی عطاٗ تارڑ کے رویے پر پارٹی قائد نوازشریف کو شکایات کی تھی۔

    دوسری جانب چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کی پنجاب اسمبلی میں غیرموجودگی پر اسپیکر اور حکومتی بنچز کےدرمیان بنے ڈیڈ لاک ختم ہونے کے امکانات پید ہوگئے ہیں۔

    اس سلسلے میں صوبائی وزرا کا اپوزیشن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے دوبارہ رابطہ ہوا ، جس میں اعلی افسران کےمعاملے پر کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    حکومتی وزیر نے اے ار وائی نیوز سےبات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چیف سیکرٹری اورائی جی کے معاملے پر درمیانی راستہ نکال کر اج بجٹ پیش کرنے پر سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔

  • پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اس کوسیاست رہنےدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنےوالےاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے پرویزالٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی صاحب اس طرح الیکشن لڑےجاتےہیں نہ جیتےجاتےہیں، ہمارے ممبر198 اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کلہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز داؤ پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔

  • عطا تارڑ کی پیش گوئی درست نکلی

    عطا تارڑ کی پیش گوئی درست نکلی

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق پیش گوئی درست نکلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عطا تارڑ نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو فارغ کیے جانے کی پیش گوئی کی تھی۔

    عطا تارڑ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں پیشگوئی کی تھی کہ شہزاد اکبر دروازے پر کھڑے ہیں۔

    انھوں نے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ شہزاد اکبر کی جگہ وزیر اعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے عہدے کے لیے دوسرا بندہ منتخب کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر عہدے سے مستعفی

    شہزاد اکبر نے لکھا امید ہے عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا، میں پارٹی سے منسلک رہوں گا اور قانون سے متعلق خدمات دیتا رہوں گا۔

    شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ تو انھوں نے کہا شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انھیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہو گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح کام کیا اور کیسز کو نمٹایا وہ قابل تعریف ہے، مزید اہم کام اب آپ کا انتظار کر رہا ہے۔

  • اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، ن لیگ نے چیلنج کا فیصلہ کرلیا

    اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل، ن لیگ نے چیلنج کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کو حکم امتناع ہونے کی صورت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں، اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں اسحاق ڈار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، اسحاق ڈار سے ابھی بات ہوئی انہوں نے کہا وکلا سے مشاورت جاری ہے، حکم امتناع کی موجودہ گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    حکومت نے مفرور اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ خسروبختیار، پرویزخٹک جس دن گرفتار ہوگئے اسحاق ڈار واپس آجائیں گے، یکطرفہ احتساب جاری ہے پہلے گرفتاری ہوتی ہے پھر تحقیقات ہوتی ہیں، موجودہ حکومت کو تو بہتر معیشت چلانے پر اسحاق ڈار کو میڈل دینا چاہیے، موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے مہنگائی کی شرح سود سے اوپر چلی گئی ہے۔

    لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ این اے120کے الیکشن میں مریم نواز نے صحت کارڈ استعمال نہیں کیا، مریم نواز کسی ادارے کو مطلوب نہیں ہیں، مریم نواز کی ایک کیس میں سزا معطل ہوئی ہے، مریم نواز کے خلاف کسی کیس کی انکوائری نہیں چل رہی، شہبازشریف کی بھی ون ٹائم اجازت ہے اور وہ واپس آرہے ہیں۔