Tag: عطیات

  • سعودی عرب: رمضان کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب: رمضان کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملک میں ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدس ماہ کے دوران صرف مجاز حکومتی چینلز اور اداروں کے ذریعے ہی عطیات فراہم کئے جائیں۔

    ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان کے مطابق اس انتباہ کا مقصد خیراتی کاموں کا تحفظ اور ان کے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتباہ اس خدشے کے پیش نظر ہے کہ کچھ غیر مجاز افراد یا ادارے ماہ مقدس کو شہریوں اور مقیمین سے عطیات یا فنڈز کے حصول کی مہم کیلیے استعمال کریں گے۔

    ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات مملکت کا واحد ادارہ ہے جسے بیرون ملک عطیات بھیجنے کا اختیار ہے، اس کے سوا کوئی ادارہ اس کا مجاز نہیں ہے۔

    چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا

    ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں عطیات دینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

  • کویت نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

    کویت نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

    کویت سٹی: کویت کے وزارت اوقاف و اسلامی امور نے بغیر اجازت عطیات جمع کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی سماجی امور کی وزارت نے کہا کہ چھ رضاکار ٹیموں نے رمضان کے مہینے میں مستحق افراد کی مدد کے لئے عطیات جمع کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    انسپکشن ٹیموں کے مطابق مساجد میں عوامی مقاصد کے لیے رقوم جمع کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ کے قریب فنڈز دیکھے اور اس کیس کو ثابت کرنے کے لیے رپورٹ تیار کی گئی اور وزارت اوقاف و اسلامی امور کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے لیے کہا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں کے فنڈز ضبط کرلئے گئے ہیں ان میں پرانے کپڑے جمع کرنے والے متعدد ‘کیوسک’ بھی شامل تھے۔

    کویتی قانون کے مطابق رضاکار ٹیمیں اس طرح آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکتیں اور یہ کہ وزارت کی منظوری کے بعد عطیات کسی ایک معروف چیریٹی سوسائٹی کے زیر نگرانی جمع کیے جائیں۔

    رپورٹ کے مطابق جن رضاکار ٹیموں نے یہ اقدام کیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ اور ان کے لائسنس ضبط اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔

    کویت کی پبلک پراسیکیوشن نے اس ضمن میں واضح کیا کہ وہ ٹیمیں جو عطیات کی وصولی میں حصہ لینا چاہتی ہیں، وزارت کو ایک درخواست جمع کروائیں اور تنظیم کے ضوابط کے مطاق ایک عارضی بینک اکاؤنٹ کھلوائے۔ا

  • رمضان المبارک: سعودی حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

    رمضان المبارک: سعودی حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

    سعودی وزیر اسلامی امور و رہنمائی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عطیات جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور و رہنمائی ڈاکٹرعبداللطیف آل شیخ نے رمضان سے قبل  تمام مساجد میں ضروری انتظامات کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

    سعودی وزیر اسلامی امور نے یہ بھی ہدایت کی کہ اعتکاف کے لیے اجازت نامے امام مسجد جاری کریں گے اور وہی اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ اعتکاف کرنے والے کوئی قانون کے خلاف کام نہ کریں۔

    اعتکاف کرنے والوں کی نجی معلومات کا اندراج امام کی ذمہ داری ہوگی، اعتکاف کے خواہش مند غیرملکی سے کفیل کی منظوری کا خط بھی طلب کیا جائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ افطار کرانے سمیت کسی بھی عنوان سے عطیات نہ جمع کیے جائیں، افطار دستر خوان کے سلسلے میں مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔

  • عمران خان کی تحریک انصاف کی جدوجہد کے لیے مالی اعانت کی درخواست

    عمران خان کی تحریک انصاف کی جدوجہد کے لیے مالی اعانت کی درخواست

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی درخواست ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے تحریک انصاف کی لڑائی میں عطیات اور حمایت کی درخواست ہے، یہ ایک خود مختار پاکستان کی جدوجہد ہے، اس جہاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید عالم ہیں۔

  • سعودی عرب: بیرون ملک اداروں کو عطیات دینے کے حوالے سے ہدایات

    سعودی عرب: بیرون ملک اداروں کو عطیات دینے کے حوالے سے ہدایات

    ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے بیرون ملک موجود اداروں کو عطیات دینے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک نامعلوم اداروں کو عطیات دینے سے خبردار کیا ہے۔

    ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ایسا کرنا جرم ہے، جو شخص بیرون ملک موجود نامعلوم اداروں کو عطیات دے گا اس سے مواخذہ ہوگا۔

    پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ بیرون ملک عطیات دینے کے خواہش مندوں کو چاہیئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد سے رابطہ کریں۔

    پراسیکیوشن کے مطابق سعودی عرب میں یہی واحد اجازت یافتہ ادارہ ہے جو بیرون ملک انسانی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے کا مجاز ہے۔

  • کرونا ویکسین: عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے اپیل کردی

    کرونا ویکسین: عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے اپیل کردی

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب ممالک کے لیے کرونا وائرس ویکسین عطیہ کریں، تاحال دنیا کے 36 ممالک میں کرونا ویکسی نیشن شروع نہیں ہوسکی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب اقوام و ممالک کو کرونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ایک کروڑ خوراکیں عطیہ کریں۔

    ادارہ صحت کی جانب سے یہ اپیل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اڈنہم کی جانب سے کی گئی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپیل کی کہ فوری طور پر کویکس کو ایک کروڑ خوراکیں عطیہ کی جائیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر ایک کروڑ ویکیسن کی خوراکوں کی فوری ضرورت ہے، کویکس کو خوراکیں دی جائیں تاکہ سال رواں کے پہلے 100 دنوں کے اندر دنیا کا ہر ملک ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک دنیا کے 36 ممالک ایسے ہیں جہاں تاحال کرونا ویکسی نیشن شروع نہیں کی گئی، ان میں سے 16 ممالک کو کویکس کے تحت آئندہ 15 روز کے اندر ویکسین کی فراہمی کا پروگرام ہے۔ باقی 20 ممالک ویکسین سے اس کے باوجود محروم رہیں گے۔

    عالمی ادارہ صحت کی کویکس ویکسین شیئرنگ اسکیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دنیا کے 92 غریب ممالک کی کرونا ویکسین تک رسائی ہو اور اس کی قیمت ڈونرز ادا کریں۔

  • سعودی عرب: اہم قانون میں تبدیلی

    سعودی عرب: اہم قانون میں تبدیلی

    ریاض: سعودی عرب میں عطیات جمع کرنے اور اندرون ملک خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دے دی گئی، ترمیم کا مقصد دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے چور راستے بند کرنا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شیخ ڈاکٹر عبد اللہ آل الشیخ نے صدارت کی۔

    ارکان شوریٰ نے ملک کے اندر عطیات جمع کرنے اور خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے میں کئی ترامیم کی ہیں۔

    شوریٰ نے قانون عطیات کی پندرہویں اور سولہویں دفعات اور 18 ویں دفعہ کی 5 سے لے کر دسویں شق تک ترامیم مسترد کر دیں۔

    عطیات کے قانون میں کی جانے والی ترامیم کے مطابق دہشت گردی کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے تمام چور راستے بند کیے جا رہے ہیں، قانون کے بموجب بیرون مملکت سے کسی بھی شخص کو اندرون ملک عطیات جمع کرنے یا اس میں تعاون دینے کی اجازت نہیں ہے۔

  • پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سعودی عرب نے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے

    پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سعودی عرب نے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے

    ریاض: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بے تحاشہ مدد کر رہا ہے، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ادارے کو 53 ملین ڈالر فراہم کیے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی ممالک میں پناہ گزینوں کے بین الاقوامی ادارے کے نمائندے خالد خلیفہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے عالمی منصوبوں کو عطیات دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

    خالد خلیفہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا ماتحت ادارہ برائے پناہ گزین سعودی عرب کی شراکت سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے فلاحی پروگرام چلا رہا ہے۔

    نمائندے کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارے کو 53 ملین ڈالر دیے جبکہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے یمن میں بے گھر شہریوں نیز شام، صومالیہ، افغانستان اور روہنگیا کے پناہ گزینوں کے فلاحی منصوبوں کو فنڈ فراہم کیے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 2019 کے آخر میں پناہ گزینوں کی تعداد دنیا کی کل آبادی کا 1 فیصد تھی. گزشتہ برس کے آخر میں 79 ملین سے زائد افراد اپنے گھر، کاروبار، شہروں، بستیوں کو چھوڑنے پر مجبور کیے گئے۔

    یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کے ماتحت پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں، ان میں سے 85 فیصد ایسے ہیں جو اپنے ملکوں سے فرار ہو کر ترقی پذیر پڑوسی ممالک میں رہ رہے ہیں۔

    خالد خلیفہ نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے ساتھ ادارے کی شراکت جاری رہے گی اور مملکت کے تعاون کی بدولت دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • سعودی عرب: عطیات کہاں جمع کرائے جائیں؟

    سعودی عرب: عطیات کہاں جمع کرائے جائیں؟

    ریاض: سعودی عرب نے نجی اکاؤنٹس میں عطیات جمع کرانے کی سختی سے ممانعت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے ہدایت کی ہے کہ صرف حکومت کے منظور شدہ اکاؤنٹس ہی میں عطیات جمع کرائے جائیں۔

    عطیات کے سلسلے میں سعودی وزارت نے نجی اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے، وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے نجی یا کو آپریٹو اکاؤنٹس میں رقم منتقل نہ کی جائے۔

    اس سلسلے میں وزارت الموارد البشریہ کے ترجمان ناصر الھزانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مملکت میں وہ ادارے جن کو حکومت کی جانب سے فنڈ وصول کرنے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے صرف وہی لوگوں سے عطیات وصول کرنے کے مجاز ہیں۔

    سعودی عرب: کرونا کے کامیاب علاج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    وزارت کا کہنا تھا کہ عطیات دینے والے افراد بینکوں میں باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظور شدہ اکاؤنٹس ہی میں اپنے عطیات جمع کرائیں، وزارت کی جانب سے فنڈ اکٹھا کرنے والے گمنام اور نجی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کے سلسلے میں انتباہ بھی جاری کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں سخت ضابطے پر عمل کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے، ایسے اداروں کے اکاؤنٹس بینکوں میں فلاحی انجمن ‘جمعیہ خیریہ’ کے نام سے رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔

    کسی بھی انفرادی شخص یا غیر رجسٹرڈ ادارے کے اکاؤنٹ میں عطیے کے طور پر رقم جمع کرانا خلاف قانون ہے، نہ ہی کسی ادارے یا فرد کو فنڈ جمع کرنے کی اجازت ہے، غیر قانونی طریقے سے فنڈ ریزنگ کرنے والے افراد کے خلاف مملکت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

  • ڈاکٹر زیلف منیر کی وزیر اعظم سے اسکائپ پر گفتگو، 100 ملین کا عطیہ

    ڈاکٹر زیلف منیر کی وزیر اعظم سے اسکائپ پر گفتگو، 100 ملین کا عطیہ

    اسلام آباد: انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعظم عمران کے کرونا ریلیف فنڈ میں 100 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کی سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اسکائپ پر گفتگو کی، انھوں نے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 100 ملین روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر زیلف منیر کے درمیان قوم کو درپیش صورت حال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ڈاکٹر زیلف منیر نے لاک ڈاﺅن کے دوران مستحق گھرانوں کو خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    سی ای او موبی لنک نے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ کا چیک دے دیا

    یاد رہے چند دن قبل ڈاکٹر زیلف منیر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ ریلیف فنڈ برائے کو وڈ 19 کے لیے 20 ملین روپے کے عطیے کا چیک پیش کیا تھا، جو انگلش بسکٹ کے جذبہ خیر سگالی اور سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا حصہ تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی، گزشتہ روز سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے بھی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔